Yun Mera Tera Milana ful Urdu Novel || Latest Romantic Novel
yun tera mera milna
episode no 01
وئیر از ماۓ سن ۔۔۔۔
باہووووووووووو۔ ۔۔
اوہ ۔۔۔ ڈرا دیا تم نے نون ۔۔ زرغام نے ڈرنے کی ایکٹنگ کی
ہاہاہا ڈیڈ سیرئیلی آپ ڈر گئے... نون نے معصومیت سے کہا
ہاں بیٹا اینڈ گڈ نیوز فور یو ۔۔۔۔
زرغام آپ آگئے ۔۔۔ منشا زرغام کو دیکھ کر چہک اٹھی ۔۔۔
ڈیڈ آپ گڈ نیوز بتاۓ۔ ۔
نون تم اپنے کمرے میں جاؤ ۔۔۔
نہیں ماما پہلے ڈیڈ گڈ نیوز تو سنائے ۔۔۔
ہاں تو میں کہ رہا تھا کل ہم مری جا رہے ۔۔۔۔
رئیلی ڈیڈ ۔۔۔
یس اب جاؤ ریڈی ہوجاؤ شاپنگ پے چلتے ہیں ۔۔۔
یاہو ڈیڈ یو آر گریٹ ۔۔۔نون زرغام کے گلے لگ گیا
زرغام کیا ضرورت ہے ہر ضد پوری کرنے کی دیکھے کتنے تھک گئے ہے آپ ۔۔۔ منشا محبت سے بولی
ہاں پر نون کے ضد نون کے خواہش پورے کرنے سے بہت خوش ہوتا ہوں میں، میری زندگی میرا بیٹا ہے ۔۔۔
ہممم ۔۔۔
اچھا تم بھی ریڈی ہوجاؤ چلتے ہیں پھر ۔۔۔
تینوں تیار ہو کے شاپنگ پے چلے گئے ۔۔۔
ڈیڈ یہ شرٹ لینا ہے میں نے ۔۔ نون سامنے شرٹ کو دیکھ کر بولا۔۔۔۔
فضول کے ڈیمانڈ کرتے ہو تم، نون دیکھو کتنے شرٹ لیے ہیں تم نے ۔۔۔ منشا غصّے سے بولی ۔۔
منشا نون کو جو لینا ہے لینے دو پلیز یہاں میں تمہارا کوئی ڈرامہ آفورڈ نہیں کرنا چاہتا ۔۔زرغام کو غصّہ آیا منشا پہ
ڈیڈ ماما کو غصّہ نا کریں میں نہیں لیتا شرٹ، گھر چلتے ہے ۔۔
نہیں مائے سن تمہیں کچھ بھی لینا ہیں تو لو، یہ لو ۔۔۔ زرغام نے اپنا کریڈٹ کارڈ نون کو دیا ۔۔
نہیں ڈیڈ گھر چلتے ہے مجھے نیند آرہی ۔۔۔
گھر آکر نون سو گیا ۔۔۔
______
امی میں کہی جاب کروں ۔۔۔۔
نہیں عبرود کوئی ضرورت نہیں تمہیں نوکری کرنے کی ۔۔
امی گھر کے حالات خراب ہے اور ہم کسی کے آسرے پے تو نہیں رہ سکتے ۔۔۔ جب سے ابا اس دنیا سے گئے ہے امی جان میں بہت اکیلی ہوگئی ہوں ۔۔۔ عبرود دکھ سے بولی
بیٹا اللہ اپنے بندو کا آسرا ہوتا ہے لوگ نہیں ۔۔ اس لیے اللہ پر یقین رکھو اور تم نوکری کرنا چاہتی ہو تو ٹھیک ہے ۔۔
اچھا امی میں رمشا کے گھر جا رہی ہوں ۔۔
ٹھیک ہے لیکن جلدی آنا ۔۔۔
عبرود پڑوس میں رہنے والی رمشا کے گھر جانے لگی ۔۔۔
السلام عليكم رمشا ۔۔
ہاۓۓۓ عبرود بہت دن بعد نظر آئی تو ۔۔
ہاں یار بس تمہیں تو پتا ہے بابا کے جانے کے بعد امی اور میں اکیلے رہ گئے اس لیے دل نہیں کرتا کہی جانے کو ۔۔۔
بس کر یار اللہ کو یہی منظور تھا تو خفا نا ہو پلیز ۔۔۔ رمشا دکھ سے بولی
ہممم رمشا تو جہاں ٹیچنگ کرتی ہے وہاں میں بھی اپپلاۓ کرنا چاہتی ہوں ۔۔۔
ہاں کیوں نہیں تم پیر کو آنا پھر ساتھ چلتے ہیں کل تو چھوٹی ہے ۔۔
آہو ۔۔۔
اور دونوں آپس میں باتیں کرنے لگی ۔۔ تھوڑی دیر بعد عبرود اپنے گھر چلی گئی
__________
چلو اٹھو جلدی کرو نون، اٹھو تمہارے ڈیڈ کہ رہے جلدی کرو پھر نکلتے ہیں مری کے لئے ۔۔۔۔
اوکے ماما میں نیچے آتا ہوں آپ جائے ۔۔۔
پانچ منٹ بعد نون نیچے آگیا ۔۔۔
چلو مائے سن ناشتہ کرو پھر نکلتے ہیں ۔۔۔ زرغام نون کو اپنے ہاتھ سے ناشتہ کروانے لگا ۔۔۔
ناشتے کے بعد سب مری کے لیے روانہ ہوگئے
واؤ ڈیڈ سنو فال 🌨️۔۔۔نون مری پہنچ کے نون چہک اٹھا
یس مائے سن ۔۔۔
اوہ ڈیڈ مری تو بہت زبردست جگہ ہے ۔۔
یس نون آؤ ہوٹل چلے ۔۔ منشا نے نون سے کہا
تینوں ہوٹل پہنچ کر ریسٹ کرنے لگے ۔۔۔
30 منٹ بعد منشا اٹھی اور موبائل اٹھا کرباہر چلی گئی ۔۔۔۔
ڈیڈ اٹھے نا یہاں ریسٹ کے لئے تھوڑی آئے ہیں ۔۔۔
یس مائے سن چلو تمہاری ماما بھی شاید باہر گئی ہے ۔۔۔۔
کیا کر رہی ہو اکیلی ۔۔۔ زرغام منشا کو موبائل میں مصروف دیکھ کر بولا
کچھ نہیں بور ہو رہی تھی اس لئے باہر آگئی ۔۔۔
نون تم اب کہا جا رہے ۔۔۔۔
ڈیڈ میں آئس کریم کھانے جا رہا ہوں ۔۔۔۔۔
اوکے بےبی تم جاؤ ۔۔۔ منشا ڈائریکٹ بولی
نہیں نون ساتھ چلتے ہیں ۔۔۔ زرغام نے کہا
ڈیڈ میں اب بڑا ہوگیا ہوں ۔۔۔
یس بےبی ، زرغام، ہمارا بیٹا ابھی بڑا ہوگیا ہے اور سامنے ہی تو ہے آئس کریم پارلر ۔۔۔۔
اوکے جلدی آنا نون ۔۔۔
نون کے جانے کے بعد منشا زرغام کے ساتھ باتیں کرنے لگی ۔۔
زرغام تمہیں یاد ہے جب آپ نے مجھے پروپوس کیا، سیرئیلی میں بہت لکی ہوں آپ میرے ساتھ ہے ۔۔۔ منشا زرغام کے کندھے پر سر رکھ کر بولی ۔۔۔
ہممم ۔۔
زرغام آپ کبھی بھی زیادہ باتیں نہیں کرتے کیوں؟ ہماری شادی کو آٹھ سال ہوگئے اور آپ چپ چپ رہتے ہے ہمیشہ ۔۔۔منشا شکوے کرنے لگی
منشا مجھے زیادہ بولنا نہیں پسند ۔۔۔
ہاں پر میرے ساتھ تو ہممم ،ہوں، ہاں ، میں بات کرتے ہے آپ اور نون کے ساتھ دن بھر باتیں۔۔۔۔ نون کی ماما کو بھی ٹائم دیا کرے نا ۔۔۔ منشا لاڈ سے بولی ۔۔
اچھا اور نون ابھی تک نہیں آیا صبر میں نون دیکھو ۔۔۔۔ زرغام نے اسکا سر آرام سے اپنے کندھے سے ہٹایا
افف زرغام آپ پھر بات کو ٹال رہے ۔۔۔
ویٹ آ منٹ ، میں نون کو دیکھ کر آتا ہوں ۔۔۔ زرغام آئس کریم پارلر جانے لگا
زر غام آئس کریم پارلر پہنچا تو وہاں نون نہیں تھا
________
جاری ہے ۔۔۔۔۔
yun tera mera milna
episode no 2
امی چلتے ہے نا بازار ،مجھے اپنے لیے کپڑے لینے ہیں ۔۔۔۔ عبرود لاڈ سے بولی
آج میری طبیعت ٹھیک نہیں بیٹا پھر کسی دن چلتے ہے ۔۔
افف امی جان جلدی آجائنگے۔۔۔۔
عبرود تم بہت ضدی ہوتی جا رہی ہو ۔۔۔۔
یار امی دیکھے اس میں ضد کرنے والی کیا بات ہے مجھے کپڑے لینے کل اسکول بھی جاؤنگی ۔۔۔۔
اچھا تم اپنی سہیلی کے ساتھ چلی جاؤ۔۔۔۔
اوکے میں رمشا کو کال کرتی ہوں ۔۔۔
السلام عليكم رمشا ،۔۔۔۔
وعلیکم السلام میری جان ۔۔رمشا کی چہکی ہوئی آواز آئی
رمشا تم میرے گھر آؤ شاپنگ پے چلتے ہیں ،۔۔
ارے واہ میں ابھی جانے والی تھی مارکیٹ شکر ہے تم نے کال کی دونوں ساتھ چلے جائنگے…
آہو تم آجاؤ میرے گھر ۔۔۔۔
تھوڑی دیر رمشا عبرود کے گھر آئی اور دونوں مارکیٹ چلی گئی ۔۔۔
واہ یہ ڈریس بہت پیارا ہے عبرود یہ وائٹ ڈریس تم پر بہت سوٹ کریگا
اچھا ۔۔۔
ہاں یہ ڈریس تم لو ۔۔۔
اور دونوں شاپنگ کرنے کے بعد جوس پینے ہوٹل چلے گئے ۔۔۔۔
بریکنگ نیوز ملک کے معروف بزنس مین زرغام شاہ کا 7 سال کا بیٹا نون شاہ غائب ہوگیا ہمارے زرائع کے مطابق نون شاہ پیچلے 3 گھنٹے سے غائب ہے مزید تفسیلات کچھ دیر بعد ۔۔۔۔
اللہ بیچارہ اتنا چھوٹا بےبی ماں باپ سے کھو گیا ۔۔۔ عبرود دکھی لہجے میں بولی ۔۔۔
ہاں یار یہ امیروں کے چونچلے بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں 3 گھنٹے ہوئے اور میڈیا پہ خبر چلا دی ،ہمارے ہاں تو بچے کھو جائے پولیس والے تو 24 گھنٹے ہمارے منہ بھی نہیں دیکھنا چاہتے ہنہ۔۔۔۔رمشا نے منہ بنایا
یار چھوڑو بچارے پریشان ہونگے ۔۔۔
ہممم جلدی جوس پی پھر چلتے ہیں گھر ۔۔۔
آہو امی بھی اکیلی ہونگی ۔۔۔
دونوں جوس پی کر گھر چلے گئے ۔۔
______
زرغام پہلے یہاں وہاں دیکھنے لگا جب نون نہیں ملا تو مینیجر کو بلایا
وئیر از مائے سن۔۔۔
سوری سر ہمیں نہیں پتا آپکا بیٹا کہا ہے ۔۔۔
میرا بیٹا تھوڑی دیر پہلے یہاں آیا تھا اور اب نہیں ہے یہاں ، تم بول رہے ہو مجھے نہیں پتا یو ریبش۔ ۔۔۔۔ زرغام نے طیش میں آکر ورکر کا گریبان پکڑ لیا
پلیز سر ریلکس میں سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھتا ہوں آپکا بیٹا کہاں گیا ہے ۔۔ مینیجر نے تسلی سی کہا
کیا ہوا زرغام نون کہاں ہے ۔۔۔
نون نہیں ہے یہاں منشا ۔۔۔
کیا؟ کہاں ہے میرا بیٹا نون،، زرغام میرا نون کہاں ہے ۔۔۔ منشا رونے لگی
یہی کہی ہوگا تم ریلکس ہو جاؤ ۔۔۔ زرغام نے تسلی دی
مسٹر زرغام آپکا بیٹا کسی ماسک والے کے ساتھ گیا ہے خوشی خوشی،یہ دیکھو ۔۔۔فوٹیج میں نون کسی آدمی کے ساتھ باہر جا رہا ہوتا ہے ۔۔
واٹ، نون کسی غیر کے باتوں میں نہیں آتا زرغام دیکھو یہ کون ہے پلیز میرے نون کو لاؤ جلدی ۔۔۔۔ منشا رو رو کے بے حال ہوگئی
ویٹ میں پولیس کو کال کرتا ہوں ۔۔ زرغام نے منشا کو اپنے سینے سے لگایا
ہیلو انسپکٹر ایم زرغام شاہ میرا بیٹا نون 2 گھنٹے سے مسنگ ہے آپ جلدی اسے ڈھونڈیں ۔۔۔
کیا ہوا پولیس کیا بول رہی ہیں زرغام ۔۔۔ منشا پریشانی سے بولی
ریلکس ابھی آجائیگی پولیس ۔۔۔ زرغام نے دلاسہ دیا
السلام عليكم زرغام میں سٹی چینل سے ہوں اپکا بیٹا مسنگ ہے ؟؟ ۔۔۔صحافی زرغام سے پوچھنے لگا ۔۔۔
میڈیا کو کس نے بلایا .... زرغام میڈیا کو دیکھ کر طیش میں بولا
ہیلو سمیع جلدی مری آجاؤ ۔۔۔ زرغام نے اپنے سیکرٹری کو کال کی
مجھے تم فورن مری میں چاہیے ہو، نہیں تو میں تمہیں فارغ کرتا ہوں جاب سے ۔۔۔ زرغام نے غصّے میں کال کاٹ دی ۔۔
______________
(نون کے کھونے سے 2 گھنٹے پہلے)
انکل گیو می چاکلیٹ فلیور آئس کریم۔۔۔۔
اوکے ۔۔
نون آئس کھانے لگا
ہاۓۓ نون بےبی ۔۔۔
یس کون ؟ ۔۔۔ نون اجنبی ماسک والے بندے کو حیرانگی سے دیکھنے لگا
نون تمہارے ڈیڈ تمہیں سرپرائز دینا چاہتا ہے آنکھیں بند کرو ۔۔۔ اجنبی بے تکلفی سے کہنے لگا
میں آپ کو تو نہیں جانتا صبر میں ڈیڈ سے پوچھ کے آتا ہوں ۔۔۔
نہیں نہیں سنو تم سرپرائز کیوں خراب کرنا چاہتے ہو اپنے پیارے ڈیڈ کا ہاں ۔۔۔
اچھا وئیر از ماۓ ڈیڈ ۔۔۔
وہاں سامنے کار دیکھ رہے ہو وہ بلیک کلر کی کار ۔۔۔اجنبی شخص نے سامنے کار کی طرف اشارہ کیا ۔۔
اوہ سرپرائز ہے ،لیکن آپ ماسک تو ہٹائے انکل ۔۔۔
نہیں نون کرونا وائرس ہے نا سو نہیں ہٹا سکتا میں ۔۔۔
اوکے۔۔۔نون اجنبی شخص کے ساتھ کار کی طرف جانے لگا
نون جیسے ہی کار میں بیٹھا اجنبی شخص نے نون کے منہ پر رومال رکھا اور نون بے ہوش ہوگیا ۔۔۔۔۔
کچھ گھنٹے کے بعد نون کو ہوش آیا ۔۔۔
ڈیڈ وئیر آر یو ڈیڈ ۔۔۔۔ نون نڈھال لہجے میں یہاں وہاں دیکھ کر بولا
کار ہنوز چل رہی تھی ۔۔۔
انکل میرے ڈیڈ کہاں ہے اپنے تو سرپرائز کا کہاں تھا پر یہاں تو ڈیڈ ہی نہیں ۔۔۔ نون کو رونا آیا
اوے ڈرامے باز بس کر زیادہ ڈیڈ ڈیڈ نا کر چپ چاپ بیٹھ ورنہ جان سے مار دونگا ۔۔۔ اجنبی ماسک والے آدمی کا لہجہ زہر پہنک رہا تھا
تھوڑی دیر بعد ماسک والے آدمی نے کار روکی
سن اگر تم نے منہ سے کچھ بھی نکالا تو یہی دفن کرکے چلا جاؤنگا تمہیں ۔۔۔۔ ماسک والا آدمی کار لاک کرکے ہوٹل جانے لگا
نون کو بہت رونا آرہا تھا لیکن اسے اپنے ڈیڈ کی بات یاد آئی۔۔۔ (بیٹا تم میرے بہت بہادر بیٹے ہو جب بھی مشکل آئے اور میں آپکے ساتھ نا ہوں تو اللہ کو یاد کرنا رونا بلکل بھی نہیں، رونا کبھی کبھی دل کو کمزور کرتا ہے اور پھر خود سے کوشش کرو کیونکہ جب آپ مشکل میں ہوتے ہے تو وہی مشکل کا حل بھی ہوتا ہے پر ہم جذبات میں نظر انداز کرتے ہے )
اللہ پلیز ہیلپ می ۔۔۔ نون اپنے آنسو صاف کرنے لگا
اور کار میں ادھر ادھر دیکھنے لگا پھر کار میں لاک چیک کرنے لگا اچانک کار میں کلک کی آواز آئی اور فرنٹ سیٹ کا ڈور اوپن ہوگیا
نون جلدی میں کار سے اترا اور بھاگنے لگا ۔۔۔۔
بھاگ بھاگ کے نون تھک گیا
ڈیڈ وئیر آر یو....نون رونے لگا
ڈیڈ پلیز آجاؤ میرے پاس، وہ ماسک والا انکل بہت برا ہے ۔۔۔
نون نے سامنے دکان کو دیکھا ۔۔۔
شدّت سے بھوک ستانے لگی
انکل گیو می بسکٹ ۔۔۔نون نے بہت معصومیت سے کہا
پیسے دو ۔۔۔ دکاندار بولا
آئی ہیو نو منی، انکل نیکسٹ ٹائم دے دونگا پلیز مجھے بہت بھوک لگی ہے ۔۔۔
او جا یہاں سے کوئی خیرات نہیں بانٹ رہا میں ۔۔۔ دکاندار نے غصّے سے کہا
نون دکان سے باہر آگیا اور تھوڑی دور زمین پہ بیٹھ کر رونے لگا ۔۔۔
____________
عبرود اٹھو تمہیں اسکول نہیں جانا ؟ صائمہ بیگم(عبرود کی امی ) عبرود کو اٹھانے لگی
بس امی اٹھ رہی ہوں۔۔۔۔۔عبرود فریش ہو کے اسکول جانے لگی ۔۔
( عبرود کی فیملی بہت چھوٹی ہے والد صدیق صاحب اور والدہ صائمہ بیگم یہ ایک خوش حال فیملی تھی 6 مہینے پہلے عبرود کے والد کا دل کے وال بند ہوگئے جسکی وجہ سے صدیق صاحب انتقال کر گئے اور یوں صائمہ بیگم اور عبرود بہت تنہا ہوگئے عبرود اکلوتی اولاد ہے )
عبرود ناشتہ کرنے کے بعد اسکول روانہ ہوئی ۔۔۔
السلام عليكم رمشا ہاں میں بس اسٹاپ پر کھڑی ہوں ۔۔۔
اوکے جلدی آ ۔۔۔
ٹھوڑی دیر بعد رمشا بھی آگئی ۔۔۔
یار بس ہی نہیں آرہی ۔۔۔عبرود پریشانی میں بولی
ہاہا بہن یہ اب تمہارے روز کے چکر ہیں تو ابھی سے پریشان ہوگئی ۔۔۔۔ رمشا اسکا پریشان ہوتا چہرے پر ہسنے لگی
نہیں یار بس بہت عجیب لگ رہا ہے چل پیدل چلتے ہے ۔۔۔
اوکے میڈم ۔۔۔
اور دونوں پیدل چلنے لگی ۔۔۔
عبرود سچی بس کے انتظار میں پاگل ہی ہوتے، اچھا ہے پیدل چل کر وزن بھی کم ہوگا ۔۔۔۔
ہاہا آہو ۔۔۔۔
تو کیوں آہو کر رہی تم بلکل فٹ ہو ۔۔۔ رمشا رشک سے بولی
یار وہ بچا دیکھ کتنا رو رہا ہے ۔۔۔ عبرود سامنے بچے کو دیکھ کر بولی ۔۔
______
جاری ہے
yun tera mera milna
episode no 3
السلام عليكم مسٹر زرغام ہماری ٹیم نے پورے مری میں ناکا بندی لگا دی ہیں جیسے ہی کوئی رپورٹ آتی ہے آپ کو انفارم کرتا ہوں ۔۔۔ پولیس آفسر نے کہا ۔۔
یہ بتائے آپ نے اپنے بیٹے کو لاسٹ ٹائم کب دیکھا ؟؟
کچھ گھنٹے پہلے, نون یہی آئس کریم کھانے آیا کافی ٹائم تک نون نہیں آیا تو میں خود یہاں آگیا دیکھا تو نون نہیں تھا ۔۔۔ زرغام نے پریشانی میں کہا
مسٹر زرغام آپنے نون کو اکیلے کیوں جانے دیا ؟ آپ ایک فیمس بزنس مین ہے آپ کو اتنی بڑی غلطی نہیں کرنی چاہئے تھی ۔۔۔ آفسر نے افسوس سے کہا
میں نے آپ کی بات سننے کے لئے آپ کو نہیں بلایا، آپ میرا بیٹا جلدی ڈھونڈیں ۔۔۔ زرغام نے غصّے میں منشا کو گھورا
منشا چلو ۔۔ زرغام نے منشا کو ہوٹل جانے کا اشارہ کیا ۔۔
منشا جلدی اٹھی اور زرغام کے ساتھ ہوٹل جانے لگی ۔۔
زرغام ہوٹل کے روم میں آیا اور ڈور لاک کرکے منشا کے پاس آیا ۔۔۔۔
تمہاری وجہ سے نون کھو گیا منشا اگر نون نہیں ملا منشا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا ۔۔۔۔ زرغام طیش میں بولا ۔۔
زرغام کیا کہ رہے ہے آپ ،نون میرا بھی بیٹا ہے میں بھی دکھی ہوں مجھے اگر پتا ہوتا کبھی میں اپنے نون کو آئس کریم پارلر نہیں جانے دیتی ۔۔۔ منشا زرغام کے سینے سے لگ کر رونے لگی
_________
عبرود اس بچے کے پاس آئی۔۔۔۔
ہاۓے بیٹا یہاں بیٹھ کے کیوں رو رہے ہو تمہارے ماما بابا کہاں ہیں ۔۔۔ عبرود بچے سے پوچھنے لگی
یار عبرود چل یار اسکے پیرنٹس آتے ہونگے ہمیں اسکول کے لئے دیر ہو رہا ہیں ۔۔۔
افف رمشا دیکھ نا یہ بچا کتنا سہما ہوا ہے رکو اس بچے کو اسکے پیرنٹس کے حوالے کر دے پھر چلے جائنگے ۔۔۔ عبرود تسلی سے بولی
تو بیٹھ یہی اور میں چلی اسکول ۔۔۔ رمشا چلی گئی
رکو یار پانچ منٹ ۔۔۔ لیکن رمشا نہیں رکی اور چلی گئی
اچھا چھوڑو بیٹا بتاؤ نا اتنا کیوں رو رہے ہو ۔۔ عبرود نے پیار سے پوچھا
وہ ۔۔۔۔وہ میرے ڈیڈ ۔۔۔
بیٹا کھل کے بات کہو رو مت ۔۔ عبرود نون کے ساتھ ہی زمین پر بیٹھ گئی
میں کھو گیا ہوں اپنے ڈیڈ سے ۔۔۔نون زور زور سے رونے لگا
اللہ تم رو مت، تم کیسے کھو گئے بیٹا اپنے پیرنٹس سے ۔۔
میں اپنے پیرنٹس کے ساتھ مری میں تھا وہاں ماسک والے آدمی نے کہا تمہارا ڈیڈ تمہیں سرپرائز دینا چاہتا ہے تو وہ مجھے یہاں لے آیا ۔۔۔۔ نون آہستہ آہستہ رونے لگا
واٹ تم مری سے کراچی آئے ہو ...اچھا تم پریشان نا ہو اپنا نام بتاؤ ۔۔۔ عبرود نون کا پریشان ہوتا چہرہ دیکھ کر پیار سے پوچھنے لگی
ایم نون زرغام شاہ ۔۔۔
واٹ ۔۔۔۔۔۔ عبرود کے مائنڈ میں کل کی بریکنگ نیوز کسی فلم کی طرح چلنے لگی
اچھا ریلکس تمہیں تمہارے ڈیڈ کا نمبر پتا ہے ؟
نہیں مجھے صرف ماما کا نمبر پتا ہے ۔۔۔۔
اچھا بتاؤ مجھے اپنی ماما کا نمبر میں کال کرتی ہوں ۔۔ نون عبرود کو منشا کا نمبر بتانے لگا ۔۔
اپکا ملایا ہوا نمبر فی الوقت بند ہے ۔۔۔
آپ کی ماما کا نمبر تو اوف ہے اپنے ڈیڈ کا نمبر کیوں یاد نہیں کیا تم نے ۔۔۔۔ عبرود پریشانی سے بولی
ویسے ہی اور ماما کا نمبر بھی بائے چانس یاد کیا ہے میں نے ۔۔۔۔ نون نے معصومیت سے کہا
اچھا آؤ تم میرے ساتھ ۔۔۔
نہیں آپ بھی ماسک والے انکل کی طرح مجھے ٹوچر کرینگی ۔۔۔۔ نون نے اداسی سے کہا
ارے نہیں بیٹا ، میں تمہیں تمہارے پیرنٹس سے ملواؤنگی۔۔۔
سیریسلی؟؟؟ نون خوشی سے اچھل گیا ۔۔
یس بیٹا ۔۔۔
یاہو ۔۔۔ نون ڈائیریکٹ عبرود کے گلے لگ گیا
اچھا چلو میرے گھر ۔۔۔ عبرود نون کو اپنے ساتھ گھر لے گئی ۔۔
_________
زرغام بات سنو ۔۔۔۔
ہممم ، بولو ۔۔۔ زرغام بولا
آپ نون کی پک میڈیا پے دے دیں نون کا پتا چل جائیگا، نون کے بغیر یہ رات قیامت کی رات ثابت ہوئی ۔۔ منشا دکھی لہجے میں بولی
ہوں پر منشا میں نہیں چاہتا نون کو مزید کسی بھی مشکل میں ڈالوں ۔۔۔۔
مشکل میں کیوں ہوگا نون، دیکھے جس نے بھی کڈنیپ کیا ہے ہمارے بیٹے کو اسکو پیسے ہی چاہیے ہونگے نا ۔۔۔۔
منشا بات پیسوں کی نہیں ہیں نون کو آگر کوئی نقصان پہنچا دے تو ؟؟ میں اپنے بیٹے کو خود ڈھونڈونگا مجھے کسی میڈیا پہ یقین نہیں ۔۔۔۔ زرغام نے دوٹوک الفاظ میں کہا
ہاں بولو سمیع تم کہا ہو ۔۔۔
اوکے میں آتا ہوں ۔۔۔ زرغام اپنے سیکرٹری سے بات کرنے لگا
منشا تم یہی رکو میں سمیع کے ساتھ نون کو ڈھونڈنے جا رہا ہوں ۔۔۔
نون اپنے سیکرٹری کے ساتھ مری میں نون کو ڈھونڈنے لگا ۔۔۔۔
بات سنے آپنے اس بچے کو دیکھا ہے ؟ سمیع کسی آدمی کو نون کی پکچر دیکھا کر نون کا پوچھنے لگا ۔۔۔
ہر گزرتے شخص سے سمیع نون کے بارے میں پوچھتا ۔۔۔
مسلسل 12,13 گھنٹے تک سمیع ارد گرد لوگوں سے پوچھنے لگا پر نون کا کوئی سراخ نا ملا ۔۔۔۔
________
عبرود نون کو گھر لے آئی اور کھانا کھلا کر نون کو سلا دیا ۔۔
عبرود تم کسی انجان بچے کو گھر لے آئی ، آگر کوئی ہم پر غلط شک کرے تو ، دیکھو بیٹا اس بچے سے مجھے بھی ہمدردی ہے لیکن اب تمہارے ابا بھی نہیں ہے ۔۔۔۔ صائمہ بیگم پریشانی سے بولی
امی ڈونٹ وری اللہ مالک ہے اور یہ بےبی کتنا کیوٹ ہے ۔۔۔ عبرود کو نون بہت پسند آیا
ہممم چلو تم خوش ہو بیٹا تمہاری خوشی میں میری خوشی ہے ۔۔۔
ہاۓےےے یو آر گریٹ ۔۔۔ عبرود اپنی امی کے گلے لگ گئی
کچھ ٹائم بعد نون اٹھ گیا ۔۔
نون اٹھ گئے بیٹا ۔۔۔ عبرود نے پیار سے نون کے سر پر ہاتھ پہرا
یس میرے ڈیڈ ۔۔۔ نون زرغام کو یاد کر کے اداس ہوگیا
ارے میری جان سیڈ نا ہو تمہارے ڈیڈ بہت جلد تمہیں لینے آئینگے۔ ۔۔ عبرود پیار سے بولی
اچھا ۔۔۔
جی، آؤ تمہیں کراچی دکھاتی ہوں ۔۔۔ عبرود نون کا دل بہلانے لگی
نہیں مجھے ڈیڈ سے ملنا ہے ۔۔۔
افف یار دیکھو تم نے کال کی تھی نا اپنی ماما کو ،انکا نمبر اوف ہے تو شاید تمہیں ڈھونڈنے میں لگے ہو ۔۔۔
اس لئے تم پریشان نہ ہو آؤ تمہیں کراچی دکھاؤں ۔۔ عبرود بولی
آپ بہت اچھی ہے ۔۔۔ نون کو عبرود بہت پسند آئی
ہاہاہا اچھا،چلو اب چلے ۔۔۔عبرود اپنی امی سے اجازت لے کر نون کو قریبی پارک لے گئی
اس جھولے میں بیٹھو ، میں تمہیں جھولا دیتی ہوں ۔۔۔ عبرود نے سامنے جھولے کی طرف اشارہ کیا
اوہ۔۔۔ واؤ آپ جھولا چلائینگی؟ نون نے اشتیاق سے پوچھا
یس ،نون تم اپنے بارے میں اور اپنی فیملی کے بارے میں بتاؤ نا ۔۔۔
میں اپنے بارے میں کیا بتاؤں ؟ نون کنفیوز ہوا
مطلب اپنی فیملی کے بارے میں ۔۔۔
اچھا میں اپنے پیرنٹس کا ون اینڈ اونلی چائلڈ ہوں اور میرے ڈیڈ مجھ سے بہت لوو کرتے ہے ۔۔۔۔ نون بولا
اچھا جی اور ماما پیار نہیں کرتی ؟؟ عبرود کو عجیب لگا
ماما بھی لوو کرتی ہے ۔۔۔
ہممم چلو تم سیڈ نا ہو آجائینگے تمہارے پیرنٹس چلو اب آئس کریم کھاتے ہیں ۔۔۔ عبرود نون کو آئس کریم کھلانے لے گئی ۔۔
آئس کریم کھاتے کھاتے دونوں نے بہت ساری باتیں کی ،نون عبرود کے ساتھ بہت بے تکلف ہوگیا ۔۔
اور دونوں رات کو گھر چلے گئے ۔۔۔۔
صبح عبرود اٹھی تو دیکھا نون سویا تھا ۔۔
السلام عليكم امی میں اسکول جا رہی ہوں آپ نون کے ساتھ رہنا میرا پوچھے تو بتا دینا میں اسکول گئی ہوں ۔۔
اوکے امی اللہ حافظ ۔۔ عبرود اسکول چلی گئی
____________
نیکسٹ ڈے
سر میں نے مری میں ہر جگہ پتا کروایا پر نون کا کوئی پتا نہیں ۔۔۔ سمیع نے افسوس سے کہا
سمیع میرا بیٹا یہی کہی ہوگا تم اسے آج پھر ڈھونڈو مجھے ہر حال میں میرا بیٹا چاہیے ۔۔۔ زرغام نے غصّے سے کہا
اوکے سر ۔۔
سمیع کے جانے کے بعد منشا زرغام کے لئے اور اپنے لئے کافی لائی ۔۔۔
یہ لو زرغام ۔۔۔ منشا زرغام کے ساتھ بیٹھ گئی
ہممم تھنکس ۔۔۔
زرغام آج کافی عرصے بعد ہم سکون سے کافی پی رہے ہیں نا ۔۔۔ منشا خوش ہو کے بولی ۔۔۔
واٹ ۔۔۔۔۔
(کچھ مہینے پہلے ۔۔۔
زر غام یہ کافی ۔۔۔منشا چہک کر زرغام کے پاس بیٹھی اور ایک ہاتھ زرغام کے ہاتھ پہ رکھا
زرغام آپ میری زندگی ۔۔۔۔ آہ ۔۔۔۔ منشا کے ہاتھ میں گرم کافی گر گئی ۔۔۔
اہ سوری ماما رئیلی سوری میں فوٹبال کھیل رہا تھا غلطی سے بال یہاں آگیا ۔۔۔۔
کبھی بھی تمہاری وجہ سے سکون سے نہیں رہ سکتی،، نون تم چلے کیوں نہیں ہماری زندگی سے ۔۔۔۔ نون اپنی ماما کے ایسے الفاظ سن کر سہم گیا ۔۔
ٹھاہ ۔۔۔۔۔۔ پورے کمرے میں تھپڑ کی آواز گونجی
تمہارا دماغ خراب ہوگیا منشا تم نے چیپ الفاظ نون کے لئے کہے ۔۔۔منشا اپنے منہ پہ ہاتھ رکھ کے شاک کے عالَم میں زرغام کو دیکھنے لگی )
زرغام کو کچھ مہینے پہلے کی بات یاد آئی ۔۔۔
تمہارا مطلب کیا ہے منشا۔۔۔زرغام نے طیش میں پوچھا
مم _،،،میرا مطلب ہے ۔۔ زرغام وہ ،ایکچولی میرے کہنے کا مطلب تھا کہ ۔۔۔ منشا کے بولنے سے زر غام کے زور سے اسکا چہرے پکڑا ۔۔۔
منشا آگر نون کے غائب ہونے میں تمہارا ہاتھ ہے سیریلی تمہیں زندہ مار دونگا ۔۔۔۔۔ زرغام غصّے میں اسے پرے دھکیلا اور روم سے باہر چلا گیا
__________
نون9 بجے اٹھا تو صائمہ بیگم نے نون کو ناشتہ کروایا ۔۔
اور پھر نون اور صائمہ بیگم کافی باتیں کرنے لگے
انٹی آپ کی بیٹی اتنی کیوٹ کیوں ہے ۔۔۔۔ نون نے معصومیت سے پوچھا
ہاہاہا بچے یہ تو مجھے بھی نہیں پتا . ۔۔۔
ایسی کیا بات ہے جو میری امی جان کو نہیں پتا ؟؟
آگئی تم عبرود ۔۔۔ صائمہ بیگم نے لاڈ سے اپنی بیٹی کو دیکھا
جی امی اور نون سے کیا باتیں ہو رہی تھی آپ کی ؟
سیکریٹ باتیں ہیں ۔۔ نون نے معصومیت سے کہا
ہاہاہا اچھا جی ۔۔۔
آؤ بیٹا کھانا لگا رہی ہوں میں ۔۔۔۔ صائمہ بیگم بولی
اوکے امی میں ہاتھ منہ دھو کے آتی ہوں ۔۔۔
عبرود کھانا کھانے بیٹھی اور نون کو اپنے ہاتوں سے کھلانے لگی ۔۔۔۔
میں آپ کو ماما کہوں ؟؟؟ نون نے بہت پیار سے فرمائش کی
ہاہاہا اچھا پر تمہاری ماما کو برا لگےگا اگر تم مجھے بھی ماما بولوگے۔۔۔عبرود چاہ کر بھی انکار نہیں کر پائی نون کو ۔۔۔
ابھی تو میں آپ کے ساتھ ہوں نا تو میں آپ کو ماما بولونگا ۔۔۔نون نے معصومیت سے کہا۔۔۔
اوکے بےبی ۔۔۔ عبرود کھانے سے فارغ ہو کے صحن میں بیٹھ گئی ۔۔۔
السلام عليكم عبرود ۔۔۔۔ رمشا بولی
وعلیکم السلام، بیٹھو رمشا ۔۔۔۔
ماما یہ آپ کی فرینڈ ہے ؟؟؟
ہاہاہا عبرود شادی سے پہلے تجھے بیٹا مل گیا ہاہاہا ۔۔۔ رمشا اسکا مذاق بنانے لگی
افف تجھے میں نے کس لئے یہاں بلایا ہے ۔۔۔ عبرود غصّے سے بولی ۔۔
ہاں بہن تو لے نون کی پک میں، فیس بک پہ شیئر کرتی ہوں ۔۔۔
اوکے نون ادھر آؤ تمہاری پک لوں تا کہ تمہارے پیرنٹس کو پتا چلے تم سیو جگہ پہ ہو ۔۔۔۔ عبرود نون کو بتانے لگی
نون کی پک لے کر رمشا نے فیس بک پر شیئر کردی ۔۔۔۔۔
اور پھر یوں دن گزرتے گئے لیکن نون کے پیرنٹس کا آتا پتا نہیں ملا اور نون کافی اٹیچ ہوگیا عبرود سے اور عبرود نے نون کا بہت خیال رکھا ۔۔۔
___________
بہت دنوں سے زرغام مری میں ہے لیکن نون کا کچھ پتا نہیں ، پولیس نے پورے مری کی ہر ایک جگہ دیکھ لی پر نون نہیں ملا ۔۔۔
اس دن کے بعد زرغام نے منشا سے باتیں کرنا ہی چھوڑ دی ۔۔۔
زرغام مسلسل منشا کو اگنور کرنے لگا ۔۔۔
زرغام بات سنے پلیز ۔۔۔ منشا نے التجا کی
پلیز منشا میں بہت ڈسٹرب ہوں مجھے تمہاری کوئی فضول بات نہیں سننی ۔۔۔۔ زرغام نے دوٹوک لہجے میں کہا
نون میرا بھی تو بیٹا ہے زرغام ،نون کے کھونے سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے میں بہت اکیلی ہوگئی ہوں ۔۔۔۔ منشا رونے لگی
اچھااااااا۔۔۔۔۔ زرغام نے "اچھا" کو کھینچ کر کہا
ہاں زرغام پلیز آپ مجھ پر شک نا کرے میں کیوں اپنے بیٹے کو غائب کرنے لگی ۔۔۔۔۔
ایکسکیوز می۔ ۔۔زرغام کا موبائل بجنے لگا
سمیع کالنگ ۔۔۔
ہاں بولو سمیع ،
کیا؟؟ کہاں ہے نون ۔۔۔
اچھا تم فورن ٹکٹ کونفرم کرواؤ کراچی کی ۔۔۔۔۔
______
جاری ہے
yun tera mera milna
episode no 4
واؤ زرغام ہمارا بیٹا مل گیا ۔۔۔ منشا خوشی سے زرغام کے گلے لگ گئی
ہممم ۔۔۔ زرغام نے منشا کو اپنے سینے سے ہٹایا
تم پیکنگ کرو اسلام آباد جانے کی ، ڈرائیور تمہیں چھوڑ دیگا ۔۔۔
نہیں زرغام میں گھر نہیں جا رہی مجھے بھی آپ کے ساتھ کراچی جانا ہے نون کو کتنے دن بعد دیکھونگی ۔۔۔۔ منشا دکھی لہجے میں بولی
نہیں میں اکیلے جاؤنگا تم گھر چلی جاؤ اوکے ۔۔ زرغام نے دوٹوک انداز میں کہا
تھوڑی دیر بعد سمیع زرغام کے پاس آیا ۔۔
سر وہاں پوسٹ پر فون نمبر بھی لکھا ہے میں نے وہاں کال کردی ہے کہ ہم نون کو لینے آرہے ہیں ۔۔۔
ہممم گڈ ۔۔ بس میں فریش ہوتا ہوں پھر نکلتے ہیں ایئرپورٹ کے لئے . . . زرغام فریش ہونے چلا گیا
سمیع ۔۔۔ منشا بولی
تم مجھے وہ نمبر دو میں اپنے بیٹے سے بات کروں تاکہ ۔۔۔
سوری میم ،سر نے منع کیا ہے ۔۔۔
دیکھو میں تمہیں لاسٹ ٹائم بول رہی ہوں مجھے نمبر دو نہیں تو تمہارا وہ حشر کرونگی کہ تم ساری زندگی یاد رکھوگے ۔۔۔ منشا غصّے سے بولی
میم میں نہیں دے سکتا نمبر ۔۔۔۔
کس چیز کا نمبر سمیع ؟؟؟
زرغام فریش ہو کے آیا تو سمیع کی بات سنی
سر وہ میم ۔۔
زرغام ایکچولی مجھے اس پوسٹ کا نمبر چاہیے تا کہ میں نون سے بات کروں ۔۔۔ منشا سمیع کی بات کاٹ کر ڈائریکٹ بولی ۔
کوئی ضرورت نہیں ہے میں وہاں جا کے انفارم کردونگا ۔۔۔۔
چلو سمیع ۔۔۔ اور دونوں ائیرپورٹ کے لئے روانہ ہوگئے کراچی جانے کے لئے ۔۔۔
___________
السلام عليكم عبرود ۔۔۔
وعلیکم السلام رمشا دوبارہ کال کی تمہارے بھائی کو نون کے فادر نے ؟؟ رمشا نے فیس بک پر پوسٹ دی تھی اس میں اپنے بھائی کا نمبر دیا تھا تو جب بھی کال آتی تو رمشا کا بھائی رمشا کو بتا دیتا اور رمشا عبرود کو ۔۔۔
ہاں نون کے ابو کچھ گھنٹے بعد آجائنگے نون کو لینے ۔۔۔ رمشا بولی
یار رمشا میرا بلکل بھی دل نہیں کر رہا نون کو خود سے دور کرنے کو رئیلی اتنی عادی ہوگئی ہوں نون کے ساتھ نون کے بغیر ہمارا گھر بہت ویران ہوجائیگا۔۔۔عبرود دکھ سے بولی ۔۔
افف بہن اب زیادہ سیڈ نا ہو جا کے نون کو تیار کرو آجائنگے تھوڑی دیر میں ۔۔۔ رمشا غصّے سے بولی
ہممم ۔۔ عبرود بے دلی سے بولی
نون تم جلدی تیار ہوجاؤ تمہارے ڈیڈ آرہے ہے تمہیں لینے ۔۔۔
رئیلی ۔۔۔ نون بہت خوش ہوا
یس ،اب جاؤ جلدی سے تیار ہوجاؤ ۔۔۔
ماما آپ بھی چلینگی نا میرے ساتھ ؟؟۔۔۔
افف نون تم تیار ہوجاؤ جلدی ۔۔ عبرود نے بعد پلٹ دی اور نون تیار ہونے لگا ۔۔
عبرود دوسرے کمرے میں آکر رونے لگی ۔۔
یاالله میں کیسے خود کو کنٹرول کروں، مجھے نون بہت زیادہ پیارا ہے اسکی خوشی بےحد عزیز ہے جب اسکے ڈیڈ کا ذکر آتا ہے نون کتنا خوش ہوتا ہے ۔۔
یااللہ نون کو ہمیشہ خوش رکھنا ۔۔۔۔ نون اپنے آنسو صاف کرکے لان میں بیٹھ گئی
___________
زرغام اور سمیع 2 گھنٹے بعد کراچی پہنچ گئے ۔۔۔
سر ہوٹل میں روم بک کیا ہے پہلے وہاں چل کر آپ ریسٹ کرے پھر چلتے ہیں ۔۔۔
نہیں ہم ڈائریکٹ نون سے ملنے جائنگے۔ ۔۔
اوکے سر ۔۔۔ اور دونوں عبرود کے گھر کے لئے روانہ ہوئے
جس ایریا کے بارے میں رمشا کے بھائی نے بتایا وہ دونوں وہاں پہنچ گئے ۔۔
ٹھک ٹھک۔ ۔۔۔۔سمیع نے گھر کا دروازہ ٹھکٹھاکنے لگا
افف رکو بھئی دروازہ ٹھوڑنے کا ارادہ ہے ۔۔۔ اندر سے عبرود کی آواز آئی۔ ۔۔۔
افف رمشا صبرررررر ۔۔۔۔ عبرود نے جیسے ہی دروازہ کھولا سامنے دو آدمیوں کو دیکھ کر زبان پر بریک لگی
اوہ سوری آپ لوگ کون ؟؟ عبرود کو زرغام کا چہرہ جانا پہچانا لگا ۔۔
آپ کے گھر میں نون ہے؟؟؟ سمیع بولا
ڈیڈ ۔۔۔ نون کی نظر جیسے ہی زرغام پر پڑی ڈائریکٹ زرغام کے گلے لگ گیا ۔۔۔
اوہ ۔۔۔ عبرود کو اب یاد آیا کہ زرغام کو تو ٹی وی میں دیکھا تھا اکثر انٹرویو میں یا کسی شو میں اور 1 مہینے پہلے بریکنگ نیوز میں ۔۔
اوہ سوری میں بلکل بھول گئی تھی ۔۔۔۔ عبرود شرمندہ ہوئی ۔۔
چلو مائے سن ۔۔۔
ایک مہینے سے یہ بچہ میرے ساتھ ہے اب اِسکا بابا اِسے لیجائیگا...عبرود دکھ سے سوچنے لگی..
شکریہ مس عبرود آپنے میرے بیٹے کا اتنا خیال رکها جب سے نون کهویا ہے ایک دن بهی سکون سے نہیں گزرا،خیر اگین تینکس ... چلو مائے سن..
نہیں ڈیڈ ماما کو بهی ساتھ لے چلے... نون نے عبرود کی طرف اشارہ کرکے معصومیت سے کہا... (ایک مہینے میں نون بہت اٹیج ہوگیا تها عبرود سے )
نہیں بیٹا میں نہیں جا سکتی آپ لوگوں کے ساتھ ،آپکی رئیل ماما کیا سوچیں گی... اور ویسےبھی تم سے ملنے تو میں آیا کرونگی... عبرود محبت سے بولی..
نہیں تم بهی چلو.. میرا بیٹا کچھ بولے وہ میں نہ کروں... نیور.... زرغام نے دوٹوک انداز میں کہا...
آپکا دماغ خراب ہے وہ تو بچہ ہے پر آپ تو بڑے ہے کچھ تو خیال کرے آپکی وائف میرے بارے میں کیا سوچیں گی... عبرود غصے سے بولی..
ٹهیک ہے مجھ سے شادی کرلو... زرغام نے کہا..
میں کسی کی دوسری وائف نہیں بننا چاہتی.. عبرود نے شان سے کہا...
اوکے نو پرابلم میں اپنی وائف کو مار کے تم سے شادی کرلونگا.. زرغام نے سنجدگی سے کہا...
وووواٹ.....زرغام کی بات سن کے عبرود کو سو والٹ جٹهکا لگا....
یس ماما آپ ڈیڈ سے شادی کرے نا پھر آپ ہمارے ساتھ رہینگی نا !؟؟ نون نے معصومیت بھرا سوال پوچھا
افف نون تم مجھے بے حد عزیز ہو اس لئے تمہاری بات کا برا نہیں مانتی،اور مسٹر زرغام آپ احتیاط کیجئے ایسی باتوں سے ۔۔۔ عبرود نے زرغام کو وارن کیا ۔۔۔
ایکچولی مس عبرود آپ شاید جانتی نہیں میرا بیٹا میری زندگی ہے اور شاید آپ کو پتا ہوگا انسان اپنی زندگی کے لئے کیا کچھ کر سکتا ہے . . . زرغام نے بھی اُسی ٹون میں کہا
اللہ توبہ کرے مسٹر زرغام ۔۔۔۔ (بندہ بہت منہ پھٹ ہے ، عبرود دل ہی دل میں سوچنے لگی )
ماما چلے نا ۔۔۔
اوکے بیٹا اب تم آؤ میرے ساتھ ، کل میں آونگا پھر آپ کی اس ماما کو اپنے ساتھ لے جاینگے ۔۔۔۔
رئیلی ڈیڈ ۔۔۔۔
یس مائے لائف ، تیار رہنا کل مس عبرود ۔۔۔ یہ کہ کر زرغام اور نون چلے گئے ۔۔
چیچھورا ،لوفر ۔۔۔۔عبرود نے زرغام کو کئی القابات سے نوازا ۔۔۔۔
_______
ہیلو کہاں ہو تم بیوقوف انسان ۔۔۔۔۔
میں اب بھی کراچی میں ہوں پر نون نہیں ملا مجھے ۔۔۔ ماسک والا آدمی کسی سے کال پے بات کر رہا تھا ۔
تمہیں کہا تھا نا میں نے نون کو ملک کے باہر بیجھو یا کہی بھی غائب کردو پر نون کا سراخ بھی نا ملے ۔۔۔۔۔۔
نون کیسے بھاگ گیا مجھے پتا بھی نہیں چلا پلیز مجھے معاف کردو ۔۔۔ ماسک والے آدمی نے کہا
اچھا اب دفع کرو اور اگر میرا نام سامنے آیا تو تمہارا بہت برا حال ہوگا ۔۔۔
میں نے کچھ نہیں بتاؤنگا کسی کو ،میرے پیسے میرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرو ۔۔ ماسک والا آدمی بولا
تم نے کام سہی سے نہیں کیا اور میں تمہیں پیسے دوں دماغ خراب ہے کیا تمہارا ، آئندہ کال نہیں کرنا ورنہ ۔۔۔۔ آگے سے کال کٹ ہوگئی ۔۔۔
_______
جاری ہے
yun tera mera milna
episode no 5
________
نون کیسے ہو تم، آئی ایم سوری میں تمہارا خیال نہیں رکھ پایا اور اتنے دن مشکل سے گزارے ہونگے تم نے ۔۔۔ زرغام نے دکھی لہجے میں کہا
ڈیڈ آئی ایم فائن، ڈیڈ میں تو کسی مشکل میں نہیں تھا بس جب ماسک والے آدمی کے ساتھ تھا وہ مجھے دھمکی دیتا تھا پر جب میں عبرود ماما کے ساتھ گیا تو ڈیڈ انہوں نے مجھے بہت پیار دیا آپ کی طرح مجھے اپنے ہینڈ سے کھانا کھلاتی تھی۔۔۔
اچھا جی ۔۔ زرغام کو حیرانگی ہوئی کوئی کسی اور کے بچے کا اتنا بھی خیال رکھ سکتا ہے ۔۔
ڈیڈ آپ عبرود ماما سے شادی کرینگے تو عبرود ماما ہمارے ساتھ رہینگی ؟ نون نے معصومیت سے پوچھا
جی مائے سن ۔۔۔
منشا کالنگ ۔۔ زرغام نے دیکھا موبائل پر منشا کی کال آرہی تھی ، زرغام نے موبائل سائیلینٹ کر دیا ۔۔
نون اب سو جاؤ بہت رات ہوگئی، نون کے سونے کے بعد زرغام بالکنی میں آگیا، موبائل دیکھا تو منشا کے 8 مسڈکال آئے ہوۓ تھے زرغام نے کال بیک کی تو ڈائریکٹ ہی منشا نے پک کی ۔۔
"ہیلو زرغام آپ کال کیوں پک نہیں کر رہے تھے"_
کیا ہے کیوں کال کر رہی تھی بار بار، جب میں کال پک نا کروں تو اگین کال نہ کیا کرو منشا ۔۔ زرغام نے غصّے بھرے لہجے میں کہا ۔
زرغام میں نے نون کا پوچھنا تھا کیسا ہے میرا بیٹا اور آپ لوگ کب آرہے ہو اسلام آباد۔۔۔۔۔
"میں بتانا ضروری نہیں سمجھتا"_
زرغام پلیز بتائے نا۔ ۔۔
اچھا تمہیں بتاؤں ؟؟ تا کے تم اور بھی پلان کرسکو کیسے نون کو غائب کرنا ہے یا کیسے تم میرا بھی کہی ٹھکانہ لگاؤ ؟؟ زرغام نے طیش میں کہا
زرغام آپ مجھ پر شک کریں میں نے کچھ بھی نہیں ۔۔
جسٹ شٹ اپ، میرا منہ نہیں کھولنا اب، بہت چپ رہا میں، اب صرف مجھے اسلام آباد آنے دو جتنے تکلیف تم نے نون کو دئیے ہیں ان سب کا حساب لونگا ۔۔۔ زرغام نے کال کاٹ دی منشا ہیلو ہیلو کرتی رہ گئی ۔۔
******
اگلے دن صبح عبرود اسکول جانے کے لئے تیار ہو رہی تھی کہ رمشا انکے گھر آگئی ۔۔۔
ہاۓ رمشا۔۔۔
کیسی ہے تو عبرود ، یار تمہاری آنکھیں کیوں سوجی ہیں ۔۔۔ رمشا عبرود کے آنکھوں کو دیکھ کر بولی
کچھ نہیں ہر بس ویسے ہی ۔۔۔ عبرود اداسی سے بولی
یار بتاؤ نا کیا ہوا ہے کوئی پروبلم ہے کیا ۔۔۔
نہیں رمشا بس نون کو یاد کرکے تھوڑا سا روئی, رمشا سچی میں نون کو بہت مس کر رہی ہوں_عبرود دکھی لہجے میں بولی
"افف بہن بھول جا اب نون کو ، ایسا کر تو کسی سے شادی کر اور نون کی طرح دس بےبی مل جائنگے"_ رمشا کا مخلصانا مشورہ ۔۔
ہاہاہا توبہ ہے یار ۔۔ عبرود کان پے ہاتھ رکھ کے توبہ کرنے لگی ۔
ویسے عبرود، نون کا باپ بڑا ڈیشنگ بندا ہے نا ۔۔۔ رمشا زرغام کی تعریف کرنے لگی
اللہ معاف کرے رمشا،نون کا باپ توبہ توبہ ،اتنا چیچھورا انسان ہے ایسے لوگ ڈیشنگ نہیں ہوتے ۔۔۔
بھئی تو چپ ہی کر عبرود،اتنے اچھے بندے کو تو چیچہورا بول رہی ۔۔۔ رمشا نے غصّے سے آنکھیں دکھائی۔۔۔
اچھا تجھے میں زرغام کی حرکتیں بتاتی ہوں ۔۔ عبرود نے رمشا کو ساری بات بتا دی ۔۔۔
ہیں سیرئلی، کوئی ایسا بھی ہوتاہے جو اپنے بیٹے کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے ؟؟؟ رمشا ساری بات سن کے بہت حیران ہوئی
عبرود زرغام کی آفر اچھی ہے غور کرنا ۔۔۔
افف تو کر غور اور میں چلی اسکول بائے ۔۔ یہ کہ کر عبرود اسکول جانے لگی ۔۔۔
افف رک یار دونوں ساتھ چلتے ۔۔۔اور رمشا بھی عبرود کے ساتھ اسکول چلی گئی ۔۔۔
______
نون مائے سن اٹھو ۔۔زرغام نون کو اٹھانے کی کوشش کرنے لگا
ڈیڈ عبرود ماما کی طرح میرے گال پے کس کرو اور بولو میرا شہزادہ اٹھو نا ۔۔۔ نون فرماہش کرنے لگا
ہاہاہا سیرئیلی نون میں اسکی طرح ایکٹ کروں ۔۔۔ زرغام کافی ٹائم بعد دل سے ہنسا
یس ڈیڈ۔۔۔
اوکے نون میرا شہزادہ اٹھ جاؤ ،ہاہاہا سو فنی ۔۔۔زرغام ہنستا رہا
یاہو ڈیڈ یو آر گریٹ ۔۔۔
ناشتہ کرنے کے بعد نون اور زرغام باتیں کرنے لگے ۔۔
ڈیڈ منشا ماما عبرود ماما کی طرح کیوں نہیں ہے ؟؟
مطلب ؟؟زرغام کو نون کی بات سمجھ نہیں آئی
منشا ماما مجھ پر غصّہ ہوتی ہے بہت ،مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا بھی نہیں کھلاتی، اور جب آپ نہیں ہوتے منشا ماما مجھے مارتی تھی اور مجھے منحوس کہتی تھی، ڈیڈ یہ منحوس کیا ہوتا ہے؟
میں نے جب عبرود ماما سے اسکا مطلب پوچھا تو بولی تم اس کا مطلب جان کر کیا کروگے چھوڑو ۔۔۔
واٹ ؟ تمہیں منشا منحوس کہتی تھی، تم نے عبرود کو بتایا کہ میری منشا ماما نے مجھے ایسا کہا ہے ؟؟
نہیں ڈیڈ ، میں نے صرف مطلب پوچھا تھا ان سے ، آپنے منع کیا تھا نا گھر کی بات کسی کو نہیں بتاؤگے ۔۔۔۔نون نے ہوشیاری سے بات بتائی۔...
ڈیڈ آپ کب کرنگے عبرود ماما سے شادی ؟
ہممم ۔۔۔
( 8 سال پہلے )
(زرغام میں آپسے بہت محبت کرتی ہوں بہت زیادہ , پلیز آپ مجھ سے شادی کرے __منشا "محبت بھرے لہجے میں بولی
میں شادی نہیں کرنا چاہتا مس منشا ابرار" ۔۔۔
پلیز زرغام آپ جو بولینگے میں وہی کرونگی __زرغام جیسے ہی جانے والا تھا منشا نے زرغام کو روک کر التجا کی
اچھا میں جو بولوں وہ کروگی ؟؟ زرغام نے تصدیق کرنا چاہی ۔۔
ہاں زرغام آپ کے لئے میں کچھ بھی کر سکتی ہوں ۔۔۔ منشا زرغام کے قریب آئی اور زرغام کا ہاتھ پیار سے پکڑا ۔۔
اوکے تم سے میں شادی کرونگا ، پر تمہیں ایک بات راز رکھنا ہوگی؟ اگر تمہیں منظور ہے میں کل ہی آکر اپنا پراپوزل بھیجتا ہوں تمہارے گھر ؟ زرغام نے تصدیق کرنا چاہی
"ہاں زرغام آپ جو کہینگے جو کرنے کو بولینگے وہ کرونگی پر بدلے میں تمہارا ساتھ چاہیے مجھے عمر بھر")
ڈیڈ کیا ہوا آپ چپ کیوں ہوگئے ۔۔۔ زرغام ڈائریکٹ ماضی کے خیال سے باہر آیا ۔۔
ڈیڈ چلو عبرود ماما کے گھر ۔۔۔
اوکے مائے سن ۔۔۔ زرغام اور نون عبرود کے گھر روانہ ہوگئے۔۔۔
السلام عليكم انٹی ۔۔۔ نون عبرود کی امی کو انٹی کہتا ہے ۔۔
وعلیکم السلام بیٹا ۔۔۔ نون صائمہ بیگم کے گلے لگ گیا۔۔
یہ میرے ڈیڈ ہے انٹی ۔۔۔
آؤ بیٹا بیٹھو ،کل میری طعبیت ٹھیک نہیں تھی اس لئے تم کو نہیں دیکھا ۔۔۔ صائمہ بیگم بولی
ہممم انٹی میں یہاں آپ سے ایک بات کرنے آیا ہوں، میں پریکٹیکل آدمی ہو بات کو گھوما پھرا کے نہیں کر سکتا۔۔۔ زرغام بولنے لگا
ایکچولی میں عبرود سے شادی کرنا چاہتا ہوں، پلیز آپ انکار مت کیجئے پہلے میری بات غور سے سنے ۔۔۔ صائمہ بیگم جیسے ہی کچھ بولنے والی تھی زرغام نے انھیں روکا ۔۔
میرے پیرنٹس کی ڈیتھ ہو چکی ہیں ورنہ میں انکو ہی آپ کے ہاں بھیجتا، خیر مجھے آپ کی بیٹی سے کوئی عشق نہیں ہے بس آپنے بیٹے کی لئے آپ کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں امید ہے آپ انکار نہیں کرینگی۔۔۔۔۔زرغام اپنی بات مکمل کرکے چپ ہوگیا۔۔
زرغام میں اپنی بیٹی کی شادی نہیں کرنا چاہتی اور میں اپنی بیٹی کو دوسری بیوی تو ہرگز نہیں بناؤنگی معذرت ۔۔۔
انٹی آپ غور کیجئے گا آپکی بیٹی کو میرے گھر میں کوئی پرابلم نہیں ہوگی ۔۔۔ زرغام یہ کہ جانے لگا تو عبرود پر نظر پڑی جو غصّے سے اسے ہی دیکھ رہی تھی ۔۔۔
اب بتاتی ہوں تمہیں چیچھورے انسان ۔۔۔ عبرود نے زرغام کو سبق سیکھانے کا فیصلہ کیا۔۔۔
بات سنے مسٹرزرغام ،"چیچھورے"۔۔۔ لفظ چیچھورا دل میں بولی 😂
"یس بولے"۔۔
میں آپسے شادی کرونگی پر میری پانچ شرطیں ہیں ۔۔۔۔
______
جاری ہے
❤
yun tera mera milna
episode no 6
میں آپسے شادی کرونگی پرمیری پانچ شرطیں ہیں.. عبرود بے نیازی سے بولی
میں تمہارا کوئی مجنوں یا رانجھا ہوں کیا؟؟ جو تمہارے ڈیمانڈز سنو۔۔۔۔۔۔ زرغام کو عبرود کی بات زہر لگی
ہاں تو، مجھ سے شادی کرنی ہے آپ نے ،تو اپکو مجنوں ،رانجھا یا پھر،،، سچا عاشق بننا پریگا، آخر کو ایک شادی شدہ پلس کلر آدمی سے شادی کرونگی.۔۔۔۔ عبرود معصومیت سے بولی
میں تم سے شادی کرونگا ، تمھارے فضول ڈیمانڈز سنے بغیر سمجھی ۔۔۔زرغام نے غصے سے کہا
افففف یہ غصہ! ویسے ابھی سےاتنا غصہ دیکھا رہے ،شادی آپ سے کی تو میرا کتنا برا حال ہوگا توبہ توبہ۔۔ عبرود ہاتھ کان پہ رکھ کے توبہ کرنے لگی کہ اچانک زرغام نے اسے خود سے قریب کرکے اسکے بازؤں پر گرفت مظبوط کردی
آہ۔۔۔۔ چھوڑو مجھے بیہودا انسان....
آئندہ میرے ساتھ بکواس باتیں مت کرنا ۔۔۔ زرغام نے اسے دور دھکیلا ۔۔
اور جو آپ اتنے دیر سے میری امی سے بکواس کر رہے تھے اسکا کیا ۔۔۔ عبرود تو پھر عبرود تھی جواب کیوں نا دیتی ۔۔
میں تم سے شادی کرونگا ، تیار رہنا تم۔۔۔ یہ کہ زرغام جیسے ہی جانے والا تھا عبرود زرغام کا راستہ روکا۔۔
اوے مسٹر آپ کیا چاہتے ہو میں آپ سے شادی کروں اور پھر سوتن والی لڑائیاں دیکھ کر آپ لطف اندوز ہو ۔۔۔۔ عبرود غصّے سے بولی
دیکھو عبرود میں گرانٹی دیتا ہوں تمہاری کوئی لڑائی کسی سے نہیں ہوگی بس تم میرے بیٹے کے ساتھ رہو ہمیشہ ۔۔ زرغام نے تسلی سے کہا
اوہ اچھا تو آپ کو اپنے بیٹے کے لئے بغیر پیمنٹ والی نوکرانی چاہیے ، تو مسٹر مجھے معاف کریں آپ ، میں نون سے بہت محبت کرتی ہوں پر میں کسی کے حکم کی پابند نہیں ہوں سمجھے آپ اب جاسکتے ہے آپ ۔۔۔۔ عبرود دروازے کی طرف اشارہ کیا ۔۔
چلو نون ۔۔۔ زرغام غصّےمیں چلا گیا ۔۔
امی جان آپ نے اس بدتمیز کی باتیں کیوں سنی ڈائریکٹ گھر سے نکال دیتی آپ اسے ۔۔۔۔ عبرود ناراض ہو کر بولی
بیٹا دیکھو تمہارے ابا نہیں ہے ہم دو عورتیں اکیلے رہتے ہے میں کوئی بھی مسئلہ نہیں بنانا چاہتی تمہارے لئے ۔۔۔صائمہ بیگم سمجھ داری سے بولی ۔۔۔
اب زرغام کوئی فضول بات کرنے آیا تو منہ توڑ دونگی اسکا ۔۔۔ یہ کہ کر عبرود اپنے کمرے میں چلی گئی ۔۔
تھوڑی دیر بعد رمشا کی کال آنے لگی۔۔
ہائے عبرود ۔۔
ہاں جی ۔۔۔۔ عبرود بےزاری سے بولی
تمہارے گھر زرغام آیا تھا؟؟ رمشا عبرود سے پوچھنے لگی ۔۔
ہاں دفع کر یار، اس بدتمیز کا نام بھی نہ لے ۔۔۔
ارے پھر کیا ہوا ۔۔
کچھ نہیں ہوا ۔۔
یار عبرود بتا نا پلیز ۔۔۔ رمشا التجا کرنے لگی ۔۔
اور پھر عبرود نے ساری بات بتادی
ہاہاہا سیریلی تو نے پانچ شرطوں کا کہا ۔۔۔
یار میں نے تو ویسے ہی کہا اتنا اچھا نہیں ہے میری شرطیں مانے اور مجھے شادی بھی نہیں کرنی اس لنگور سے ۔۔۔
ہاہاہا ویسے عبرود شرطیں مجھے بتا پلیز پلیز ۔۔۔
افف بتاتی ہوں ۔۔۔
پہلی شرط _کہ مجھے روز رنگ💍 دیا کرے ۔۔۔
دوسری شرط _برتن میری جگہ دھویا کرے ۔۔
تیسری شرط _مجھے کوئی گھورے اسکی آنکھیں ہی نکال دے ۔۔
چوتھی شرط_ میرے لئے ایک لائبریری بنائے جہاں دنیا کی سارے بکس ہو۔۔ ہائےےے (عبرود نے سرد آہ بھری )
پانچویں شرط _ میری ہر روز تعریفیں کریں اتنی تعریفیں کریں کے میں ایک چمچ پانی میں خوشی سے ڈھوب جاؤں ۔۔۔۔۔۔
ہاہاہا عبرود تو ایک دم پاگل ہے ۔۔۔۔ رمشا کو ہنسی آئی عبرود کے بے تکے شرطيں سن کے ۔۔۔
اور پھر عبرود بائے کہ کر اپنی امی کے پاس آگئی ۔۔۔
___________
افف یہ لڑکی پاگل ہے اسکا عقل ٹھکانے لانے کی ضرورت ہے ۔۔۔ زرغام غصّے سے سوچنے لگا ۔۔
ڈیڈ عبرود ماما کی شرطیں مان جائے نا ۔۔۔
نون تم آپنے باپ سے کیا کیا کرواؤگے ، اچھا موڈ اف نا کرو مائے سن عبرود آپ کے ساتھ رہینگی میں مانونگا ہر بات اسکی اب خوش ۔۔۔
یاہو ڈیڈ یو آر گریٹ ۔۔۔۔۔ نون خوشی سے زرغام کے گلے لگ گیا
السلام عليكم سر .۔۔۔
وعلیکم السلام سمیع پیپر تیار ہوگئے ؟؟زرغام سمیع سے کسی پیپر کے بارے میں پوچھنے لگا جی سر صبح تک پیپر مسس منشا تک پہنچ جائیگے ۔ ۔۔
ہممم سہی ۔۔ زرغام سمیع کو جانے کا اشارہ کیا
اور پھر نون اور زرغام ڈنر کرنے کے بعد سو گئے ۔۔۔
______
ڈیڈ اٹھو نا ۔۔۔ نون زرغام کو صبح صبح اٹھانے لگا
نون سو جاؤ نا ۔۔ زرغام نے ٹائم کو دیکھ کر بولا جہاں صبح کے 7 بج رہے تھے
ڈیڈ اٹھ جائے، آج میں نے آپ کے ساتھ پورا کراچی گھومنا ہے ۔۔۔۔ نون خوشی سے بولا ۔۔
اچھا اٹھ رہا ہوں ۔۔۔ زرغام فریش ہونے کے بعد ناشتہ آرڈر کرنے لگا ۔۔۔۔۔
ناشتہ کرنے بعد زرغام نون کو لے کر کراچی کے سرکوں پے ڈرائیونگ کرنے لگا۔۔۔
اچانک کار رک گئی ،زرغام کار سے اترا، دیکھا تو ٹائر پنگچر ہوگیا تھا ۔۔۔
اوہ شِٹ۔۔۔۔
کیا ہوا ڈیڈ . ۔۔۔
نون یہی بیٹھو میں کار ریپئرنگ شاپ دیکھتا ہوں ۔۔۔
زرغام شاپ ڈھونڈنے لگا ، نون بور ہونے لگا تو کار سے باہر کھڑا ہوگیا اور یہاں وہاں دیکھنے لگا ۔۔
اوہ میرا شہزادہ .۔۔۔۔
نون نے پیچھے دیکھا تو عبرود کھڑی تھی ۔۔۔
عبرود ماما آپ یہاں ۔۔۔
ہاں آج ہاف ڈے تھا اسکول کا، تو میں اسکول سے اف کرنے بعد گھر جا رہی تھی اور تم کیا کر رہے ہو اس وقت یہاں اکیلے ۔۔۔۔
عبرود ماما ہماری کار خراب ہوگئی ڈیڈ ریپئرنگ شاپ پہ گئے ہے ابھی آتے ہونگے ۔۔۔۔
اوہ اچھا ۔۔۔
ماما آپ ڈیڈ کو دیکھے کہاں ہے ڈیڈ، میں تو یہاں کھڑے بور ہو رہا ہوں ۔۔۔
ہاہاہا اچھا میرا بچا، رکو دیکھتی ہوں کہاں ہے تمہارے کھڑوس ڈیڈ ۔۔۔۔ عبرود زرغام کو ڈھونڈنے لگی
_______
تھوڑی دور جا کے زرغام کو شاپ مل گئی ۔۔۔۔
جی بولے صاحب ۔۔۔ میکینک زرغام کو دیکھ بولا
میری کار پنگچر ہوگئی۔۔۔
اوکے سر کہاں ہے آپ کی کار ۔۔۔
وہاں کھڑی ہے جلدی سہی کردو ۔۔۔
اوکے صاحب ۔۔۔۔۔ ا
زرغام کے موبائل پر بار بار کال آرہی تھی
ہیلو زرغام یہ سب کیا ہے ۔۔۔ زرغام نےجیسے ہی کال پک کی منشا کی غصّے بھری آواز آئی
"جو بھی ہے سائن کرکے جلدی میرے حوالے کردو پیپرز "۔۔۔
کیا ہوگیا ہے زرغام آپ مجھے ڈائیورس دے رہے ہے ۔۔۔ منشا طیش میں بولی
ہاں تو یہ سب تمہاری وجہ سے ہی, تم نے بہت برا کیا نون کے ساتھ ، یہ بھی نہیں سوچا کہ وہ ایک معصوم بچا ہے ذرا شرم نہیں آئی تمہیں منشا ،میں نے ہر بار معاف کیا ہے تمہیں، پر اس بار تو تم نے حد ہی کردی ۔۔۔۔۔ زرغام نے غصّے سے کہا
"میں نے کچھ برا نہیں کیا زرغام آپ مجھے کیوں غلط سمجھ رہے" ۔۔
اچھا ، جھوٹ بولنے میں تو تم ایکسپرٹ ہو ، نون جب کڈنیپ ہوا مجھے صرف تم پر شک تھا کیوں کہ تمہاری وجہ سے نون اکیلے آئس پالر گیا ۔۔
"نہیں میں نے کچھ نہیں کیا زر غام مجھ پر جھوٹا الزام نا لگائے" ۔۔۔۔۔۔
اوہ ،،،، فور یور کائنڈ انفارمیشن میں نے تمہارا موبائل چیک کیا, کراچی جانے سے ایک دن پہلے وہاں ایک آدمی نام کے بہت میسج تھے تم کتنے مزے سے بولتی تھی کہ نون کو ایسے غائب کردو کہ کہی آتا پتا ہی نہ ملنے لیکن تم یہ سب میسج ڈیلیٹ کرنا بھول گئی اور پھر میں نے تمہارے موبائل کا سارا ڈیٹا نکالا کیسے تم، اس کرائے کے آدمی سے باتیں کرتی رہی ، رئیلی تم اتنا گر سکتی ہو مجھے پتا نہیں تھا مانتا ہوں نون تمہارا بیٹا نہیں ہے پر نون ایک معصوم بچا ہے تم نے کیسے نون کا برا سوچا ۔۔۔زر غام نے افسوس سے کہا
زرغام میں آپسے محبت کرتی ہوں،آپ ہر ٹائم نون نون کرتے رہتے ہو ،آپ کو تو مجھ سے محبت ہی نہیں ہے ۔۔
اچھا محبت کرتی ہو ؟ پتا ہے منشا محبت کیا ہے ؟ نہیں تمہیں محبت کا نہیں پتا کیوں کہ تم تو صرف نفرت پھلانا چاہتی ہو مجھے بہت افسوس ہے میں نے تم پے بھروسہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔زرغام جیسے ہی پیچھے مڑا عبرود کو کھڑا پایا تو ڈائریکٹ کال ڈسکنیکٹ کرنے لگا ۔۔
کیا کر رہی ہو یہاں ۔۔۔ زرغام نے غصّے سے عبرود کو کہا ۔۔
زرغام نون کی ماما کون ہے وہ کہاں ہے؟ ۔۔۔۔ عبرود نے زرغام کی ساری باتیں سن کے پوچھا۔۔
___ . . . . .
جاری ہے
yun tera mera milna
episode no 7
"بتاؤ مجھے نون کی ماما کون ہے آپ کی وائف نے اتنا برا کیوں کیا نون کے ساتھ ،نون ایک معصوم بچا ہے آپنے اسے اسکی رئیل ماما سے کیوں دور رکھا ہے ، مسٹر زرغام آپ چپ کیوں کھڑے ہے بتاؤ مجھے"_ عبرود ایک ہی سانس میں بولنے لگی _
"تمہیں اسسے کوئی مطلب نہیں ہونا چاہئے"۔
نون مجھے بہت عزیز ہے زرغام آپ نون کو اسکی رئیل ماما کے پاس کیوں نہیں لے جاتے ؟
ہٹو یہاں سے ۔۔۔ زرغام نون کے پاس جانے لگا۔
پلیز رکے، مجھے بتائے آپ زرغام، نون کی ماں کون ہے؟ عبرود زرغام کا راستہ روک کر پوچھنے لگی
نون کی ماما اس دنیا میں نہیں ہے، سن لیا اب ،ہٹو اب سامنے سے نون اکیلا ہے_
واٹ ، مطلب آپ کی پہلی وائف کی ڈیتھ ہو چکی ہے ؟
نہیں ۔۔۔۔
تو پھر آپ کیوں بول رہے ہے نون کی ماما اس دنیا میں نہیں ہے ؟
ہاں نون کی ماما کی ڈیتھ ہو چکی ہے لیکن نون کی رئیل ماما میری وائف نہیں ہے ___ زرغام کے چہرے پر دکھ کا سایہ امڈ آیا ۔۔
کیا ، مطلب نون پھر اپکا نہیں ہے ۔۔۔۔ عبرود کو شاک لگا
بکواس نہیں کرو لڑکی، نون میرا بیٹا ہے صرف میرا بیٹا __
افف مینٹل انسان __ (عبرود نے ایک اور نام سے نوازا زرغام کو 🙄😂)
اچھا نون آپکا بیٹا ہے تو نون کی ماما آپ کی وائف کیوں نہیں؟ افف رکو زرغام میری کنفیوژن دور کردے نہ ورنہ مینو نیند نہیں آئیگی۔ ۔۔۔
افف سچی میں کھڑوس آدمی ہے یہ بتایا بھی نہیں لیکن میں بھی عبرود ہوں میں نے ان سے سچ نہیں نکلوایا تو میرا نام بھی عبرود نہیں ۔۔۔۔۔۔ عبرود زرغام کو دور جاتا ہوا دیکھ کر بولی۔
_______
ڈیڈ آپ اتنے لیٹ کیوں ہوگئے اور عبرود ماما تو آپ کو ڈھونڈنے گئی تھی عبرود ماما بھی نہیں آئی_ نون نے معصومیت سے کہا۔
"بیٹا چلو کار سہی ہوگئی لنچ کرتے ہیں"۔
ڈیڈ عبرود ماما کو بھی ساتھ لے جاتے ہے نا۔۔
نہیں وہ نہیں جائے گی آؤ تم نون ۔۔۔
نہیں ڈیڈ میں عبرود ماما کے بغیر نہیں جاؤنگا ۔۔۔
آجاؤ تمہاری عبرود ماما کو بھی ساتھ لے جائے ۔۔۔
یاہو ڈیڈ ۔۔
زرغام تھوڑی دور گیا عبرود عبرود وہی کھڑی سوچوں میں گم تھی۔
سنو مس ۔۔۔
ج جی ۔۔۔ عبرود سوچو سے باہر آئی۔
نون چاہتا ہے تم ہمارے ساتھ لنچ کرو۔ زرغام بولا
سوری مجھے لیٹ ہو رہا ہے۔۔
"پلیز عبرود ماما چلو نا پھر ڈیڈ آپ کو ڈراپ کر دینگے گھر"
نہیں نا بیٹا ۔۔۔
زر غام ہاتھ چھوڑو میرا کہاں لے کر جا رہے ہو زرغام پاگل ہوگئے ہو کیا چھوڑو میرا ہاتھ ۔۔۔زرغام عبرود کو کار تک لے گیا
تم ایک ڈھیٹ لڑکی ہو تمہارے دماغ میں شرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی ۔۔
ہنہ بدتمیز ۔۔عبرود دل دل برا بھلا کہنے لگی ۔
اب بیٹھو ،یا میں ہی بیٹھاؤں۔ عبرود زرغام کو حیرانگی سے دیکھ رہی تھی ۔
افف اگر نہیں بیٹھی تو؟؟؟ اس 2 نمبر انسان کا آدمی کا کوئی بھروسہ نہیں ۔۔۔ عبرود منہ ہی منہ میں بڑباڑائی۔
عبرود جیسے ہی پیچھے بیٹھنے والی تھی نون بولا۔
ماما آپ فرنٹ سیٹ پہ بیٹھے میں نے دیکھا ہے اکثر کپل ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں ۔۔
افف نون ، ہم کپل نہیں ہے اور تم اب کوئی فرمائش نہیں کرنا ۔۔۔ عبرود نے ڈائریکٹ پیچھے سیٹ کا ڈور کھولا اور بیٹھ گئی نون بھی پیچھے عبرود کے ساتھ بیٹھ گیا ۔۔
_______
ہوٹل پہنچ کر عبرود نے اپنی امی کو میسج کیا۔
امی میں تھوڑی لیٹ آؤنگی اوکے ۔ میسج کرکے عبرود بیٹھ گئی چیئر پر ۔
نون کی پسند کا کھانا آرڈر کیا زرغام نے ۔
کھانا کھانے کے بعد نون کہی جانے لگا ۔
نون کہاں جا رہے ہو ۔ عبرود نوک کے پاس گئی۔
ماما وہاں دیکھو گیم ہو رہا ہے میں نے بھی کھیلنا ہے ۔۔
"اوکے آؤ" نون گیم کھیلنے لگا عبرود اور زرغام نون کو کھیلتا دیکھ رہے تھے ۔۔
زرغام نون کی ماما کون ہے پلیز اب بتا دیں نا۔
نون میرے بھائی کا بیٹا ہے ۔
ہیں، تو آپ کی بھابھی کی ڈیتھ ہوگئی ہے تو آپ کا بھائی کہاں ہے ؟یہ کہ کر عبرود نے زرغام کو دیکھا،زرغام کا چہرہ تکلیف سے سرخ ہوگیا ۔
سوری ،آپ نہیں بتانا چاہتے تو اٹس اوکے ۔
میرے بھائی اور بھابھی دونوں کی ڈیتھ ہو چکی ہیں ۔زرغام نے شدید تکلیف میں کہا ۔
ہممم ۔۔ عبرود نے زرغام کو دیکھا ، شدید تکلیف میں لگ رہا تھا تو آگے کچھ بھی نہیں پوچھا ۔
کچھ دیر بعد زرغام نے عبرود کو اسکے گھر ڈراپ کردیا۔
_______
السلام عليكم امی۔
وعلیکم السلام بیٹا کھانا لگاؤں ؟
نہیں امی کھا چکی ہوں آپ کو میسج کیا تھا نا ،نون بہت ضد کر رہا تھا اس لیے مجبورن جانا پڑا۔
اچھا سہی جاؤ آرام کرلو تھک گئی ہوگی ۔ صائمہ بیگم شفقت سے بولی
نہیں امی میں نہیں تھکی ، امی آپ کو پتا ہی نون زرغام کا بیٹا نہیں ہے۔
کیا ، زرغام تو نون سے بہت محبت کرتا ہے جیسے باپ اپنے بیٹے سے کرتا ہے ۔ صائمہ بیگم کو حیرانی ہوئی۔
زرغام کے بھائی کا بیٹا ہے انکے بھائی اور بھابھی کی ڈیتھ ہوگئی ہیں اور پتا ہے امی، نون کو غائب بھی زرغام کی وائف نے کیا اب زرغام اپنی بیوی کو طلاق دے رہا ہے ۔
کیا دونوں کا انتقال ہوا ہے۔
ہاں میں نے آگے کچھ نہیں پوچھا کیوں کہ زرغام بہت تکلیف میں لگ رہے تھے امی ۔۔
اور پھر دونوں آپس میں باتیں کرنے لگی۔
______
افف آج اس گھر کی صفائی کروں ، کتنا گندا ہوگیا ہے ۔۔ عبرود پہلے کچن گئی اور سارے برتن نکال کر دھونے لگی پھر چولے کو صاف کیا پھر کچن کا ہر کونا صاف کرنے لگی کہ نون کی آواز آئی۔
عبرود ماما وئیر آر یو۔۔۔۔
صبر آرہی ہوں۔ عبرود ہاتھ دھو کر صحن میں آگئی۔
عبرود کو دیکھ کر نون ڈائریکٹ اسکے گلے لگ گیا۔
ماما آپ کیا کر رہی ہو ، گھر اتنا ڈرٹی کیوں ہے آج _ نون گھر کی گندی حالت دیکھ کر بولا۔
آہو آج گھر اس لئے گندا ہے میں پورے گھر کی صفائی کر رہی ہوں تا کہ کونا کونا چمک اٹھے۔ عبرود چہک کر بولی ۔
میں آپ کے ساتھ ہیلپ کروں ماما ؟ نون سے معصومیت سے کہا۔
ہاہاہا نہیں بیٹا ، تم بچے ہو اپنے ڈیڈ کو بولو تا کہ جلدی جلدی کام ہو جائے۔ عبرود زرغام کو دیکھ کر شرارت سے بولی۔
ڈیڈ ادھر آئے ، ماما کی ہیلپ کرے تاکہ کام جلدی ہوجائے۔
عبرود زرغام کو دیکھ کر مسکرائی۔ (اب آئیگا مزہ مجھے کیسے زبردستی کار میں بیٹھایا ہنہ )
واٹ نون ، میں کوئی صفائی نہیں کر رہا ۔ زرغام نے غصّے سے کہا .
اوہ ، آپ تو کہتے ہو میں نون کی ہر بات مانتا ہوں، دیکھو نون اپنے ڈیڈ کو تمہاری بات نہیں مان رہے۔ عبرود افسوس ہونے کا ایکٹنگ کرنے لگی
ڈیڈ آپ میری بات نہیں مان رہے ۔ نون دکھی لہجے میں بولا
نون مائے سن سیڈ کیوں ہو رہے ہو ، میں نے کرونگا نا صفائی ۔ زرغام نے بے دلی سے کہا
یاہو ڈیڈ پھر سٹارٹ کرو عبرود ماما کے ساتھ صفائی- نون خوش ہو کر بولا
عبرود نے زرغام کو فالتو کپڑا تھمایا ۔
یہ لیں آپ, یہ پھنکے بہت گندے ہوگئے ہیں آپ یہ پھنکے صاف کریں ۔ عبرود مسکراہٹ دبا کر بولی ۔
ہممم ۔ زرغام سٹول پر چڑ کر پھنکے صاف کرنے لگا اور ہر سیکنڈ کے بعد عبرود کو غصّے سے دیکھتا۔
نون دیکھو نا تمہارے ڈیڈ مجھے غصّے سے دیکھ رہے ہے ۔ عبرود معصومیت کے ساتھ ایکٹنگ کرنے لگی.
ڈیڈ آپ کیوں دیکھ رہے غصّے سے ماما کو ، دیکھو نا آپ ماما کو ناراض کر رہے ہو ، آپ جیسے مجھے ہگ کرکے راضی کرتے ہے ویسے عبرود ماما کو بھی ہگ کرکے سوری بولو۔
نن نہیں نون میں مذاق کر رہی تھی ۔ عبرود نے ڈائریکٹ ہی نظریں چرائی۔
کام کرکے عبرود زرغام اور نون کے لئے پانی لے آئی۔
تھنکس ماما۔
عبرود بیٹا صفائی ہوگئی۔
(صائمہ بیگم کو ڈسٹ سے الرجی ہے اس لئے اوپر چھت پے چلی گئی تھی صفائی کے وقت۔)
السلام عليكم انٹی۔ زر غام صائمہ بیگم کو دیکھ کر بولا
وعلیکم السلام کیسے ہو بیٹا۔
الحمداللہ ٹھیک ہوں۔
نون میرا بچا ادھر آؤ ۔ صائمہ بیگم نے نون اپنے پاس بیٹھایا۔
بس انٹی چلتے ہیں ہم ، نون بہت ضد کر رہا تھا تو اس لئے تھوڑی دیر کے لئے یہاں لے آیا نون کو ۔
اچھا کیا بیٹا، نون کو لایا کرو ادھر ۔۔
ہممم چلو نون ۔
افف ڈیڈ ایک تو آپ ہر بات بھول جاتے ہے ، انٹی ڈیڈ یہاں آپسے پوچھنے آئے ہے کہ ۔۔۔
نون میں بات کرتا ہوں ۔ زرغام ڈائریکٹ بولا
انٹی آپنے میری بات کا جواب نہیں دیا میں عبرود سے شادی کرنا چاہتا ہوں، میں یہاں کراچی میں زیادہ دن نہیں رہ سکتا،اس لئے آپ بتائے میں کب تک آپ کے جواب کا انتظار کروں ؟
دیکھو انٹی آپ کو جو بھی کنفیوژن ہے آپ بتا دیں مجھے ،
تا کہ میں آپ کی کنفیوژن دور کر سکوں اور میں نون کو بلکل سیڈ نہیں دیکھ سکتا اس لئے آپسے ریکویسٹ کر رہا ہوں.
بیٹا میں آپ کو کل جواب دیتی ہوں ۔ صائمہ بیگم کچھ سوچ کر بولی
اوکے انٹی آپ میرا نمبر سیو کرلیں پھر آپ کال کرکے انفارم کر دینا۔ زرغام اپنا فون نمبر دینے لگا ۔
چلو نون۔
بائے عبرود ماما۔ زرغام اور نون چلے گئے ۔
"امی آپنے کیوں کہا کل جواب دونگی ، ڈائریکٹ انکار کر دیا ہوتا آپنے"_ عبرود ناراضگی سے بولنے لگی۔
دیکھو عبرود تم نے ہی کہا نون کے والدین نہیں ہیں، دیکھو بیٹا یتیم بچہ ہے نون زرغام شادی تمہارے ساتھ کر رہا ہے تم خود بھی تو محبت کرتی ہو نون سے ،اس بچے کا سوچ، کہی نون کسی غلط ہاتھ نا لگ جائے۔
امی مانتی ہوں نون بچہ ہے لیکن امی میرے بہت سے خواہشات ہیں ، میں کیسے اس کھڑوس سے شادی کرلو۔۔ عبرود غصّے میں بولی ۔
عبرود بیٹا ، تمہارے ابا نہیں ہے اس دنیا میں اور تمہیں شادی ایک نا ایک تو کرنی ہے نا بیٹا تو زرغام سے کرلو ، زرغام بہت اچھا بچا ہے خوش رکھے گا تمہیں ۔ صائمہ بیگم سمجھ داری سے بولی
عبرود تم سوچ لو بیٹا ، سوچ سمجھ کر صبح مجھے بتانا ۔۔
اوکے امی ۔ عبرود بے دلی سے بولی
اوکے امی تھک گئی ہوں تھوڑی دیر آرام کر رہی ہوں۔
عبرود نے اپنی امی سے نظر بچا کر زرغام کا نمبر اٹھایا اور اپنے کمرے میں چلی گئی ۔
_____________
ہوٹل پہنچ کر نون گیم کھیلنے لگا، زرغام ٹیرس پر آگیا۔
(9 سال پہلے )
(السلام عليكم زرغام بیٹا ۔
"وعلیکم السلام عليكم, کیسی ہے آپ مائے موم"_ زرغام کی چہکی ہوئی آواز آئی۔
میں ٹھیک ہوں زرغام ، تم کیسے ہو تمہیں تمہارے ڈیڈ ،بھائی اور بھابھی بہت یاد کر رہے ہیں ، پاکستان آجاؤ بیٹا۔ مسز رقیہ اداسی سے بولی۔
اچھا مجھے سب یاد کر رہے ہیں ، آپ یاد نہیں کر رہی کیا ؟زرغام نے ناراض ہونے کی ایکٹنگ کی ۔
"تو میرا شہزادہ ہے زرغام ، تمہیں سب سے زیادہ میں یاد کرتی ہوں "_
ہاہاہاہا اچھا موم ، میرا کام جیسے ہی ختم ہوجائے میں پاکستان آتا ہوں اور ہمارے گھر میں نیا مہمان کب آئیگا؟
بہت جلد بیٹا انشااللہ بس تم جلدی پاکستان آجاؤ۔۔۔۔ ) موبائل کی ٹون سے زرغام سوچوں کی دنیا سے باہر آیا ۔۔
موبائل دیکھا تو وہاں انجانا نمبر تھا۔
یس کون ۔۔۔
"آپکی دشمن"_
اچھا تو میں دشمنوں سے بات نہیں کرتا۔ زرغام عبرود کی آواز پہچان کر انجانا بنا ۔
اچھا پہلے بات سنو، مسٹر اکڑو پتا نہیں میری امی پر کونسا جادو کیا ہے آپنے، کس بابا سے جادو کیا ہے مجھے بھی بتاؤ تا کہ میرے سر پر جو جن منڈلا رہا ہے وہ دور ہوجائے۔
زرغام عبرود کی بات کا مفہوم سمجھ کر بولنے لگا "تو مس عبرود پھر فضول بات کرنا شروع کردی آپنے اوکے میں کال بند کر رہا"۔
اففف رکو میری بات پوری سن لو، پھر موبائل پہنکنا ہے یا کچھ بھی کریں ۔ عبرود کی غصّے بھری آواز آئی۔
(نون کی وجہ سے مجھے اس بددماغ لڑکی کی باتیں سنی پڑیگی، زرغام افسوس سے سوچنے لگا )
ہاں بولو ۔ زرغام بےزاری سے بولا ۔
آپ کو میری شرطیں ماننی پڑیگی ورنہ ۔۔
"کیا ورنہ "_!
ورنہ ورنہ ۔۔۔
کیا ورنہ ورنہ لگا رکھا۔۔
ورنہ میں دھرنا دونگی ۔۔۔عبرود نے ڈائریکٹ کہا۔
__________
جاری ہے
yun tera mera milna
episode no 8
ہاہاہاہاہا ۔۔۔ زرغام کو عبرود کی بات سن کے بہت ہنسی آئی۔۔
کیوں ہنس رہے ہے آپ ، دیکھو میرے نکے نکے خواب ہیں اگر آپنے پورے نہ کیے تو میں سچ میں دھرنا دونگی_
اچھا تو کیا ہے تمہارے شرطیں؟ زرغام نے اشتیاق سے پوچھا۔۔۔
عبرود جیسے ہی بتانے والی تھی کال کاٹ گئی۔
زرغام نے موبائل سائیڈ پر رکھ دیا۔۔
9 سال پہلے۔
(دیور جی دیکھو بےبی کس پے گیا ہے ۔
بھابھی بےبی تو بلکل میری طرح ہے۔زرغام چہک کر بولا۔
نہیں میرا بیٹا ہے تو میری طرح ہے سمجھے۔ نورہان (زرغام کا بڑا بھائی ) بولا۔
اچھا بس کرو جنگ، بچے کا نام کیا سوچا ہے تم لوگوں نے_مسز رقیہ بولی۔
بےبی کا نام نون ہوگا ، بھائی اور موم مجھے یہ نام بہت پسند ہے ، اس لئے سب یہ نام فائنل کرو۔ زرغام نے حتمی فیصلہ سنایا۔
ہاہاہا اوکے یہ نام تو بہت زبردست ہے۔ سب نے ہم آواز ہوکے کہا۔
موم میں کچھ دن کے لئے نادران ایریاز جا رہا ہو، میرے فرینڈز نے پروگرام بنایا ہیں۔ زرغام نے اپنی موم کو کہا )
سر ، بات سنے ۔۔ سمیع کی آواز سن کر زرغام سوچوں سے باہر آیا _
یس بولو_
سر منشا میم کل کراچی آرہی ہے ۔۔
واٹ ، تم نے منشا کو اس ہوٹل کا ایڈریس بتایا ؟
جی سر کیوں کہ منشا میم بہت رکویسٹ کر رہی تھی ۔۔
ہممم سہی۔۔ تھوڑی دیر باتیں کرنے کے بعد سمیع چلا گیا اور زرغام سو گیا_
______________
عبرود بیٹا آج اسکول نہیں جاؤ_ صائمہ بیگم عبرود کی اسکول جانے کی تیاری دیکھ کر بولی_
اچھا میری پیاری امی جان۔ عبرود لاڈ سے اپنی امی کے باہو میں ہاتھ ڈالے۔
عبرود تم نے پھر کیا سوچا؟
امی میں نے کچھ نہیں سوچا۔ عبرود کو کل رات موبائل اف ہونے پر بہت غصّہ آیا۔
اچھا تو میں زرغام کو فون کرکے ہاں بول دوں ؟
نہیں امی ، مجھے سوچنے دو کچھ دن بعد بتاؤنگی آپ کو۔ عبرود کچھ سوچ کر بولی۔
اچھا سہی_ اور پھر دونوں آپس میں باتیں کرنے لگی_
__________
زرغام یہ کیا مذاق ہے ؟ منشا جیسے ہی کراچی پہنچی زرغام پر برسنے لگی_
یہ تمہاری آزادی کا پروانہ ہے سو جلدی سے سائن کرکے مجھے پیپر دو ۔۔ زر غام بھی اسی انداز میں بولا۔
میں آپسے کوئی ڈائیورس نہیں لے رہی زرغام میں آپ کے ساتھ خوش ہوں۔ منشا اب تسلی سے بولی۔
پر میں تمہیں ڈائیورس دے رہا ہوں ، یہ میرا حتمی فیصلہ ہے۔ زرغام نے دوٹوک الفاظ میں کہا ۔
نون میرا بیٹا ادھر آؤ۔منشا نون کو دیکھ کر بولی۔
نون میرا بچا ، دیکھو نا تمہارے ڈیڈ مجھ سے ناراض ہے۔
پلیز ماما آپ روئے مت_ منشا کو روتا دیکھ کر نون منشا کے پاس آیا_
پہلے تم اپنے ڈیڈ کو راضی کرو دیکھو نا تمہارے ڈیڈ مجھے ڈئیورس دے رہے۔
منشا اسٹاپ اٹ، نون کو بیچ میں مت لاؤ، تم نے جو حرکت کی ہے نون کو میں نے بتائی نا پھر نون تمہاری شکل بھی دیکھے گا_ زرغام نے غصّے سے کہا _
ڈیڈ آپ کیوں غصّہ ہو رہے، آپ عبرود ماما سے شادی کریں نا پھر عبرود ماما آپ کو غصّہ ہونے نہیں دیگی _
ٹھاہ ۔۔۔ کمرے میں تھپرکی آواز گونجی_
تمہاری ہمت کیسے ہوئی نون کو تھپڑ مارنے کی _ زرغام نے منشا کو نون سے دور دھکیلا_
نون تم نے ایسی بکواس کیوں کی اور زرغام یہ عبرود کون ہے مجھے بتاؤ _ منشا آگ بگولہ ہوئی_
نون رونے لگا تو زرغام نے اسے چپ کروایا_
آپ بہت گندی ہے بہت، آپ نے پھر مجھے مارا_ نون روتے ہوئے بولنے لگا_
سمیع ادھر آؤ،نون کو عبرود کے گھر چھوڑ کے آؤ میں کچھ دیر بعد آتا ہوں ۔۔ سمیع نون کو لے گیا_
زرغام اب یہ عبرود کون ہے ،میری زندگی کیوں خراب کر رہے ہو _ منشا زرغام کا کارلر پکڑ کر زور زور سے چیخنے لگی_
ٹھاہ ______کمرے میں ایک بار پھر تھپڑ کی آواز گونجی_
تم یہ تھپڑ ڈیزو کرتی ہو ، تم نے اس معصوم پر ہاتھ اٹھایا اگر تھوڑی سی بھی عزت باقی ہے نا تو یہاں سے چلی جاؤ نہیں تو وہ حشر کرونگا تمہارا زندگی بھر یاد رکھوگی_ زرغام طیش میں بولا_
میں نہیں جا رہی یہاں سے سمجھے آپ اور میں کوئی طلاق پیپر پر سائن نہیں کر رہی یاد رکھنا تم مسٹر زرغام_
اوکے تو پھر سنو، میں تمہیں طلاق دیتاہوں ، طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہوں ہزار دفع طلاق دیتا ہوں اپنے پورے ہوش حواس میں ، اب کوئی ضرورت نہیں تمہیں سائن کرنے کی مس منشا ابرار_ زرغام منشا کو ہکا بکا چھوڑ کر چلا گیا_
___________
عبرود اور صائمہ بیگم باتیں کر رہی تھی کہ نون کی آواز آئی_
اوہ میرا شہزادہ آیا ہوا ہے ، نون تم روئے ہوئے ہو ؟؟ عبرود نون کا مرجھایا ہوا چہرہ دیکھ کر پوچھنے لگی _
نون بتاؤ نا کیوں روئے ہو تم اور تمہارے ڈیڈ کہاں ہے _ عبرود پریشانی سے بولی_
مجھے ماما نے تھپڑ مارا اور ڈنٹا بھی عبرود ماما، مجھے کیوں مارتی ہے منشا ماما، میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا _ نون پھر سے رونے لگا_
تمہاری منشا ماما کراچی آئی ہے ؟
ہاں اور بہت لڑائی کی منشا ماما نے ڈیڈ سے ۔۔۔۔
افف کیسی عورت یہ منشا_ عبرود صرف سوچ ہی سکی_
اچھا تم بیٹھو میں پانی لاتی ہوں تمہارے لئے _ عبرود کچن گئی اور نون کے لئے پانی لے آئی _
نون یہ پانی پیو _ عبرود نون کو اپنے قریب بیٹھا کر پیار کرنے لگی تھوڑی دیر بعد زرغام بھی عبرود کے گھر آگیا_
مسٹر زرغام بات سنے ، آپ کی وائف نے نون تھپڑ مارا اور آپ کھڑے تماشا دیکھ رہے تھے _ عبرود زرغام کو دیکھ کر غصّے میں بولی_
پلیز اب تم دماغ مت خراب کرنا_
اچھا تو میں آپکا دماغ کھا رہی اور وہ دماغ جو آپ کے پاس ہے ہی نہیں _ عبرود آرام سے بولنے لگی _
دیکھو میں کوئی لڑائی کرنے نہیں آیا یہاں اور یہ بتاؤ تمہاری کیا ڈیمانڈز ہے ؟؟ زرغام نے تسلی سے کہا_
ہنہ اب آئے نا لائن پہ_ عبرود سوچنے لگی_۔
بتاؤ ڈرامہ کوئین، مسکرانے کو نہیں کہا میں نے _ زرغام کو عبرود کی مسکراہٹ زہر لگی_
اوکے جیسے سارا اور فلک کی شادی ہوئی نا ، فلک شبیر گھٹنوں پہ بیٹھ کر سارا علی کو پروپوس کیا ویسے ہی آپ بھی مجھے پروپوس کریں _ عبرود نے نئی ڈیمانڈ بتا دی_ (صبح ہی عبرود نے سارا اور شبیر کی شادی کی ویڈیو دیکھی تھی )
افف تم لڑکیوں کے نخرے بہت ہیں، سوری میں یہ فضول ڈیمانڈ پوری نہیں کر رہا، انٹی کہاں ہے میں ان سے ڈائریکٹ بات کرونگا اور کل میں تم سے نکاح کرونگا_ زر غام نے دوٹوک الفاظ میں کہا _
اچھا، تو دیکھنا میں نے تمہیں ایک انگلی پہ نا نچایا تو میرا نام بھی عبرود نہیں _ عبرود دل ہی دل میں خود وعدہ کرنے لگی _
السلام عليكم انٹی _ زرغام کمرے میں گیا تو صائمہ بیگم نماز پڑھ رہی تھی _
وعلیکم السلام بیٹا _ صائمہ بیگم نماز پڑھ کر زرغام کے سلام کا جواب دینے لگی _
انٹی آپنے کیا سوچا پھر _
بیٹا مجھے رشتہ منظور ہے کیوں کہ عبرود کا والد بھی نہیں ہے اور اس زمانے پر مجھے کوئی بھروسہ نہیں ہیں ، صرف تم سے ایک درخواست ہے میری بیٹی کو کبھی بھی دکھی مت کرنا، بہت معصوم ہے میری بچی _
افف معصوم اور یہ لڑکی _زرغام منہ میں بڑباڑایا_
کچھ کہا آپنے بیٹا ؟
نہیں نہیں انٹی اور آپ سے پرومس کرتا ہوں آپ کی بیٹی کو کوئی بھی تکلیف نہیں ہوگی میری وجہ سے اور انٹی میں کل ہی نکاح کرنا چاہتا ہوں سادگی سے تاکہ میں اسلام آباد چلا جاؤں ، وہاں میرا کام بہت پنڈینگ پہ ہے _
اتنی جلدی کیسے بیٹا، کچھ مہینے بعد ۔۔۔۔۔
نہیں انٹی میں بہت اپسیٹ ہوں نون کو لے کر اور زیادہ ٹائم نہیں لے سکتا _ زرغام صائمہ بیگم کی بات کاٹ کر بولا _
سہی ہے بیٹا _
افف امی آپ بھی نا _ عبرود باہر کھڑی باتیں سن کر غصّہ ہونے لگی _
آپ ہمیشہ سے ہی ایسے چپ چپ کے باتیں سننے کی عادی ہے یا اب ایسی ہوئی ہے ؟؟ زرغام عبرود دیکھ کر بولا_
میں جیسے بھی ہوں پر اب آپ کے لئے ایک عذاب بنوگی _ عبرود آنکھيں دیکھا کر بولی _
اچھااااا _زرغام نے "اچھا" کو کھینچ کر کہا _
اوکے تو ٹھیک ہے مس عذاب کل ملاقات ہوگی _
اور یہ کہ کر زرغام چلا گیا_
ہنہ لفنگا کہی کا ۔۔۔۔۔۔
______
جاری
yun tera mera milna
episode no 9
_____
سمیع بات سنو_
جی سر۔۔۔
کسی اچھے ڈیزائنر سے ویڈنگ ڈریس آرڈر کرو کل نکاح کی ساری تیاری مکمل چاہیے مجھے_
اوکے سر _ سمیع چلا گیا۔
ڈیڈ عبرود ماما دلہن بنے گی کل ؟ نون نے معصومیت سے پوچھا۔
یس مائے سن ،عبرود اب ہمیشہ تمہارے ساتھ رہیگی۔۔
یاہو ڈیڈ ،آپ بہت اچھے ہے ، لو یو ڈیڈ _ نون خوشی سے زرغام کے گلے لگ گیا_
ڈیڈ عبرود ماما کو کال کریں، میں نے بات کرنی ہے_
اوکے کرتا ہوں _ زرغام عبرود کو کال کرنے لگا کافی ٹائم بعد عبرود نے کال پک کی _
ہیلو کال کیوں پک نہیں کر رہی تھی مس عذاب ؟
اففف مسٹر ۔۔۔۔آپ کی وجہ سے مجھ پر کام بہت زیادہ ہوگیا _ عبرود کی غصّے بھری آواز آئی_
اچھا، نون تم سے بات کرنا چاہتا ہے _زرغام نے نون کو موبائل دیا_
ہیلو ماما_
جی میرا شہزادہ _
کیا کر رہی ہے آپ عبرود ماما ، اور انٹی کیا کر رہی ہے _
میں تو گھر صاف کر رہی اور امی گئی ہے مارکیٹ ، یہ تمہارے یہ جو ڈیڈ ہے نا جن میں بلکل دماغ بھی نہیں ہے اتنی جلدی نکاح رکھا ہے رئیلی بہت کام ہے یہاں _ عبرود کی تھکن بھری آواز آئی_
نون مجھے موبائل دو _ زرغام نے نون سے موبائل لیا_
میں میڈ بھیجتا ہوں جو کام ہو اسُكے کروا لینا _زرغام نے عبرود کا مسئلہ فورن حل کردیا ۔
زندگی میں شاید آپنے آج ہی سہی بات کہی ہے خیر تھنک یو، اوکے اللہ حافظ فلحال میں باقی کام کرلو۔۔۔ یہ کہ کر عبرود نے کال ڈسکنیکٹ کردی اور زرغام نے سمیع کو میسج کیا_
ایک میڈ کو عبرود کے گھر بھیجو _ ٹائپ کرکے زرغام نے میسج سمیع کو سینڈ کردیا _
________ . . .
امی آپ آگئی_ عبرود آپنی امی کو دیکھ کر بولی_
ہاں بیٹا ، یہ تمہارے لئے تھوڑی شاپنگ کی اور رمشا کو بلایا ہے آج رات رمشا تمہارے ساتھ ہوگی اور کچھ لوگوں کو دعوت دینا ہے تم نے پرچی بنا دی؟
جی امی بنا دی آپ کال کرکے دعوت دے دینا_
دیکھو دروازہ کھولو کون آیا ہے _ صائمہ بیگم بولی_
السلام عليكم مجھے زرغام صاحب نے بھیجا ہے آپ مجھے کام بتائے _
اوہ واہ ، مسٹر کھڑوس اتنا بھی برا نہیں ہے_ عبرود سوچنے لگی _
کون ہے عبرود۔۔
امی زرغام نے ہماری ہیلپ کے لئے میڈ بھیجی ہے_
کتنا اچھا بچا ہے کتنا خیال ہے ہمارا زرغام کو _ صائمہ بیگم محبت سے بولی_
امی بس کردیں اتنا بھی اچھا نہیں ہے _ عبرود منہ بنا کے کمرے میں چلی گئی تھوڑی دیر بعد رمشا بھی آگئی_
عبرود ادھر آؤ یار مہندی لگا دوں تمہیں_
نہیں بہن ، مہندی میری جگہ تو لگا ، وہ کھڑوس، ناول کے ہیرو کی طرح تھوڑی ہے جو دلہن کی مہندی دیکھ کر خوش ہو ۔۔۔۔ عبرود نے منہ بنایا_
یار کتنا پیارا لڑکا تمہارے نصیب میں لکھا گیا ہے اور تو ہے کے ناشکری کر رہی _
افف نہیں کر رہی ناشکری ، آجا لگا مہندی_ رمشا عبرود کو مہندی لگانے لگی_
مہندی لگانے کے بعد دونوں باتیں کرنے لگی_
عبرود تمہارے پاس زرغام کا نمبر ہے ؟
ہاں ہے کیا کرنا ہے تونے ؟
اوکے مجھے موبائل دو، میں تمہاری مہندی کی پک سینڈ کروں زرغام بھائی کو_
بہن چھوڑ ، کیا سوچیں گا کتنی ٹھرکی لڑکی ہے ، چھوڑ بہن نا ہی سینڈ کر ___
عبرود کی بات سن کے رمشا کو ہنسی آئی اور پھر کچھ دیر کے بعد دونوں سو گئی _
________
اٹھو دلہن رانی _ رمشا عبرود کو اٹھانے لگی _
ہاہاہا بہن ابھی بنی نہیں ہوں دلہن_
ہاہاہا بس تھوڑی دیر بعد آنے والے ہے دولہا بھائی، چل اٹھ تیار کروں تجھے _
تھوڑی دیر بعد زرغام نے سمیع کے ہاتھ ویڈنگ ڈریس بھیجا_
واؤ عبرود یہ ڈریس کتنا پیارا ہے _ رمشا ڈریس کو دیکھ بے حیران ہوئی_
ہممم چوائس تو اچھی ہے بندے کی _ عبرود کو بھی ڈریس پسند آیا_
کچھ دیر میں مہمان بھی آگئے_
رمشا عبرود کو تیار کرنے میں لگی ہوئی تھی، کچھ دیر میں زرغام ،نون، زرغام کے کچھ دوست بھی آگئے_
عبرود جیسے ہی تیار ہوئی ، نکاح کے لئے مولوی کو بلایا_
عبرود ولد مصطفیٰ کیا آپ کو زرغام ولد سلطان سے بلعوض 10 لکھ حق مہر یہ نکاح قبول ہے ؟
عبرود نے ہاں میں سر ہلایا_
اففف ویسے تو زبان 100 گز کی ہےاور ابھی صرف اتنا بڑا سر ہلا رہی ہو ۔ رمشا نے عبرود کی کان میں سرگوشی کی _
جی قبول ہے ۔۔
قبول ہے ۔۔
قبول ہے ۔۔
مولوی کے جانے کے بعد عبرود نے رمشا کو غصّے سے گھورا_
رمشا بہت بدتمیز ہے تو میری اتنی چوٹی سی تو زبان ہے ۔۔ عبرود نے آپنی زبان باہر نکلی 😛☹️☹️۔۔
ہاہاہا بس کر زبان اندر کر نہیں تو مکھی چلی جائے گی منہ میں ۔۔۔۔ رمشا کی بات سن کے عبرود مسکرانے لگی_
چلو نکاح ہوگیا ہے اب عبرود کو باہر لے آؤ _ باہر سے رمشا کی امی نے کہا_
تھوڑی دیر بعد عبرود کو زرغام کے ساتھ بیٹھایا گیا _
_______
واؤ عبرود ماما آپ بہت بیوٹیفل لگ رہی ہے ۔۔ نون کی بات سن کے عبرود مسکرانے لگی۔۔
ڈیڈ آپ بھی بتائے نا عبرود ماما پیاری لگ رہی ہے نا__ نون کی سن کے زرغام نے بے ساختہ عبرود کو دیکھا_
واقعی آج پیاری لگ رہی ہے پر اسکی زبان بھی چوٹی ہوتی کاش ۔۔ زرغام سرگوشی میں کہا _
زرغام میاں آپنے میری زبان دیکھی ہی کب ہے ، خیر ویسے بھی نکاح ہوگیا ہمارا آپ کو آپنی زبان ضرور دکھاؤنگی_ عبرود مسکرا کے آرام سے بات کرنے لگی_
زرغام بھائی پیسے نکالے جلدی ۔۔۔۔رمشا خوش ہو کے بولی
کیوں؟؟ زرغام حیران ہوا ۔
زرغام بھائی نہیں تو رخصتی نہیں ہونے دونگی میں ،، آخر ایک ہی سالی ہوں آپ کی ۔۔۔
ہنہ بڑی آئی 2 نمبر سالی ۔۔ عبرود نے سرگوشی میں کہا، لیکن زرغام نے سن لی عبرود کی بات _
پہلے آپنی عبرود سے پوچھو کہ وہ تمہیں بہن مانتی ہے؟زرغام بولا
نہیں اللہ کے کرم سے اکلوتی ہوں، سوری رمشا آپ کون ہے ؟عبرود کی بات سن کے رمشا نے اسے آنکھیں دکھائی ۔۔۔
اچھا سوری، یہ تو میری پیاری سی بہن نہیں ہے . . . . . . . عبرود کی بات سن کے زرغام ہنسا_
تم کبھی نہیں سدھر سکتی عبرود ، زرغام بھائی اس چڑیل سے بج کے ہاں ۔۔۔۔ رمشا پہلے سے ہی زرغام کو وارن کرنے لگی ۔۔
کچھ دیر بعد رخصتی شروع ہوئی ، عبرود اپنی امی سے گلے لگ کے رونے لگی ۔۔ عبرود کو کار میں بیٹھایا گیا ۔۔
فرنٹ سیٹ پے سمیع اور نون بیٹھے ۔۔ پیچھے سیٹ میں عبرود اور زرغام جیسے ہی عبرود بیٹھی سمیع نے کار سٹارٹ کردی _
_______
ہوٹل پہنچ کے نون سمیع کے روم چلا گیا ۔۔
عبرود بیٹھی تھی کہ زرغام روم میں آیا __
السلام عليكم ۔۔ زرغام سلام کہا ۔
وعلیکم السلام _عبرود نے نظر جھکا کر کہا _
زرغام عبرود کے ساتھ بیٹھ گیا_
زرغام نون کہاں ہے ؟ عبرود بولی_
سمیع اسے اپنے ساتھ لے گیا ۔۔
آپ پلیز نون کو یہاں لے آئے۔ عبرود بولی۔
ہممم میں بھی یہی سوچ رہا تھا پر سمیع لے گیا نون کو، ویٹ میں نون کو لے کر آتا ہوں۔۔ تھوڑی ہی دیر میں زرغام نون کے ساتھ روم میں آیا _
عبرود ماما آپ سوئی نہیں _
نہیں بیٹا مجھے نیند نہیں آرہی تم ادھر آؤ میرے پاس ۔۔ نون عبرود کے ساتھ بیٹھ گیا اور زرغام صوفے پر بیٹھ کر دونوں کو دیکھنے لگا_
نون میں بور ہو رہی آجاؤ چیل اڑا کھلتے ہیں ۔۔۔ عبرود چہک کر بولی ۔۔
ڈیڈ آپ بھی آؤ ساتھ کھلتے ہیں ۔۔ ۔۔۔
یہ بچوں والے کھیل میں نہیں کھیل رہا نون ، میں تھک گیا ہوں۔۔۔
ہاں ہاں آپ تو ڈونل ٹرنپ کے سیکریٹری اور ہم تو ٹھہرے ویلے عوام ، ہنہ بڑا آیا تیس مار خان ۔۔۔ لاسٹ والی لائن منہ میں بڑباڑائی۔۔۔
اوکے کھیلتا ہوں ۔۔۔ پھر تینوں چیل اڑا کھیلنے لگے تھوڑی دیر بعد نون سو گیا۔
تم بھی سو جاؤ عبرود ۔۔۔
کیوں سو جاؤ،آپ کو پہلے مجھ سے کچھ وعدے کرنے ہونگے ۔۔۔ عبرود چہک کر بولی ۔۔
ہممم بولو ۔۔
دیکھو مسٹر زرغام، میری تعریفيں کروگے روز ، مجھے روز جانو ، شونا بولوگے ، میری ہر بات آنکھ بند کرکے مانوگے ، مجھے روز چاکلیٹ کھلاؤگے اور باقی پھر کبھی بتاؤں گی ٹھیک ہے نا ۔۔۔ عبرود چہک کر بولی ۔۔
ہاہاہا یار تم اتنی فننی باتیں کہا سے لاتی ہو ۔۔ زرغام عبرود کی باتیں سن کے ہنسے لگا۔
بس یہ باتیں نا آپ فکس کرلے اپنے نکے سے دماغ میں اوکے گوڈ نائٹ ۔۔۔۔ عبرود گوڈنائٹ کہ کر سو گئی ۔۔۔
پاگل لڑکی ۔۔۔ زرغام بیڈ کے دوسرے سائیڈ پر سو گیا ۔۔
_______
عبرود اٹھی تو دیکھا زرغام سو رہا تھا ۔۔۔
کتنا پیارا لگ رہا ہے سوتے ہوئے_
عبرود اٹھ کر فریش ہونے لگی، فریش ہوکے پہلے زرغام کو اٹھایا پھر نون کو ۔۔
تھوڑی دیر بعد زرغام نے ناشتہ آرڈر کیا _
تینوں ناشتہ کرنے لگے ۔۔
عبرود ہم آج اسلام آباد جا رہے ہے تم پیکنگ کرو پھر تمہاری امی سے مل کر ایئرپورٹ چلتے ہیں ۔۔۔
مجھ بیچاری پر ابھی سے کام شروع کردیئے اپنے لیکن آپ ہیلپ کرنا میری ۔۔ عبرود منہ بنا کے بولی ۔۔
اوکے۔۔ پیکنگ کرنے کے بعد زرغام ، نون اور عبرود ہوٹل سے باہر آئے۔
زرغام سمیع کو میسج کرنے لگا ۔۔
سمیع سارے بیگز میری کار میں رکھوا دو پھر ہم نکلتے ہیں۔۔ زرغام نے میسج سینڈ کرکے موبائل پاکٹ میں رکھ دیا_
تینوں باتیں کر رہے تھے کہ پیچھے سے آواز آئی _
ہائے زرغام ۔۔۔ منشا کی چہکی ہوئی آواز آئی۔
یہ کون ہے زرغام _ عبرود منشا کو دیکھ کر بولی۔
میں زرغام کی وائف منشا ۔۔۔
اوہ تو آپ ہے منشا ، سوری باجی آپ غلط جگہ آگئی ہےزرغام میاں تو کسی منشا نامی چڑیل کو نہیں جانتا باجی ، سہی کہا نا زرغام_ منشا کے تن فن پر آگ لگا کے عبرود زرغام اور نون کا ہاتھ پکڑ کر چلی گئی_
_____
جاری ہے
yun tera mera milna
episode no 10
________
السلام عليكم امی_ عبرود گھر میں داخل ہو کے چہک کر بولی۔
وعلیکم السلام بیٹا_ صائمہ بیگم نے عبرود کو گلے لگایا، نون بھی صائمہ بیگم کے گلے لگ گیا_
آؤ زرغام بیٹا بیٹھو_ صائمہ بیگم شفقت سے بولی _
انٹی آپ کو پتا ہے آج ہم اسلامآباد جا رہے ہیں_ نون چہک کر بولا۔
نون بیٹا مجھے تم آج سے نانی بولو۔۔۔۔
اوہ اچھا_ نون بولا۔
ہاہاہا امی آپ نے خود کو اتنی جلدی نانی بنا دیا_ عبرود ہنسے لگی_
ہاں تو تم نون کی ماں بن سکتی ہوں ، میں نانی کیوں نہیں _
ہاں یہ تو ہے خیر امی آج کیا پکا رہی ہے آپ ۔۔۔
نہیں انٹی آپ کچھ نہیں پکائے ہماری12 بجے فلائٹ ہے_ زرغام ڈائریکٹ بولا _
اففف ، بات سنے آپ نا کھائے ٹھیک ہے، میں اور نون کھالینگے کھانا، کیوں اتنا دور لے رہے مجھے ظالم انسان_ عبرود دکھی لہجے میں بولی_
عبرود نے زرغام کو دیکھا جو غصّے میں اسی کو ہی گھور رہا تھا ۔۔
اچھا سہی ہے نہیں کھا رہے کھانا ، ایسے گھورو تو مت __ عبرود کی بات سن کے زرغام کو اور غصّہ آیا۔
تم لوگ باتیں کرو میں چائے بنا کے آتی ہوں _صائمہ بیگم اٹھ کے کچن چلی گئی _
عبرود ہم کچھ دیر بعد جا رہے ہیں کوئی لنچ نہیں کر رہے ہم اچھا _ زرغام نے صائمہ بیگم کے جاتے ہی کہا _
اوکے پھر آپ کو خود لنچ بنانا ہوگا نہیں ورنہ میں یہاں سے لانچ کیے بغیر نہیں جاؤنگی_ عبرود نے دوٹوک انداز میں کہا ۔
کیوں میں کوئی جورو کا غلام ہو ،جو تمہارے لئے کھانا بناؤں_ __ زرغام نے غصّے میں آنکھیں دکھائی عبرود کو ۔۔
مسٹر زرغام آپ کو تو میں جورو کا غلام ہر حال میں بناؤنگی _ عبرود دل ہی دل میں ارادہ کرنے لگی_
تھوڑی دیر بعد صائمہ بیگم چائے لے کر آئی_
عبرود زرغام کے ساتھ بیٹھ گئی اور نون صائمہ بیگ کے ساتھ_
زرغام ہم ایک ہی کپ میں چائے پئیں؟ عبرود سرگوشی میں بولی _
یار کبھی تو خاموش ہوجایا کرو، بطخ کی طرح ہر ٹائم ٹر ٹر ٹر ۔۔۔۔۔
ہنہ ، اتنا اچھا آئیڈیا دیا تمہیں ، نیکی کا تو زمانہ ہی نہیں رہا_ عبرود جل کر بولی _
چائے پی کر زرغام نے عبرود کو اٹھنے کا اشارہ کیا _
اچھا امی اب چلتے ہے نہیں تو آپکا داماد آج کا لنچ نہیں بنائے گا _ عبرود ہنس کر بولی_
ہاہاہا عبرود بیٹا ، سدھر جاؤ اب شادی ہوگئی تمہاری اور ہاں زرغام بیٹا یہ تنگ کریں نا مجھے فورن فون کرنا _ صائمہ بیگم بولی_
امی میں تو اتنی معصوم بچی ہوں میں بھلا کسی کو تنگ کر سکتی ہوں ۔۔۔ عبرود معصوم بننے کی ایکٹنگ کرنے لگی_
اوکے مس معصوم اب چلو_ زرغام بے زار ہو کے بولا_
اوکے امی جان اللہ حافظ اپنا بہت خیال رکھنا _ عبرود محبت سے اپنی امی کے گلے لگ گئی_
اور پھر تینوں ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوگئے _
____________
ایئرپورٹ پہنچ کر نون اور عبرود باتیں کرنے لگے_
نون تمہارے ڈیڈ کس سے بات کر رہے ہے؟زرغام کو لڑکی سے بات کرتا دیکھ عبرود بولی_
ماما مجھے تو نہیں پتا ۔۔۔
اوکے آؤ پوچھتے ہیں ۔۔ عبرود اور نون کے زرغام کے پاس چلے گئے _
ہائے میرا شہزادہ_ عبرود چہک کر زرغام کو بولی _
ماما آپکا شہزادہ صرف میں ہوں ۔۔۔ نون ناراض ہو کر بولا _
ہاہاہا آہو _ عبرود نے پیار سے نون گلے لگایا _
شی از مائے وائف عبرود اور عبرود، یہ مسز انابیہ ہے میرے بزنس پارٹنر کی وائف ہے _ زرغام نے تعرُف کروایا _
اوہ نائیس ٹو میٹ یو مسز زرغام _انابیہ نے ہاتھ ملایا عبرود سے_
ہممم بائے فلائٹ کا ٹائم ہوگیا_ زرغام انابیہ کو الوداع کہا۔
اور تینوں اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے_
_______
2 گھنٹے بعد اسلاآباد پہنچ گئے_
عبرود بات سنو تم کار میں بیٹھو میں آرہا ہوں_
کیوں مجھے یہاں اکیلا چھوڑ کے کہاں جا رہے ہو _ عبرود غصّے میں بولی _
یار آرہا ہوں تھوڑی دیر میں تم نون کے ساتھ کار میں بیٹھ جاؤ _یہ کہ کر زرغام چلا گیا_
ہنہ بدتمیز انسان ، چلو نون _ عبرود کار میں بیٹھ گئی پہلے سے سمیع کار میں بیٹھا تھا_
سنو ، زرغام کہاں گئے ہے _
میم سر کو تھوڑا کام تھا ابھی آجائنگے _
10 منٹ بعد زرغام آگیا_
کہاں گئے تھے آپ ؟
تیسری شادی پلان کرنے _ زرغام جل کر بولا _
ہنہ آپکا بھروسہ بھی نہیں ۔۔۔ .
کچھ کہاں تم نے ؟
ہاں کہ میں نے سچ سمجھا تھا کہ آپ ایک نمبر کے چھچورے انسان ہے ۔۔۔۔
عبرود تمہاری زبان کچھ زیادہ ہی لمبی نہیں ہے ؟؟ زرغام غصّے میں بولا ۔۔
عبرود اب کی بار چپ رہی اور سمیع کار ڈرائیو کرنے لگا ، تھوڑی دیر بعد گھر پہنچ گئے _
گھر پہنچتے ہی عبرود بولی "_زرغام اب جلدی سے لنچ بنائے آپ، مجھے بہت بھوک لگی ہے _ عبرود نے معصومیت سے کہا_
سوری میں نہیں بنا رہا کچھ بھی ، میڈ کو بولو جو بنانا ہے _یہ کہ کر زرغام اوپر اپنے روم میں چلا گیا _
اللہ جی یہ کیسا شوہر دیا ، جو میری بات ہی نہیں مانتا _
ماما سیڈ کیوں ہو رہی ہے آپ، میں بنا لیتا ہوں کھانا _
ہاہاہا میرا شہزادہ بیٹا_ عبرود نون سے پیار کرنے لگی_
اچھا نون تم جاؤ ریسٹ کرو جب تک میں میڈ کو کھانے کا بولوں_
اوکے ماما _ نون اپنے کمرے میں چلا گیا _
عبرود نے کچن گئی وہاں میڈ کھڑی تھی اسکو کھانے کا بتا کر اوپر چلی گئی جہاں زرغام گیا تھا _
کیا کر رہے ہو زرغام _
کچھ نہیں ، بیٹھو _عبرود زرغام کے ساتھ بیٹھ گئی _
کل صبح میں آفس جاؤنگا تمہیں جو کچھ بھی چاہیے ہو مجھے کال کرنا اوکے _
ہممم زرغام آپ یہ بتاؤ نا آپ کے پیرنٹس کہاں ہے ؟ دیکھو اب میں آپ کی لائف پارٹنر ہوں آپ کے دکھ سکھ کی ساتھی تو آپ کو مجھ سے کوئی بھی بات نہیں چھپانی چاہیے_ عبرود سنجیدگی سے بولی
ہممم پلیز بہت تھک گیا ہوں ابھی، پھر کبھی بتاؤنگا_زرغام نے بات ٹالی_
ہاں آپ تو ہے ہی کھڑوس اور اکڑو _ عبرود غصّے اٹھ کر کمرے سے باہر چلی گئی_
یہ لڑکی پوری پاگل ہے_ زرغام کو غصّہ آیا عبرود پر _
عبرود بیٹھی تھی کہ منشا کی آواز آئی_
زرغام کہاں ہے لڑکی؟_ منشا نے عبرود سے پوچھنے لگی _
آپ کو شرم نہیں آتی مس ڈائن یوں منہ اٹھا کہ کسی کے بھی گھر چلی آتی ہو ۔۔عبرود غصّے میں بولی _
بات سنو ، تم میرے اور زرغام کے بیچ میں آئی ہو اس لئے تمہیں شرم آنی چاہئے _ منشا بولی_
میری قسمت میں زرغام کا ساتھ لکھا ہے چاہے تم کچھ بھی بولو ، پتا ہے آگر زرغام تمہاری قسمت میں ہوتا میں کبھی بھی نہیں آتی زرغام کی زندگی میں مس منشا ،اللہ نے آپ کو اتنا عطا کیا پر آپ کو قدر ہی نہیں تھی اس لئے پلیز باجی اب رولا نا پاؤ ۔۔۔۔ عبرود جل کر بولی _
ویسے باجی تم ہو مکّار ، کیسے جلدی یہاں بھی پہنچ گئی ۔۔۔ عبرود مزے سے بولی _
شٹ اپ ایڈیٹ_ منشا غصے میں بولی ۔
زیادہ انگلش نا جھاڑو مجھ پر ، اتنا ہی انگریز بننے کا شوق ہے نا کہی اور ہی چلی جاؤ _ عبرود بولی_
تم بہت ہی شاطر لڑکی ہو۔ منشا جل کر بولی۔
میں جو بھی تمہیں اسسے کوئی لینا دینا نہیں ہے اوکے مس چڑیل ، اب آپنے جو ڈرامہ کرئیٹ کرنا تھا نا کر چکی ہے آپ ، اب جا سکتی ہے آپ _عبرود نے دروازے کی طرف اشارہ کیا_
کیا ہو رہا ہے یہاں_ زرغام کی غصّے بھرے آواز آئی_
زرغام دیکھو نا یہ لڑکی مجھے میرے گھر نکل رہی ہے_ منشا معصوم بن کر بولی ۔۔
پہلی بات اب یہ عبرود کا گھر ہے وہ جسے بھی نکالے نکل سکتی ہے اور تمہیں کس نے پرمیشن دی یہاں آنے کی گیٹ لوسٹ ۔۔۔۔ زرغام نے غصّے سے کہا ۔۔
زرغام میں آپ کی بیوی ہوں_ منشا بولی ۔
بیوی تھی اب نہیں ہو، اس لئے میرا تم سے کوئی تعلق نہیں ہے تو تم یہاں جا سکتی ہو _ زرغام طیش میں بولا _
یاہو نکلو اب ، بن بلائے کسی کی گھر نہیں آنا چاہیے باجی بری بات ہے _ عبرود منشا کو ادب سیکھانے لگی _
تمہیں تو میں دیکھ لونگی_ منشا عبرود کو وارن دے کے چلی گئی _
اففف کیسی ڈائن عورت ہے بچ کے رہو زرغام میاں آپ_ عبرود زرغام کے سامنے کھڑی ہو کے بولی ۔۔
اچھا_ زرغام عبرود کے قریب آیا _
جی ہاں ۔۔۔۔ زرغام عبرود کے اور قریب آیا، اور عبرود کا ہاتھ تھامنے لگا _
یہ کیا کر رہے ہو ۔۔ عبرود کی دھڑکن تیز ہونے لگی_
دیکھ رہا تھا کہ تمہارے ہاتھ چپکلیوں کی طرح ہے یا نارمل انسان ہی ہو _ زرغام بولا ۔
اففف میں بھی نا کیا کیا سوچنے لگی _ (میرا ہیرو زینیہ آپی کے ناولز کے ہیروز کی طرح تھوڑی ہے )_
_______
جاری ہے_
yun tera mera milna
episode no 11
آپنے میرے خوبصورت ہاتھ کو چپکلی سے ملایا اللہ پوچھے گا تمہیں زرغام _ عبرود افسوس سے بولی _
اچھا جی تو کیا بولوں آپ کے ہاتھوں کو ؟؟
بہت ساری تعریفیں کریں _ عبرود نے فرمائش کی_
سوری میں تو تعریف نہیں کرتا کسی کی _
زرغام_ عبرود نے زرغام کا کرلر پکڑا "_توبہ ہے ایک معصوم بچی کا دل بھی خوش نہیں کر سکتے ؟؟ عبرود انتہا کی معصوم بنی _
اوکے معصوما_ زرغام نے عبرود کا ہاتھ تھاما_ تمہارے ہاتھ بہت پیارے ہے_ یہ کہ کر زرغام نے عبرود کے ہاتھ پر آپنے لب رکھ دیے"_لیکن کاش زبان تمہاری چوٹی ہوتی _
عبرود نے ڈائریکٹ آپنے ہاتھ ہٹائے۔ "_ میں نے صرف تعریف کرنے کو کہا تھا ، فلرٹ کرنے کو نہیں _ عبرود نے آنکھیں دکھائی _
اوہ اچھا ، اپنی وائف سے رومینس کرنا فلرٹ ہے؟
ہاں نا، منہ دکھائی دی نہیں اور بڑے آئے رومینس کرنے _ عبرود جل کر بولی _
اچھا تو تمہیں منہ دکھائی چاہیے ؟ پر منہ دکھائی ہوتی کیا ہے ۔ زرغام کو عبرود کو تنگ کرنے میں مزہ آرہا تھا _
اففف 2 نمبر انسان _ عبرود منہ بنا کے نون کے پاس چلی گئی _
____________
میرا شہزادہ کیا کر رہا ہے _ عبرود چہک کر بولی _
ماما بہت دن سے اسکول نہیں گیا کل جاؤنگا تو کام لکھ رہا ہوں _
اوہ میرا پیارا بچا _ عبرود نے پیار سے نون کے گال پر کس کیا _
ماما ، میں نے سنا ہے کپل ڈنر پر جاتے ہے لونگ ڈرائیو پہ جاتے ہیں آپ کیوں نہیں گئی آج ڈیڈ کے ساتھ کہی _
ہاہاہا نون تم یہ باتیں کہاں سے سیکھتے ہو _ عبرود کا ہنس ہنس کے برا حال ہوگیا _
کیوں اتنا ہنسا جا رہا ہے _ زرغام نون کے روم میں آیا تو عبرود کو ہنستا ہوا دیکھ کر پوچھنے لگا _
یہ ماں بیٹے کی سیکرٹ باتیں ہیں آپ کو نہیں بتائنگے_
اوہ اچھا _ زرغام نے ناراض ہونے کی ایکٹنگ کی _
ڈیڈ آپ ناراض کیوں ہو رہے ہے میں بتاتا ہوں آپ کو ، میں نے مویز میں دیکھا ہے کپلز۔ ۔۔۔
افف نون تم کام کرو، ایسی باتیں بچے نہیں بولتے _ عبرود زرغام کا ہاتھ پکڑ کر روم سے باہر آئی_
نون کو بات پوری تو کرنے دیتی _ زرغام غصّے میں بولی _
پہلے میرے لئے کافی بناؤ اپنے ہاتھوں سے پھر بتاؤنگی _عبرود مزے سے بولی_
میں کافی نہیں بنا رہا _ زرغام نے فورن انکار کیا _
پلیز نا، صرف آج بنا دیں _ عبرود محبت سے بولی _
اوکے بنا رہا ہوں _ زرغام برا منہ بنا کر کچن چلا گیا _
عبرود نون کے کمرے میں آئی" نون میرا بچا ، تم کام کرکے سو جانا زیادہ دیر تک نہیں جاگنا"_ اوکے ماما _ ۔۔
عبرود کچن چلی گئی _
واؤ ، آپ تو بہت سگھڑ بندے ہے ۔۔۔ زرغام کو سلیکھے سے کافی بناتا دیکھ کر عبرود بولی _
تم جاؤ روم میں ، میں کافی بنا کے آتا ہوں _ زرغام مصروف انداز میں بولا ۔
عبرود اوپر اپنے اور زرغام کے بیڈ روم میں آگئی _
تھوڑی دیر بعد زرغام بھی روم میں آیا کافی لے کر _
یہ لو _ زرغام عبرود کو کپ تھما کر خود بیڈ کے دوسرے سائیڈ پر بیٹھ گیا _
عبرود کافی کا گھونٹ پی کر بولی " واؤ، کافی بہت مزے کی بنائی ،آپ پہلے بھی بناتے تھے ؟ عبرود کے اندر چھبن ہوئی _
نہیں، فرسٹ ٹائم بنائی ہے _
واؤ... عبرود خوشی سے زرغام کے کندھے پر سر رکھا_
اچھا تمہیں کیا کیا پسند ہے ؟ اپنی پسندیدہ چیزیں بتاؤ مجھے _ عبرود چہک کر بولی _
تمہاری لمبی زبان کے علاوہ سب کچھ پسند ہے _ عبرود غصّے میں زرغام سے دور ہوئی _"ہنہ بہت برے ہے آپ _ عبرود نے منہ بنایا _
یار ایک تم لڑکیاں اتنی جلدی منہ ٹھیڑا کرتی ہو استغفار _
زرغام _عبرود بیڈ سے اٹھنے والی تھی کہ زرغام نے اسکا ہاتھ پکڑا _
بیٹھو آرام سے، نہیں تنگ کر رہا تمہیں اب خوش ___
ویسے زرغام آپ محبت کرتے ہے مجھ سے ؟عبرود بولی _
محبت کا نہیں پتا لیکن تم میری بیوی ہو ، میری عزت ہو اور مجھے بہت عزیز ہو _
رئیلی ۔۔۔۔ عبرود بہت خوش ہوئی _
پتا ہے زرغام لڑکیوں کو محبت سے زیادہ عزت چاہیے ہوتی ہے، سیریسلی آج میں بہت خوش ہوں ۔۔۔ عبرود نے زرغام کے سینے پر سر رکھا _
ہممم_ زرغام عبرود کے بالوں پر ہاتھ پیرنے لگا تو عبرود زرغام کے سینے پے سر رکھ سو گئی تھوڑی دیر بعد زرغام بھی سو گیا _
___________
صبح عبرود اٹھ کے نماز پڑھنے لگی ، نماز پڑھنے کے بعد عبرود گھر میں ٹھہلنے لگی _
تھوڑی دیر بعد کمرے میں آئی تو زرغام کے موبائل پر نظر پڑی _
اوہ موبائل ذرا چیک کروں _عبرود زرغام کا موبائل چیک کرنے لگی جیسے ہی میسج فولڈر پر گئی عبرود کا رنگ غصّے سے لال ہوگیا _ وہاں منشا نے رات کو بہت میسج کے تھے _
زرغام تمہاری چوائس کتنی بیڈ ہے۔۔۔۔۔
ایک مڈل کلاس لڑکی ہی ملی تمہیں ۔۔۔۔
زرغام یہ لڑکی دھوکے باز ہے ۔۔۔
دیکھنا ایک دن تم خود ہی میرے پاس آؤ گے ۔۔۔۔
اور بھی میسج تھے لیکن عبرود سے نہیں پڑھا گیا اور ڈائریکٹ کمرے سے باہر چلی گئی _
تھوڑی دیر بعد نون کو اٹھا کر تیار کرنے لگی _
نون تم رکو میں تمہارے ڈیڈ کو اٹھاؤں انکو بھی تو آفس جانا ہوگا _عبرود اپنے روم میں آئی ، لیکن زرغام پہلے سے ہی اٹھا تھا _
زرغام ۔۔۔ عبرود زرغام کے قریب آئی۔ ۔
آپ کو منشا نے میسج کیے تھے ؟
تمہیں کس نے بتایا ؟
آپ مجھے بتاؤ آپ کو میسج کیے ہے کہ نہیں _ عبرود ایک دم غصّے میں بولی _
زرغام محبت سے عبرود کا ہاتھ پکڑا" _ ہاں کیے تھے میسج منشا نے ، پر مجھے کوئی پروا نہیں وہ کیا میسج کرتی ہے کیا نہیں ، میں جیسا بھی ہوں پر تمہارے اور میرے رشتے کو لے کر مخلص ہوں _
اچھا پھر ٹھیک ہے _
ویسے تم زبان دراز ہونے کے ساتھ جاسوس بھی ہو مجھے ابھی پتا چلا _
ہاہاہا نہیں مسٹر ، ویسے ہی سوچا آپکا موبائل چیک کروں کتنی لڑکیوں کے ساتھ سیٹنگ چل رہی ہے آپ کی ___
میں کوئی ٹھرکی نہیں ہوں کہ سیٹنگ کرتا پھروں_ زرغام عبرود کو آنکھیں دیکھا کر بولا _
اوہ اچھا میرا شونا _ عبرود لاڈ سے بولی _
اچھا آؤ ناشتہ کرتے ہیں _ عبرود زرغام کے شرٹ کے بٹن بند کرتے ہوئے بولی _
بٹن بند کرنے کے بعد دونوں ایک ساتھ نیچے آئے _
واؤ ہمارا بیٹا تو پہلے سے ہی ڈائینگ ٹیبل پر بیٹھا ہے _ عبرود محبت سے بولی _
جی ماما میں تو ڈیڈ اور آپ کے آنے ہی ویٹ کر رہا تھا ۔۔۔
ہائےےےے، میرا پیارا بچا_ عبرود اور زرغام بھی نون کے ساتھ والے چیئر پر بیٹھ گئے _
زرغام نون کو اپنے ہاتھ سے ناشتہ کھلا رہا تھا کہ عبرود بولی "_ میں نے کونسا گناہ کیا جو آپ مجھے اپنے ہاتھ سے نہیں کھلا رہے _ عبرود معصوم سا چہرہ بنا کر بولی _
ہاہاہا ہاں نا ڈیڈ ،ماما کو بھی کرائے نا اپنے ہینڈ سے بریک فاسٹ _
اوکے مائے سن_ زرغام پہلے نون کو نوالہ بنا کر دیا پھر عبرود کو دو تین نوالے کھا کر عبرود بولی "_ہاؤ رومنٹک مائے ہسبنڈ ، خیر میں نون کو کھلاتی ہوں آپ اپنا ناشتہ کریں ۔۔ بلآخر عبرود کو زر غام پر ترس آہی گیا _ زرغام ناشتہ کرنے لگا _
عبرود یہ میرا کریڈٹ کارڈ رکھو گھر میں بور ہوئی تو شاپنگ پر چلی جانا ڈرائیو کے ساتھ ، اٹھو نون دیر ہو رہا ہے _ یہ کہ کر زرغام جانے والا تھا کہ عبرود بولی "_آپ ایسے ہی جا رہے ہے _
کیا مطلب کیسے جاؤں ؟ زر غام نے ایک آئبرو اوپر کیا _
اففف کیسے سمجھاؤ_ عبرود غصّے میں جانے والی تھی کہ زرغام نے اسکا ہاتھ پکڑا _
نون اپنی آنکھیں بند کرو _
اوکے ڈیڈ _ نون نے اپنے آنکھوں پر ہاتھ رکھ لئے _
زرغام نے عبرود کو خود کے قریب کیا ، اور اسکے ماتھے پر کِس کیا_
اب جاؤں ؟؟؟ زرغام دھیرے سے کہا _
عبرود بلش کر گئی_ اور دونوں کوخدا حافظ کہ کر عبرود لان میں بیٹھ گئی _
بوا، یہاں کاکروچ اور چپکلیاں ہیں ؟
نہیں بیگم صاحبہ ۔۔۔
اففف پلیز کہی سے لائے نا مجھے چاہیے ۔۔۔ عبرود بولی _
صبر بیگم صاحبہ میں اپنے بیٹے کو بولتی ہوں_ بوا اپنے بیٹے کے پاس گئی اور کاکروچ اور چپکلیاں لانے کو کہا _
بیگم صاحبہ میرا بیٹا گیا ہے اب لاتا ہوگا، میرا بیٹا تو دن رات ان گندے کیڑے مکوڑوں کو پکڑتا ہے ___
ہاہاہا واؤ آپکا بیٹا تو پھر بہت بہادر ہے _ عبرود بولی _
بوا کیا آپ کو پتا منشا اب کہاں رہتی ہے ؟
جی بیگم صاحبہ ، منشا میڈم تو اپنے فارم میں رہتی ہے، وہ جی کیا بولتے انگریزی میں۔۔ بوا سوچنے لگی _
فارم ہاؤس ؟؟
ہاں جی وہی فارم ہاؤس میں اکیلی رہتی ہے ، وہاں نا میری سہیلی کام کرتی ہے اس لئے مجھے پتا ہے _ بوا رازداری سے بولی _
اوکے پلیز آپ ایڈریس بتا دیں، مجھے کام منشا سے _ بوا ایڈریس بتانے لگی _
تھوڑی دیر میں بوا کا بیٹا بھی آگیا کاکروچ اور چپکلیوں کو ایک ڈھبے میں بند کرکے اور اس میں بہت چھوٹے سراخ تھے _
واؤ تھنک یو بچا _ عبرود چہک کر بولی _
بوا کے بیٹے نے عبرود کو ڈبہ تھمایا ۔۔
اب مزہ آئیگا۔ عبرود ڈبہ اٹھا کر باہر آئی اور ڈرائیور کو منشا کے فارم ہاؤس جانے کا کہا، تھوڑی دیر بعد عبرود منشا کے فارم ہاؤس پہنچی تو ڈبہ اٹھایا _
ہائےےےے منشا جی_ فارم ہاؤس کے داخل ہو کر عبرود بولی_
کیسے آنا ہوا تمہارا ؟ منشا کو عبرود کا آنا ناگوار گزرا _
یار منشا گھر آئے مہمان کو بٹھانے کا نہیں کہوگی ؟ اوہ ہاں یاد آیا تمہیں تو مینرز ہی نہیں پتا، سیکھاؤں آداب تمہیں _ عبرود سٹائل سے بولی_
تم میرے گھر میں کھڑی ہو ایک سیکنڈ میں تمہیں بےعزت کرکے نکال سکتی ہوں سمجھی _ منشا زہریلی لہجے میں بولی _
تم مجھے کیا نکالوگی ، میں تمہیں نکلتا دیکھنا چاہتی ہوں اپنی زندگی سے ، منشا میں تمہیں لاسٹ ٹائم وارن کرنے آئی ہوں ، میرے شوہر سے اور میرے بیٹے سے دور رہنا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ورنہ کیا _ منشا غصّے میں بولی _
ورنہ یہ _ عبرود سامنے پڑا منشا کا موبائل اٹھایا اور دیوار پر کھینچ کر مارا، موبائل کرچی کرچی ہوگیا _
آئندہ میرے شوہر کو میسج کرتے وقت سو دفع سوچنا_
یو ایڈیٹ_ منشا جیسے ہی عبرود پر ہاتھ اٹھانے والی تھی عبرود نے اسکا ہاتھ پکڑا_
اپنے ہاتھ پر قابو رکھو _ عبرود نے منشا کو دکھا دیا_
سنو ، تم موبائل بھلے ہی تھوڑ دو پر زرغام صرف میرا ہے، تم کبھی زرغام کو حاصل نہیں کر سکتی _ منشا مکارای سے ہنسی _
تم ہوتی کون ہو یہ سب بولنے والی ، میرے اللہ نے میرے قسمت میں زرغام کا ساتھ لکھا ، تم جیسی سو عورتیں بھی آجائے اور اللہ نے میرا ساتھ زرغام کے ساتھ لکھا ہے تو کوئی بھی ہمیں الگ نہیں کر سکتا سمجھی تم _ عبرود اونچی آواز میں بولی _
ہاہاہا خوش فہمی _ منشا عبرود کی بات پر ہنسے لگی _
عبرود کو منشا کی ہنسی زہر لگی اور ڈائریکٹ ڈبہ کھول کے منشا پر پہنکا ۔۔۔۔
آاااااااا _منشا کی چیخ بلند ہوئی_
ہٹاؤ پلیز پلیز اسکو ہٹاؤ_ کاکروچ منشا کے ہاتھ پر چپک گئے تھے _
پلیز ہٹاؤ پلیز میں نہیں آؤنگی تم لوگوں کے بیچ پلیز_منشا کاکروچ کو ہٹانے لگی _
ہممم گڈ انٹی جی آپ کے دماغ میں بات فٹ ہوگئی نا ۔۔۔
ہاں پ پلیز ہیلپ ۔۔۔
عبرود گارڈ کے پاس گئی "_ جاؤ تمہاری میڈم کو بچارے کاکروچ نے ڈرا دیا ہے انکی ہیلپ کرو ، بچارے کاکروچ بھی پریشان ہوگئے ہونگے کس میسنی سے پالا پڑا ہے ۔۔۔ گارڈ بھاگ کے فارم ہاؤس چلا گیا، عبرود کار میں بیٹھی اور زرغام کو میسج کرنے لگی "_ مسٹر آج میری منہ دکھائی دینی ہوگی ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میسج ٹائپ کرکے سینڈ کردیا _
_________
گھر پہنچی تو ڈائریکٹ اپنے روم میں آئی اور کمرے کا ڈیکوریشن چینج کرنے لگی _ پہلے وائٹ پردے ہٹا کر ریڈ پردے لگائے پھر بیڈ شیٹ چینج کرنے لگی، پھول منگوا کر سٹائل سے سجانے لگی کمرے کو ، لاسٹ میں موم بتیاں پورے کمرے میں لگائی_ عبرود نے ایک نظر کمرے کو دیکھا "وائٹ بیڈ شیٹ پر ریڈ پھول بہت خوبصورت لگ رہے ہیں "_ عبرود الماری سے ریڈ سوٹ اٹھایا _
ریڈ سوٹ پہن کر عبرود میک اپ کرنے لگی، تیار ہو کر عبرود نے اپنا جائزہ لیا_
اہاں ابھی سہی ہے ۔۔ عبرود جیولری پہن کر نیچے چلی گئی_
واؤ ماما آپ تو بہت بیوٹیفل لگ رہی ہے آج _ نون چہک کر بولا _
ہاہاہا اچھا _
یس ماما _ اور پھر دونوں باتیں کرنے لگے _
نون آؤ تمہیں ہوم ورک کروا دیتی ہوں _ عبرود نون کو ہوم ورک کروانے لگی_ ہوم ورک کروا کے عبرود اِدھر اُدھر ٹھلنے لگی کہ زرغام کی آواز آئی"_ نون اور عبرود کہاں ہو ؟؟
ہم یہاں ہے_ عبرود چہرے پر گھونٹ سجائے بولی ۔۔۔
تمہیں کیا ہوا ہے ؟ چہرہ کیوں چھپایا ہے ؟
ایکچولی ڈیڈ سرپرائز ہے یہ ___ نون چہک کر بولا _
یہ کنسا سرپرائز ہے ؟ زرغام کو عجیب لگا ۔۔
اففففففف زرغام منہ دکھائی لاؤ پہلے، پھر آپ کو چہرہ دکھاؤنگی _ عبرود چہک کر بولی _
اوہ سوری یار میں بھول گیا تھا پھر کبھی ،ابھی ایک کپ کافی پلا دو _
بھول گئے آپ ؟؟ اوکے جاؤ میں نہیں بنا رہی کافی ، اتنی محنت سے تیار ہوئی زرغام آپ کے لئے، لیکن میں ہی پاگل ہوں_ عبرود غصّے میں بولی _
مذاق کر رہا ہوں, یہ لو تمہاری منہ دکھائی _ زرغام نے سرخ ڈبہ عبرود کو تھایا _
واؤ بیوٹیفل _ عبرود نازک سی چین کو دیکھ کر بےساختہ بولی _
اچھا ابھی تو چہرہ دیکھا دو ۔۔۔ عبرود نے گھونٹ اوپر کیا _
زرغام کی نظر عبرود کے چہرے پر سے ہٹ ہی نہیں رہی تھی ۔۔۔
بائے ماما اور ڈیڈ میں سونے جا رہا ہوں _ نون سونے چلا گیا_
عبرود اور زرغام اپنے بیڈ روم میں آگئے _
واؤ، کمرہ تم نے ڈیکوریٹ کیا؟
ہاں نا ۔۔۔
عبرود آئینے کے سامنے کھڑی چین پہن رہی تھی کہ زرغام بولا "_ میں پہناؤ؟
شیور_ زرغام عبرود کے قریب آیا اور اسکے بال آگے کیے، اور چین پہنا کر وہاں اپنے لب رکھ دیے _
زرغام نے عبرودکا چہرہ اپنی طرف کیا _
بہت خوبصورت لگ رہی ہو آج _ زرغام اسکے چہرے پر نظر ٹکائے بولا۔
عبرود نے اپنی نظریں جھکا لی۔
زرغام_
ہاں بولو ۔۔۔
زرغام پتا نہیں کیوں آج میں بہت خوش ہوں ایسا لگتا ہے مجھے دنیا کی ہر خوشی مل گئی ہے ،آپ کو دیکھتی ہوں تو میرے چہرے پر خوشی کی لہر سی آجاتی ہے _ عبرود زرغام کے سینے پر سر رکھ کر بولی ۔
پتا ہے میں سمجھتی تھی محبت نامی چیز ہی کوئی نہیں ہے اس دنیا ، لیکن آپ کو جب جب دیکھتی ہوں مجھے محبت کرنے کا دل کرتا ہے ۔۔
تو میڈم آپ میری وائف ہے بلکل کریں مجھ سے محبت _ زرغام کو عبرود کی باتیں دل میں اترتی ہوئی محسوس ہوئی ۔۔۔
ہنہ ، میں ہی صرف بولوں ، آپ میری بہت ساری تعریفیں کریں_ عبرود چہک کر بولی ۔
اچھا ادھر آؤ ۔۔۔
اور بھی قریب آؤ ۔۔۔
عبرود بلکل زرغام کے قریب آئی، زرغام نے اپنے لب عبرود کے لب پر رکھے_
تھوڑی دیر بعد زرغام نے عبرود کے لب آزاد کیے۔
آپ کو میں نے تعریف کرنے کا کہاں اور آپ .......
مجھے تعریف کرنا ایسا ہی آتا ہے_ زرغام نے عبرود کو اپنے باہوں میں اٹھا کے بیڈ پر لیٹایا _
زرغام عبرود کے چہرے کے ہر نقش عبرود چوم رہا تھا چہرے کے بعد زرغام نے عبرود کے گردن پر اپنے لب رکھے، عبرود نے زور سے اپنی آنکھیں بند کی ، اور اپنا آپ زرغام کو سونپ دیا اور پھر زرغام عبرود پر جھک کر اپنی شدتيں نیچاور کرنے لگا _
_________
جاری ہے ۔۔۔
yun tera mera milna
episode no 12
عبرود کی آنکھ کھلی تو زرغام کے سینے سے اپنا سر اٹھایا ، عبرود کل رات زرغام کو اپنا آپ سونپ کر خود کو بہت پرسکون محسوس کر رہی تھی ، عبرود کے دل میں زرغام کے محبت کا خوبصورت جذبہ پیدا ہونے لگا_
عبرود اٹھنے لگی تو زرغام نے اسکے باہوں پر گرفت مظبوط کردی، عبرود کا سر زرغام کے سینے پر لگا_
زرغام چھوڑیں مجھے _ عبرود شرم کے مارے زرغام سے نظریں بھی نہیں ملا پا رہی تھی_
یار ابھی 6 بھی نہیں بجے آرام سے لیٹی رہو _ زرغام خمار لہجے میں بولا _
افف آپ بھی اٹھو نا دیر ہوجائے گی، آپ کو آفس بھی جانا ہوگا اور نون کو اسکول _
اچھا تو تم مجھے گھر سے بھگانا چاہتی ہو_ زرغام نے عبرود کا سر آرام سے ہٹا کر تکیے پر رکھا_
عبرود کی ڈھڑکن تیز ہونے لگی ۔
زرغام عبرود پر جھک کر اسکا ماتھے چوما_ تم کچھ زیادہ ہی بولتی ہو عبرود ۔۔ زرغام عبرود کے ہونٹوں پر نظر ٹیکائے بولا ۔۔۔
ہاں تو میری زبان میری ۔۔۔ عبرود جیسے ہی آگے بولنے والی تھی زرغام نے اپنے لب عبرود کے لب پر رکھ کر اسکی بولتی بند کی ۔۔۔
اففف بہت ہی بے شرم ہے آپ _ عبرود زرغام کو زور سے پیچھے کیا، عبرود کو لگا جیسے اسکا ڈھڑکن حلق کو آگیا_
اچھا چلو جاؤ_ زرغام بولا۔ ہممم ۔۔۔عبرود بیڈ سے اٹھ گئی۔
_______
کچھ دیر بعد عبرود اپنے بال بنا رہی تھی تو زرغام اسکو دیکھ رہا تھا ۔۔۔
کیا دیکھ رہے ہو؟ عبرود لاڈ سے بولی۔
دیکھ رہا ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔زرغام نے دراز سے ایک سرخ ڈبہ اٹھایا اور عبرود کے پاس آیا _
کیا دیکھ رہے تھے ؟ اور آپ کے ہاتھ میں کیا ہے ؟
زرغام نے عبرود کا ہاتھ تھاما اور ڈبہ کھولنے لگا _
میں تمہارے لئے لایا تھا سوچا رات کو ہی تمہیں دوں پر بھول گیا تھا _ زرغام نے ایک خوبصورت سی رنگ عبرود کی انگلی میں پہنائی۔
واؤ بیوٹیفل ۔۔ عبرود چہک کر بولی۔
میرا ہاتھ اسی طرح تھاما کرو ۔۔۔ عبرود محبت بھرے لہجے میں بولی_
اچھا لیکن کیوں؟ زرغام کنفیوز ہو کر بولا_
میں کچھ اس لیے بھی یہ چاہتی ہوں کہ تم میرے ہاتھ تھامے رکھو،کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میرے ہاتھ تمہارے ہاتھوں کی گرفت میں ہوں گے تو ان میں موجود لکیروں پر برا سایہ نہیں پڑے گا_عبرود دل سے بولی _
اوہ اچھا _ زرغام کو عبرود کی بات دل میں اترتی ہوئی محسوس ہوئی _
ہاں اور آپ جلدی ریڈی ہوجائے, میں نون کو اٹھاتی ہوں _ یہ کہ عبرود چلی گئی اور زرغام فریش ہونے چلا گیا_
عبرود نون کے کمرے میں آئی۔ "_ نون میرا بچا اٹھ جاؤ_
ماما سونے دے نا_
میرا بےبی اسکول جانا ہے نا تمہیں، چلو اٹھو _
آج نہیں جا رہا میں ماما _
افففف اٹھو نہیں تو میں ناراض ہوجاؤنگی تم سے نون ۔۔۔۔
نون ڈائریکٹ اٹھا "_ ماما آپ ناراض نہیں ہونا میں جاؤنگا نا اسکول ۔ نون عبرود کے گلے لگ گیا_
پھر عبرود نون کو تیار کرنے لگی _
نون کو تیار کرکے عبرود ڈائینگ ٹیبل پر آگئی، زرغام بھی نیچے آیا اور ساتھ مل کر ناشتہ کرنے لگے_
زرغام آپ آفس جا رہے ؟
ہاں میٹنگ ہے تو جانا ہوگا۔۔۔
آپ آج نا جائے ۔۔۔ عبرود لاڈ سے بولی_
میں بھی نہیں جا رہا پھر _ نون معصومیت سے بولا_
ہاہاہا بےبی تم اتنے دن نہیں گئے اسکول ، اور ابھی بھی نہیں جاؤگے، میں تو چاہتی ہوں میرا بیٹا آرمی مین بنے تو نون تمہیں اسکول جانا ہوگا نا بہت محنت ۔۔۔۔۔۔
عبرود _ زرغام نے غصّے میں عبرود کو دیکھا_
کیا ہوا زرغام آپ غصّہ کیوں کر رہے ؟
آئندہ تمہارے منہ سے نا سنو کہ نون آرمی مین بنے، چلو نون_ زرغام جیسے ہی جانے والا تھا عبرود نے زرغام کا ہاتھ پکڑا _
اففف مسٹر اکڑو ، اتنی جلدی غصّہ ہوجاتے ہو ، پلیز زرغام پلیز آج نا جائے ، نون کو اسکول ڈراپ کرکے آجائے نا_ عبرود محبت سے بولی _
پلیز مان جائے نا _
اوکے _ زرغام نے حامی بھر لی اور نون کو اسکول ڈراپ کرنے چلا گیا_
زرغام آرمی کا نام سن کر اتنا غصّہ کیوں ہوگیا ؟ افففف یہ بندہ مجھے پاگل کردے گا _ عبرود ٹی وی لاؤنچ آگئی اور مووی دیکھنے لگی_
عبرود بور ہونے لگی ٹی وی دیکھتے دیکھتے اور لان میں ٹہلنےلگی ۔۔
کیا کر رہی ہو ؟
پیچھے دیکھا تو زرغام کھڑا تھا ۔۔۔ ہائےےے آپ آج میرے لئے نہیں گئے سو سویٹ اف یو اکڑووووووووو۔۔۔
آپ نامجھے پیارے پیارے نام نہیں بولینگے نا تب تک میں آپ کو اکڑو، کھڑوس، لفنگا اور بھی نام ہے وہ بولونگی ۔۔۔۔ عبرود منہ بنا کر بولی ۔۔
یار تھوڑی سی شرم کرو شوہر ہوں تمہارا . . . .
ہاں تو شوہر کتنے اچھے ہوتے ہے بیویوں کو ڈارلنگ ، میری جان ، میری زندگی پتا نہیں کیا کیا بولتے ہیں اور ایک آپ ہے کہ، ہنہ ۔۔
اچھا اوکے ذما زڑگے ۔۔۔۔
ہیں یہ کیا بولا اپنے، پتا نہیں اتنی ساری زبانیں ایجاد کیوں ہوئی_ عبرود غصّے سے بولی ۔
زرغام نے عبرود کا چہرہ اپنی طرف موڑا "_ میں نے پشتو میں کہا زما زڑگے مطلب میری جان ۔۔۔
ارے واہ آپ کو پشتو آتی ہے،اچھا بات سنو زرغام میاں ۔۔۔
ہمممم بولو زرغام میاں کی بیوی_
میں آپسے کچھ پوچھونگی آپ بتائنگے؟
ہاں بتاؤنگا پوچھو ۔۔
نہیں پہلے پرومس کرو_
اوکے پرومس، جو پوچھوگی بتاؤنگا ۔۔۔
_____ . . . . . .
پرنسپل بات سنے_ منشا نون کے اسکول کے آفس میں بیٹھی پرنسپل سے مخاطب ہوئی_
جی بولے _
مجھے اپنے بیٹے نون سے ملنا ہے۔۔
سوری لیکن ابھی نون کی کلاس چل رہی ہے_
آپ جسٹ 5 منٹ کے لئے بلائے مجھے ضروری بات کرنی ہے اپنے بیٹے سے ، آگر آپ انکار کرینگے میں زرغام کو کال کرکے بتاؤنگی کے آپ مجھے نون سے نہیں ملنے دے رہے_
سوری آپ پلیز مسٹر زرغام کو کال نا کریں میں ابھی بلاتا ہوں نون کو . پرنسپل نے کال کرکے نون کو اپنے آفس میں بلایا _
تھوڑی دیر میں نون آیا ۔۔
مے آئی کم سر ؟
یس نون ، تمہاری ماما آئی ہے ، تم سے بات کرنے ۔۔۔
نون نے منشا کو دیکھا_ میری ماما نہیں . . . ۔
سر مجھے اکیلے میں بات کرنی ہے _ منشا نون کو آفس سے باہر لے آئی_
آپ میری ماما نہیں ہے، آپ یہاں کیوں آئی ہے ، آپ پھر مجھے مارینگی_ نون سہم کر بولا _
نہیں میرا بچا تم تو میری جان ہو نون میں کیوں مارونگی_ منشا نون کو خود کے قریب کرنے لگی_
نہیں آپ مارتی ہے مجھے آپ میری ماما نہیں ہے _ نون منشا سے دور ہونے لگا_
نون میں تم سے ضروری بات کرنے آئی ہوں ، میری بات سنو ۔۔
نہیں میں جا رہا ہوں کلاس __ نون جیسے ہی جانے والا تھا منشا نے اسکا ہاتھ پکڑا _
نون میری بات سن لو پھر جاؤ ، نون تمہیں پتا ہے زرغام تمہارے ڈیڈ نہیں ہے تمہارے ڈیڈ کی ڈیتھ ہو چکی ہے دیکھو یہ لوگ تمہیں یوز کر رہے بیٹا _ منشا مکاری سے بولی _
آپ جھوٹ بول رہی ہے_
نون میں جھوٹ نہیں بول رہی دیکھو زرغام تمہارا ڈیڈ نہیں ہے تمہارے ڈیڈ کی ڈیتھ ہو چکی ہے اور یہ زرغام ایک دن تمہیں بھی اپنی زندگی سے نکل دیگا _ منشا زہریلی لہجے میں بولی _
ڈیڈ مجھے بہت پیار کرتے ہے آپ جھوٹ رہی_
نون تم بچے ہو ابھی نہیں سمجھو گے دیکھنا ایک دن تمہیں اندازہ ہوگا زر غام بہت برا ہے تمہارا رئیل ڈیڈ بھی نہیں ہے_
میرے ڈیڈ کی ڈیتھ ہوگئی_ نون بھاگ کے اپنے کلاس چلا گیا_
اب آئیگا مزہ زرغام تم نے مجھے طلاق دی اس مڈل کلاس لڑکی کے لئے اب دیکھنا نون کو کیسے تمہارے خلاف کرتی ہوں_ منشا مکاری سے ہسنے لگی _
_________
آپ کے بھائی اور بھابھی کی ڈیتھ کیسے ہوئی ہیں ؟
عبرود پلیز کچھ اور پوچھو_ زرغام دکھ سے بولا۔
پلیز زرغام بتائے نا، آپنے پرومس کیا ہے_
ہممم ، ہماری فیملی ایک کمپلیٹ فیملی تھی ہر طرف خوشیاں تھی اور پیار ہی پیار، میرے پیرنٹس میرا بھائی، میری بھابھی اور میں۔۔ زرغام نے دکھ سے اپنی آنکھیں بند کی_
میرا بھائی آرمی میں تھا بھائی کی شادی میری تایا زاد کزن سے ہوئی تھی بہت اچھی تھی بھابھی، پھر مجھے آفر آئی انگلینڈ سے جاب کے لئے، ہم بہت خوش تھے اپنی زندگی میں ، پھر میں 21سال کی عمر میں انگلینڈ گیا جاب کے لئے_ زرغام کے آنکھوں میں آنسو آئے لیکن جلد ہی صاف کر لئے۔
اچھا آپ انگلینڈ گئے تھے ؟
میں انگلینڈ سے کال کرتا تو میری موم بہت دکھی ہوتی تھی کہ پاکستان آجاؤ ، لیکن کام کی وجہ سے میں نہیں آیا پاکستان ، پھر ایک دن موم نے کال کی بھابھی ایکسپکٹ کر رہی ہے ہمارے گھر میں کوئی بےبی نہیں تھا یہ خبر ہمارے لئے ایسی تھی کہ دنیا میں ہی ہم سب کو جنت مل گئی_
پھر کچھ مہینے بعد میں پاکستان آیا سب بہت خوش تھے کیونکہ جلد ہی نیو بےبی آنے والا تھا اور ہماری فیملی اور بھی خوبصورت ہوجانی تھی ، پھر نون پیدا ہوا میں نے اسکا نام رکھا وہ آخری دن ہم نے خوشی سے گزارا اور میں مری جانے کی پیکنگ کرنے لگا ، پیکنگ کرنے کے بعد میں آپنے دوست کے گھر چلا گیا_.
( 9 سال پہلے)
ہان ہمارا بےبی پیارا ہے نا۔
ہاں میری جان ، یاد کر رہی ہو نون کو ؟
ہاں نا، اب دل نہیں لگ رہا نون کے بغیر۔۔۔
ڈاکٹر سے چیک اپ کروا کے آتے ہی ہونگے امی اور ابو ۔۔دروازے پر دستک ہوئی_
دیکھو آگئے ہے ،صبر کھول رہا ہوں گیٹ _ نورہان نے جیسے ہی گیٹ کھولا 5 نقاب پوش آدمی اسلحے کے ساتھ اندر آئے اور زور کے گیٹ بند کرنے لگے_
کون ہو تم لوگ کیا کر رہے ہو یہاں نکلو یہاں سے_ نور ہان غصّے میں بولا ۔
دیکھ آرمی کا آدمی ہے تو، بہت ہوا میں اڑ رہا ہے نا تو دیکھ اب تمہارے ساتھ کیا کرتا ہوں بہت شوق ہے نا تمہیں ہمارے خلاف کیس لڑنے کا_
نکلو میرے گھر سے_ نور ہان غصّے میں دھاڑا ۔
تمہاری وجہ سے ہمارا باس جیل میں ہے تونے اندر کروایا نا اور پھانسی کا حکم سنا دیا ہمارے باس کو تو دیکھ اب کیا کرتے ہیں ہم تمہارے ، ٹکرے ٹکرے کرکے پہنک دینگے تمہیں_ نقاب پوش زہریلے لہجے میں بولا ۔
آپ لوگ کون ہے ایسے آگئے گھر _
فوزی تم کمرے میں جاؤ فوزی ۔ نور ہان نے اسے کمرے میں جانے کا اشارہ کیا۔
اور ہاں تم ملک غداروں کو سارے عام پھانسی دینی چاہیے مجھے کوئی افسوس نہیں ہے تمہارے بوس کے پھانسی کا ، ہم تم جیسے ملک غدار کچروں کو اٹھاکر پہنک دینگے_ نورہان آگے بھی کچھ بولنے والا تھا کہ نقاب پوشوں نے نورہان کو مارنا شروع کر دیا ، نورہان اپنی دفاع کر رہا تھا لیکن پانچ لوگ اسکو بری طرح گیرے ہوئے تھے اور نورہان پر مکوں اور لاتو کی بارش کرنے لگے_
پلیز چھوڑیں میرے شوہر کو یہ کیا کر رہے آپ
ٹھاہ۔۔ ایک نقاب پوش نے فوزیہ کو تھپڑ مارا _
میری بیوی کو تھپڑ مارا تم نے_ نورہان نے نقاب پوشوں کو دکھا دیا اور فوزیہ کے پاس کھڑا ہوگیا _
اب کوئی ہاتھ لگائے میری بیوی کو وہ ہاتھ تھوڑ دونگا میں ۔۔۔۔ نورہان اپنی تکلیف بھلائے فوزیہ کو کمرے میں بیجھنے لگا_
یہ اپنی بیوی پر بہت زیادہ تڑپ رہا ہے جاؤ اسکی بیوی کو ذرا ہمارے پاس لاؤ _ نور ہان اس نقاب پوش کے منہ پر مکے مرنے لگا ۔۔
میری بیوی کے بارے میں بولوگے _ نورہان جنونی انداز میں نقاب پوش کو مارنے لگا۔
ہان ۔۔۔۔۔ ایک نقاب پوش نے فوزیہ کو پکڑ زمین پر پہنکا_
میری بیوی کو ہاتھ نہیں لگانا۔ تین نقاب پوشوں نے نورہان کو پکڑا اور اسکے ٹانگ پر گولی چلا دی ۔۔۔۔
پلیز میرے شوہر کو چھوڑ دے پلیز _ فوزیہ رو رو کر فریاد کرنے لگی ۔۔
نور ہان درد سے تڑپ رہا تھا۔
چل اب اسکے مزے لیں_ ایک نقاب پوش زمین پر بیٹھی فوزیہ کے قریب گیا اور اسکا ڈوپٹہ کھینچا۔
میری بیوی سے دور ہوجاؤ ،نہیں تو زندہ جلا دونگا_ نور ہان اپنی تکلیف بھلائے زمین پر رینگنے کے انداز میں فوزیہ کی طرف بھرنے لگا کہ دوسری گولی اسکے ہاتھ پر ماری_
نقاب پوش فوزیہ کے اوپر جھک گیا_
نہیں کرو پلیز ایسا اتنا غلط نہیں کرو کہ زمین پھٹ جائے_ فوزیہ کا آج بےبی ہوا پلیز چھوڑ دو میری بیوی کو_
ہاہاہا اب مزہ آئیگا دیکھ اپنی بیوی کو غور سے دیکھ_
چھوڑو فوزیہ کو _ نورہان اٹھنے کی کوشش کرنے لگا لیکن بار بار ناکام ہوتا رہا ۔
چھوڑو مجھے خدا کا خوف کرو چھوڑ دو ۔۔۔ فوزیہ اپنی عزت کی بھیک مانگنے لگی لیکن نقاب پوش کو رحم نا آیا اور فوزیہ کی عزت پامال کرنے لگے_
تھوڑی دیر بعد فضاء میں گولیوں کی آواز بلند ہوئی نقاب پوش نے گولی نور ہان کے سینے پر ماری ۔۔ نورہان تو اس ہی ٹائم ہی مار گیا جب اسکی بیوی کی عزت پامال ہو رہی تھی لیکن پھر بھی ان دریندوں کو رحم نا آیا اور گولی چلا دی ۔۔
فوزیہ کی عزت پامال کرکے نقاب پوش اٹھا ۔۔ فوزیہ نے پاس پڑی گن اٹھا کے خود پر فائر کردیا۔
مم مجھے معاف کردو ہان میں تمہاری عزت کا مان نا رکھ پائی۔ ۔۔ یوں فوزیہ کی آنکھیں بند ہوگئی ہمیشہ کے لئے۔۔۔
________
زرغام بیگ لینے گھر آیا تھا تو دیکھا گھر کے باہر پولیس کھڑی تھی_
پولیس یہاں کیا کر رہی ہیں۔ زرغام جیسے ہی گھر گیا، گھر میں ہر طرف خون ہی خون تھا ، زرغام کی نظر نورہان پر پڑی جو خون سے لت پت زمین پر لیٹا تھا_ زرغام نے فوزیہ کو دیکھا جس کے کپڑے جگہ جگہ سے پھٹے تھے، زرغام ڈائریکٹ کمرے میں گیا اور ایک چادر اٹھا کر فوزیہ پر ڈالا۔
آج زرغام کو لگا اسکا دل جیسے مردہ ہوگیا_ زرغام کے آنکھوں سے آنسو نہیں بہ رہے تھے زرغام کا دل خون کے آنسو رو رہا تھا _
زرغام وہی پر بلکل اسٹاپ کھڑا تھا کہ مسز روقیہ کی رونے کی آواز بلند ہوئی۔
یا اللہ یہ کیا ہوگیا میرا بیٹا میری بہو، یہ کیا قیامت ٹوٹ پڑی _ مسزروقیہ کو روتا دیکھ کر ہر آنکھ سے اشک بہ رہے تھے _
اچانک مسز روقیہ زمین پر گری _زرغام ڈائریکٹ اپنی ماں کے قریب آیا ۔
موم آنکھیں کھولے پلیز ، موم کیا کر رہی آپ دیکھو بھائی چلے گئے ہمیں چھوڑ کر آپ پلیز اٹھے موم ، آپ ہمارا حوصلہ ہے موم ۔۔ زرغام ٹوٹے ہوئے لہجے میں بولا ۔
زرغام اٹھو _
ڈیڈ ۔۔ زرغام آپنے ڈیڈ کے گلے لگ گیا_
دیکھے ڈیڈ موم آنکھیں نہیں کھول رہی پلیز موم کو اٹھا دیں ۔۔
بیٹا حوصلہ رکو تمہیں ہی اب اپنے باپ کو سمبھلنا ہے_ پڑوسی زرغام کو دلاسا دینے لگے _
تھوڑی دیر بعد ڈاکٹر آیا"_شی از نو مور ۔۔۔۔۔۔
انکو بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے اس لئے انکے دل کے وال بند ہوگئے جسکی وجہ سے انکی ڈیتھ ہوگئی ہے ۔۔۔مسز روقیہ بھی اس دنیا سے چلی ۔۔ دونوں باپ بیٹے کو تنہا چھوڑ کر ۔۔۔
_______
جاری ہے ۔۔
yun tera mera milna
episode no 13
ڈیڈ یہ کیا ہو رہا ہے آج کیوں ہم اتنے تنہا ہوگئے _ زرغام ٹوٹے ہوئے لہجے میں بولا_۔
ڈیڈ موم تو کہتی تھی زرغام تم میرا بہادر بیٹا ہو، پلیز ڈیڈ موم کو کہے میں بہادر نہیں میں آج بلکل بکھر گیا ہوں_ زرغام کے آنکھوں سے بے اختیار آنسوں آنے لگے _
زرغام تم ہمت کرو بیٹا_ مسٹرسلطان اندر دے بہت دکھی تھے ، لیکن ظاہر نہیں رہے تھے_
زرغام اب نون ہماری ذماداری ہیں ، زرغام تم مجھ سے وعدہ کرو نون کو زندگی میں ایک آنچ بھی نہیں آنے دوگے_
ڈیڈ آپ کیسی بات کر رہے اس دنیا میں آپ کے اور نون کے علاوہ میرا اب کیا باقی رہ گیا _زرغام کی باتیں مسٹر سلطان کا دل چیر رہی تھی لیکن انہوں خود کو کمزور ہونے نہیں دیا آپنے آنسو کا گلا گھونٹ کر زرغام کو دلاسے دینے لگا_
زرغام آؤ بیٹا باہر بیٹھو _ زرغام اور مسٹر سلطان باہر لوگوں کے ساتھ بیٹھ گئے تھوڑی دیر بعد غسل دیا گیا میتوں کو_
کاش میں گھر میں ہوتا اپنے بھائی کی ہیلپ کرتا میں کتنا بدنصیب ہوں اپنے بھائی کو نہیں بچا سکا اپنی فیملی کو نہیں بچا سکا _ یا اللہ یہ کیسا امتحان ہے میں ٹوٹ گیا ہوں اللہ آج مجھے لگ رہا ہے میرے جسم میں جان نہیں ہے صرف روح ہے میں شدید تکلیف میں ہوں_ زرغام نے تکلیف سے آنکھیں بند کی۔ تھوڑی دیر بعد جنازہ اٹھایا گیا ، ہر ایک آنکھ پُر نم ہوئی ایک ہی گھر سے تین جنازے نکلنا بہت تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہیں ۔۔
تینوں کو دفنانے کے بعد زرغام اور مسٹر سلطان گھر آگئے_
زرغام نون کے ساتھ بیٹھا اسکا چہرہ دیکھ رہا تھا_" آج سب کچھ ختم ہوگیا، کون کہتا ہے کسی کے مر جانے سے ہم بھی مر جاتے ہے ، ڈیڈ دیکھو نا میں کیوں زندہ ہوں ، میں کیوں مر ۔۔۔۔
زرغام بس کرو کیا ہوگیا ہے بیٹا ہمیں ابھی نون کے لئے جینا ہیں۔ _ مسٹر سلطان زرغام کو دلاسہ دینے لگے _
زرغام مجھ سے وعدہ کرو تم کبھی بھی نون کے آنکھوں میں آنسو نہیں آنے دوگے ، نون کو اتنا پیار دوگے جیسے ایک باپ اپنے بیٹے سے محبت کرتا ہے ۔۔
ڈیڈ نون اور آپ کی وجہ سے مجھ میں حوصلہ ہے آپ دونوں میری زندگی ہیں ۔۔ زرغام دکھی لہجے میں بولا ۔
جاؤ آرام کرو زرغام_
نہیں ڈیڈ مجھے آج نیند نہیں آرہی_
زرغام سو جاؤ ، نون کے پاس زرغام میں تمہیں تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا آج بہت تکلیفیں برداشت کرلی جاؤ بیٹا سو جاؤ _
زرغام کا جانے کو دل نہیں کر رہا لیکن اپنے ڈیڈ کو تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتا تھا تو اٹھ کر نون کے پاس آیا "_ کتنے معصوم ہو تم نون _ نون کو سوتا دیکھ کر زرغام اسکے پاس بیٹھ گیا _
کتنے معصوم ہو تم نون ، نون تم میری زندگی کا بہت اہم حصہ بن گئے ہو میں کبھی بھی تمہیں تکلیف نہیں پہنچنے دونگا_ زرغام خود سے وعدہ کرکے سونے کی کوشش کرنے لگا_
_________
زرغام کی آنکھ جیسے ہی لگی نون کے رونے کی آواز آئی" _ نون مائے سن رو مت صبر _ زرغام نون کو گود میں اٹھا کر چپ کروانے لگا ، لیکن نون چپ نہیں ہو رہا تھا زرغام نون کو جھولے میں لیٹا کر فیڈر بنانے لگا_
نون کو فیڈر پلا کر زرغام اپنے ڈیڈ کے پاس آیا_
ڈیڈ_ زرغام نے آرام سے مسٹر سلطان کو آواز دی_
ڈیڈ بات سنے_ زرغام مسٹر سلطان کو آواز دے رہا تھا لیکن کوئی جواب نہیں آیا ، زرغام نے اپنے ڈیڈ کا ہاتھ پکڑا، ہاتھ بلکل ٹھنڈا جیسے جان ہی نا ہو ۔۔۔ زرغام نے ڈائریکٹ ہاتھ چھوڑا _
ڈیڈ اٹھے پلیز ڈیڈ آپ آواز کیوں نہیں دے رہے مجھے پلیز ڈیڈ اٹھ جائے میں ٹوٹ گیا ہوں بہت پلیز میں آپ کو نہیں کھو سکتا _زرغام چیخ رہا تھا پاگلوں کی طرح _ زرغام نے ڈاکٹر کو کال کی اور جلدی آنے کو کہا_
تھوڑی دیر بعد ڈاکٹر آیا، مسٹر سلطان کا ہاتھ چیک کرنے لگا پھر آنکھیں"_ ،،مسٹر سلطان کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے ،ہی از نو مور _ ڈاکٹر نے زرغام کا کندا تھپتاپایا ۔۔۔۔
زرغام کو لگا جیسے زمین تنگ ہوگئی اس کے لئے، سارے احساسات جیسے ختم ہوگئے_
تھوڑی دیر بعد پڑوسی بھی آنا شروع ہوئے_
مسٹر سلطان کو غسل دیا گیا _
زرغام بلکل چپ چاپ سب دیکھ رہا تھا، زرغام کو اس بھری دنیا میں اپنا آپ بہت تنہا محسوس ہوا _
تھوڑی دیر بعد جنازہ اٹھایا گیا_
زرغام کے آنکھوں سے آنسوں بہنے لگے ، زرغام نے خود کو تسلی دینا چاہی لیکن بھلا جن کا ہنستا بستا گھر ویران ہوجائے وہ بھلا کہا پر سکون رہ سکتے ہے مسٹر سلطان کو دفنانے کے بعد زرغام گھر آیا اور نون کے پاس بیٹھ گیا پھر یوں دن گزرتے گئے ____
_______
حال ۔۔۔۔
زرغام نے کرب سے آنکھیں بند کی_
عبرود کو لگا جیسے اس میں جان ہی نہیں ہے_ عبرود زرغام کے کندے پر سر رکھیں بے آواز رونے لگی _
پتا ہے عبرود جب میری فیملی میں کوئی نہیں رہا مجھے تسلی دینا والا بھی کوئی نہیں تھا تو میں نے اپنے گھر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہاں ہر جگہ میرے پیرنٹس دکھتے تھے مجھے بھائی مسکرا رہے ہوتے تو میں لاہور سے اسلام آباد آگیا، میرے پاس صرف نون تھا نون کا خیال رکھنا میری زندگی کا اہم حصّہ بن گیا تھا کچھ دن بعد میری ملاقات منشا ابرار سے ہوئی منشا مجھ سے محبت کرتی تھی پر مجھے کسی سے محبت نہیں رہی نون کے سوا ، لیکن نون کا خیال میں اکیلے نہیں رکھ سکتا تھا تو میں نے منشا سے پرومس لیا کے وہ یہ بات کسی کو نہیں بتائے گی کہ نون ہمارا بیٹا نہیں ہے سب کو یہی پتا لگنا چاہیے کے نون ہم دونوں کا بیٹا ہے تم نون کا بہت خیال رکھوگی ، منشا نے میری ہر بات مانی 2 دن بعد منشا سے شادی کرلی_
عبرود کو منشا کا نام بہت برا لگ رہا تھا عبرود اپنی آنکھوں سے آنسوں صاف کرکے زرغام کو دیکھنے لگی _
منشا شروع میں نون سے محبت کرنے لگی لیکن کچھ دن میں ہی اسے نون سے نفرت ہونے لگی منشا چاہتی تھی کہ میں صرف اسکے ساتھ رہو اسکی بات مانوں ، ہماری روزانہ لڑائی ہوتی تھی ،
لیکن میں اسے پیار سے سمجھاتا منشا نے کبھی نون کو ماؤں والی محبت نہیں دی تم خود دیکھو نون کتنا پیارا بچا ہے اس پر تو غیروں کی محبت آجاتی ہے لیکن اسنے میرا دل بھی نہیں رکھا میں اگنور کرتا رہا میں ہر روز سوچتا تھا کہ ایک دن خود منشا سہی ہوجائے گی لیکن نہیں میری غلط فہمی ثابت ہوئی ۔۔۔۔
جب اسنے نون کو کڈنیپ کروایا میرے دل میں اسکے لئے تھوڑی اسکے لئے سارے احساسات ختم ہوگئے، منشا کی اتنی گھٹیا حرکت کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا منشا کے ساتھ نہیں رہنا اور میں نے منشا کو طلاق دےدی،عبرود تم میری بیوی ہو پلیز کبھی بھی نون کو ہرٹ نہیں کرنا___
زرغام میں یہ نہیں کہتی کہ مجھے آپ کی طرح نون سے محبت ہے لیکن میں بہت محبت کرتی ہوں زرغام نون سے ، نون اب میری زندگی کا بہت خوبصورت حصّہ ہے ۔۔۔
اور مسٹر زرغام میاں ، آپ پلیز کبھی خفا نا ہونا ۔۔۔۔
جب تم خفا ہوتے ہو ۔۔۔
لگتا ہے ساری دنیا ویران ہے ۔۔۔❤️
ہمممم _ زرغام نے محبت سے عبرود کا ہاتھ پکڑا_
تھوڑی دیر میں نون بھی آگیا ڈرائیور کے ساتھ_
عبرود نون کو دیکھ کر محبت سے بولی "السلام عليكم میرا پیارا بیٹا "_ نون بنا جواب دیے اپنے کمرے میں چلا گیا_
نون کو کیا ہوا ؟
صبر میں دیکھ کر آتی ہوں_ عبرود نون کے میں کمرے جانے چلی گئی _
نون میرا بیٹا کیا ہوا_ عبرود نون کے ساتھ بیٹھ کر بولی _
جائے آپ یہاں سے ۔۔۔
نون بیٹا کیوں ناراض ہو اپنی ماما سے _ عبرود محبت سے نون کو بولی۔
میں آپ سے ناراض نہیں ہوں ماما، منشا ماما کہ رہی تھی۔۔۔۔۔
منشا تمہاری ماما نہیں ہے نون_ زرغام جیسے ہی کمرے میں آیا نون کی بات کاٹ کر بولا_
آپ بھی میرے ڈیڈ نہیں ہے آپ سب جھوٹے ہیں جاؤ یہاں سے_ نون چیخ کر بولا _
نون تم کیسے بات کر رہے ہو اپنے ڈیڈ سے ۔۔۔۔
یہ میرے ڈیڈ نہیں ہے آپ کو میری بات سمجھ نہیں آرہی چلے جائے یہاں سے ، مجھے اپنے رئیل ڈیڈ کے پاس جانا__۔
ٹھاہ ۔۔۔۔۔ زرغام نے ڈائریکٹ نون کو تھپڑ مارا _
زرغام یہ کیا کر رہے ہو پاگل ہوگئے ہو کیا_ عبرود نے نون کو اپنے قریب کیا ۔
نون بہت بکواس کرلی تم نے آج، تم مجھے بول رہے ہو میں تمہارا ڈیڈ نہیں ہوں مجھے ، دیکھو نون میں پورا تمہارا ہوں تم میری زندگی ہو نون تم نے کیسے بول دیا کہ میں تمہارا ڈیڈ نہیں ہوں، نون تم نے آج مجھے ہرٹ کیا بہت ، لیکن آج میں اس منشا کو زندہ نہیں چھوڑنگا_ زرغام غصّے میں باہر چلا گیا _
______
جاری ہے
yun tera mera milna
episode no 14
زرغام کے جانے کے بعد عبرود نون کے پاس بیٹھی"_نون دیکھو تم نے اپنے ڈیڈ کو ناراض کر دیا _
نہیں ہے میرے ڈیڈ ، ماما اپنے دیکھا نا ڈیڈ نے مجھے تھپڑ مارا _ نون رونے لگا _
نون پلیز تم مت رو،تمہارے ڈیڈ تم سے بہت محبت کرتے ہے اور تمہارا رئیل ڈیڈ ہے زرغام ۔۔۔
آج تم نے زرغام کو ہرٹ کر دیا بیٹا_ عبرود دکھ سے بولی _
نہیں کیا میں نے ہرٹ ، آپ سب جھوٹے ہیں ، آپ بھی جاؤ مجھے نہیں بات کرنی کسی سے_
نون کی بات سن کر عبرود نے شفقت سے نون کا ہاتھ پکڑا"نون تم سے ہم جھوٹ نہیں بول رہے ، تم ہمارے پیارے سے بےبی ہو نا ، زرغام آئے ہم دونوں مل کر زرغام کو پنیشمینٹ دینگے، میرے پیارے سے بےبی کو ناراض کر دیا_ عبرود نے نون کو گلے سے لگایا _
نون مجھ سے ایک وعدہ کرو، آج کے بعد تم کبھی ایسا نہیں بولوگے زرغام میرے ڈیڈ نہیں ہے، پلیز نون رئیلی تم سے بہت محبت کرتے ہے زرغام ، اپنے ڈیڈ کو کبھی ہرٹ مت کرنا _
ماما ڈیڈ سچی میں ناراض ہوگئے ہے؟
ہاں لیکن زرغام کے پاس بیٹھوگے نا، اور اپنے ڈیڈ سے سوری کروگے تو زرغام ناراض نہیں ہونگے اپنے بےبی سے _ عبرود پیار سے سمجھانے لگی نون کو _
_________________
زرغام منشا کے گھر پہنچا تو وہاں کوئی پارٹی چل رہی تھی _
منشا نے جیسے ہی زرغام کو دیکھا تو جلدی زرغام کے پاس آکر بولی "_ دیکھو سب، زرغام میرے بنا رہ ہی نہیں سکتا، میری برتھڈے بھی یاد ہے زرغام۔ کو ،زرغام یو آر سونائیس"_منشا نے زرغام ہاتھ پکڑا _
ٹھاہ ۔۔۔،زرغام نے اپنا ہاتھ ڈائریکٹ ہٹا کر منشا کو تھپڑ مارا _
زرغام ۔۔۔ منشا نے اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کے دیکھا سب اسی کی طرف متوجہ تھے _
یہ کیا طریقہ ہے زرغام آپ کی ہمت کیسے ہوئی مجھ پر ہاتھ اٹھانے کی _ منشا زرغام کے قریب آکر غصّے سے بولی_
زرغام نے اسکو بالوں سے پکڑا"_ تم ایک انتہائی گھٹیا عورت ہو جو اپنا گھر تو سمبھال نہیں سکتی تو دوسروں کا گھر خراب کرتی ہے ۔۔۔۔ زرغام نے منشا کو پیچھے دھکیلا۔
چلو تم نے پارٹی رکھی ہے تو میں سب کو بتا دو " یہ جو تھرکلاس لڑکی ہے "_ زرغام نے منشا کی طرف اشارہ کیا _اسکو میں اپنی زندگی سے نکل پہنک چکا ہو لیکن یہ ایک انتہائی بدتمیز عورت ہے جو صرف اپنی خوشی کے خاطر دوسروں کا گھر برباد کرتی ہے _ زرغام نے غصّے میں بولا_
سب لوگ یہ تماشا دیکھ کر سرگوشیاں میں بات کرنے لگے _
زرغام تم بھول رہے ہو یہ میرا گھر ہے اس لئے یہاں میرے بارے میں ایک اور لفظ تم نے کہا میں بھول جاؤنگی میں تم سے محبت کرتی ہوں ۔۔
لعنت بیجھتا تمہاری محبت پر منشا ابرار ، محبت ایسی نہیں ہوتی تم جو یہ سب کر رہی ہو نا اسکو حسد کہتے ہے تم نے دیکھا کہ ہم خوش ہے تم نےمیرے بیٹے کو میرے خلاف کردیا ، تم نے جو یہ گھٹیا حرکت کی ہے منشا میں تمہیں بتا دوں " تم اپنے پلان میں فیل ہوگئی چچ چچ " زرغام افسوس ہونی کی ایکٹنگ کرنے لگا _
سب لوگ عجیب نظروں سے منشا کو دیکھنے لگے _
زرغام نکلو میرے گھر سے _منشا طیش میں بولی _
عبرود نے تمہارا نام سہی رکھا ہے " باجی " اوکے باجی میں چلتا ہو لیکن آگر دوبارہ تم میرے گھر کے آس پاس بھی بہٹکی وہ حشر کرونگا کہ تم ساری زندگی یاد رکھوگی باجی ٹھیک ہے نا ۔۔۔منشا اپنی بےعزتی اور نہیں برداشت کر سکتی ، زرغام پر جیسے ہی ہاتھ اٹھانے والی تھی "_ اپنا یہ ہاتھ سمبھال کے نہیں رکھو ورنہ ٹوٹے ہوئے ہاتھ میں تم تو باجی نہیں بڈھی لگوگی ۔۔۔زرغام نے اسکا ہاتھ پکڑ کے زور سے نیچے پھینکنے کے انداز میں چھوڑا _
سارے مہمان زرغام کی بات پر ہنسے لگے _
نکلو میرے گھر سے سب جلدی _ منشا کو سب کی ہنسی زہر لگی ۔۔۔۔
سارے مہمان جانے لگے لیکن زرغام وہی آرام سے بیٹھ گیا _
بہت تماشا کر لیا تم نے زرغام اب دفع ہوجاؤ میرے گھر سے _ سب کے جانے کے بعد منشا بولی ۔
زرغام نے سامنے پڑی چھری اٹھائی "_ بہت ہی بکواس کرتی ہو اب ایک لفظ بھی بولا تم نے تو یہ چھری سیدھے تمہارے اس گلے کو کاٹ دیگی_ زرغام منشا کے قریب آکر اسکے گردن پر چھری رکھ کر بولا_
کک کیا کر رہے ہو زر۔۔۔۔منشا چھری کو اپنے گردن کے بلکل پاس دیکھ کر دڑ گئی ۔۔
سمپل سی بات ہے تمہارے لئے ایک سزا ہے آگر تم نے میری بات نہیں مانی تو میں تمہاری گردن کاٹ لونگا۔۔ زرغام غصّے میں بولا ۔
زر ۔۔۔زرغام پپ پلیز چھری کو ہٹاؤ میں کبھی بھی تم لوگوں کے درمیان نہیں آؤنگی پلیز ہٹاؤ چھری _ منشا دڑ کر بولی ۔
پہلی بات ہمارے درمیان تم کبھی آنہیں سکتی کیونکہ تمہاری اتنی اوقات نہیں ہے، میں سزا کی بات کر رہا ہوں جو تمہیں ملنی چاہیے _
کک کیا سزا ۔۔۔
تم اپنے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کرو اور لکھو" میں نے کسی کا گھر برباد کرنے کی کوشش کی، میری انتہائی گھٹیا سوچ ہے اس لئے اب میں پاکستان میں نہیں رہنا چاہتی اور لندن جا رہی ہو آج رات" ۔۔۔۔ یہ رہے تمہارے لندن کے ٹکٹ، اب فورن پوسٹ کرو ۔۔
نن میں نہیں کک کر رہی یہ پوسٹ۔۔۔
اوکے ٹھیک ہے اب تم مرنے کی تیاری کرو پھر _ زرغام نے منشا کے گردن پر چھری پھری ۔۔۔
آہ ۔۔۔ ہلکے سے کٹ پر منشا چیخنے لگی ۔۔
مم میں جا رہی ہوں ،دو ٹکٹ_ منشا گھبرا کر بولی۔
ہممم لو آئندہ تم پاکستان میں دیکھی تو بہت برا حشر کرونگا تمہارا، ابھی جلدی پوسٹ لکھو ، اور ایئرپورٹ کے لئے نکلو، تم پر میری نظر ہے منشا کوئی بھی ہوشیاری کی تو بہت برا ہوگا تمہارے ساتھ _ زرغام منشا کو وارن کرکے اسے دور ہٹا ۔
منشا جلدی پوسٹ کرنے لگی __
زرغام نے سمیع کو ٹیکسٹ کیا "_ سمیع منشا ابھی ایئرپورٹ کے لئے نکلے گی اس پر نظر رکھو ۔۔۔ میسج لکھ کر سینڈ کردیا_
زرغام نے منشا کا اکاؤنٹ دیکھا وہاں پوسٹ کر چکی تھی_
ہممم گڈ جلدی سے ایئرپورٹ کے لئے نکلو سمیع وہاں تم پر نظر رکھ رہا ہے آگر کوئی گڑ بڑ کی تو ڈائریکٹ تمہیں شوٹ کر دیگا_ یہ کہ کر زرغام منشا کے گھر سے نکلا اور اپنے گھر جانے لگا ۔۔
___________________
تھوڑی دیر بعد زرغام گھر پہنچا_
عبرود ۔۔۔ زرغام عبرود کو آواز دینے لگا ۔۔
عبرود یار کہاں ہو ۔۔۔ زرغام کو کوئی جواب نہیں ملا تو زرغام نون کے کمرے میں چلا گیا ، جہاں نون اور عبرود ساتھ بیٹھے باتیں کر رہے تھے"_ عبرود میں کب سے تمہیں آواز دے رہا ہوں _زرغام غصے سے بولا ۔
میں نہیں سن رہی آپ کی بات، میں اور نون آپ سے ناراض ہے _
اچھا تو نہیں سن رہی میری بات ۔۔۔۔۔ زرغام بھی دونوں کے ساتھ بیٹھ گیا ۔
ہاں اور آپ جائے میں اپنے بیٹے کے ساتھ آج رات رہونگی ۔۔۔
اوہ اچھا مادام۔۔۔
ہاں ایسے غصّے میں چلے گئے آپ ، ہم نہیں کرینگے آپسے بات ۔۔۔ عبرود نے منہ پھرا ۔۔
ہاں میں تو تیسری شادی کی پلاننگ کر رہا تھا اس لئے فورن چلا گیا ، ویسے بھی بہت دماغ کھاتی ہو تم ۔۔۔
عبرود نے غصّے سے زرغام کو گھورا ۔۔
ڈیڈ آپ کو پنیشمینٹ ملیگی آپ نے مجھے تھپڑ مارا اور ابھی آپ ماما کو تنگ کر رہے ۔۔۔
اففف یہ دونوں ماں بیٹا ۔۔۔۔۔
میں کوئی پنیشمینٹ ایکسیپٹ نہیں کر رہا ۔۔
اوکےنون چلو ہم دوسرے روم میں جاتے ہیں ، یہ کھڑوس ہماری بات نہیں سن رہا_ عبرود اور نون جیسے ہی جانے والے تھے زرغام بولا "_ اوکے بتاؤ سزا "_ زرغام ہار ماننے والے انداز میں بولا ۔
نون بتاؤ کیا سزا دیں تمہارے اکڑو ڈیڈ کو ۔۔۔
ڈیڈ کو ۔۔۔۔۔۔ نون سوچنے لگا ۔۔
میں بولتی ہوں، زرغام جلدی سے اٹھک بیٹھک کرو کان پکڑ کے جلدی ۔۔۔ عبرود اپنی مسکراہٹ چھپا کر بولی ۔
افف عبرود اور نون تم لوگ مجھ سے کیا کچھ کرواؤگے ۔۔۔ زرغام برے منہ بنا کر اٹھک بیٹھک کرنے لگا ۔۔
ہاہاہا ڈیڈ بس کرے ۔۔۔نون ڈائریکٹ زرغام کے گلے لگ گیا_
ماما آپ بھی آؤ ڈیڈ کو ہگ کرو ۔۔۔ نون کی بات سن کے عبرود گھبرا گئی ۔۔
نن نہیں بیٹا . . . .
آؤ بھئی نون کے ڈیڈ کو سزا دی ہے اب ہگ کرو جلدی سے ۔۔
عبرود آرام سے آئی ، نون اور عبرود دونوں زرغام کے گلے لگ گئے _
یاہو ۔۔۔۔ نون خوش ہو کر بولا۔
تھنکس مائے لائف _ زرغام سرگوشی میں بولا ۔۔
ہنہ بڑے آئے تھنکس کرنے ، مجھے آئی لو یو مائے لائف بھی تو کہ سکتے تھے نا ۔۔۔عبرود منہ بنا کر چلی گئی _
_____________
جاری ہے
yun tera mera milna
episode 2nd last
زرغام کے جانے کے بعد منشا زمین پر بیٹھ کر اپنے بال نوچنے لگی . .
منشا نے اپنا موبائل اٹھایا ، پوسٹ چیک کرنے لگی ۔۔
" بہت ہی گھٹیا ہو تم "
"تم جیسی عورت کی وجہ سے باقی عورتیں بدنام ہے "
تم مر کیوں نہیں جاتی ۔۔ .
منشا نے کمینٹ پڑھ کر موبائل دور پہنکا . .
نہیں چھوڑونگی تمہیں زرغام بہت ذلیل کروایا ہے تم نے مجھے _
ایسا حال تم لوگوں کا کرونگی کہ ساری زندگی یاد رکھوگے، اتنے سال تمہارے ساتھ رہی زرغام لیکن تم نے میری قدر نہیں کی اور مجھے سب دھمکی دی_
اور اتنا بدنام کردیا تم نے مجھے زرغام اب مجھے ڈر نہیں کسی بات کا ۔۔۔۔ منشا دل میں ایک عزم کرکے کھڑی ہوئی اور گارڈ کے پاس گئی۔
گارڈ اپنی گن مجھے دو۔
کیوں میم کوئی کام ہے مجھے بولیں ۔۔
میں نے کہا نا مجھے گن دو_ منشا طیش میں بولی ۔
جی میم یہ لیں ۔۔گارڈ نے گن منشا کو تھمایا ۔۔
منشا زرغام کے گھر روانہ ہوئی ۔۔
______
نون تم بیٹھو میں آکر تمہاری ماما کو راضی کرلو ۔۔۔
اوکے ڈیڈ _
زرغام اپنے بیڈ روم جانے لگا_
زرغام بیڈ روم پہنچا تو عبرود منہ بنائے صوفے میں بیٹھی تھی_
تم اتنی جلدی ناراض کیوں ہو جاتی ہو_ زرغام عبرود کے ساتھ بیٹھ کر بولا _
میں آپسے بات نہیں کر رہی _
ارے یار، سوری تم بتاؤ نا کیسے پروپوس کروں ؟
اففف یا اللہ یہ کیسا شوہر دیا ہے آپنے مجھے ،جِسے مجھ جیسی نایاب لڑکی کی قدر ہی نہیں _
اچھا نایاب لڑکی ہو تم_ زرغام حیران ہونے کی ایکٹنگ کرنے لگا ۔
ہاں تو میں ایک ہی پیس ہوں اس دنیا میں جو اتنی اچھی ہے اپنے کھڑوس شوہر کا ہر ٹائم خیال رکھتی پر شوہر محبت کے دو بول بھی نہیں بول سکتا_ عبرود افسوس سے بولی ۔
تم ہی بتا دو یار ۔۔۔۔
میں ہی آپ کو سب کچھ بتاؤ، محبت تو ایک خوب صورت احساس ہے جب آپکا محبوب آپسے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے نا تو لگتا ہے ساری دنیا کی خوشیاں اللہ نے ہماری جھولی میں ڈال دی ۔۔۔عبرود بولی
ہاں تم چاہتی ہو کہ تمہیں لو یو بولوں ، تو تم بتاؤ کیسے بولوں ؟
آپ مجھ سے محبت نہیں کرتے اس لئے آپ اظہار بھی نہیں کرتے جائے آپ دوسرے روم میں_ عبرود ناراض ہو کر بولی ۔
میری جان ۔۔۔۔ زرغام نے محبت سے عبرود کا ہاتھ تھاما "_یوں ناراض نا ہوا کرو ، محبت کا اظہار ضروری نہیں ہوتا اور تمہیں نہیں لگتا میں تم سے محبت کرتا ہوں ؟
نہیں کرتے تبھی تو اظہار بھی کرتے کہ چلو معصوم بچی کا دل خوش ہوجائے_ عبرود ناز سے بولی ۔
ہاہاہا پلیز تم نا کہو خود کو معصوم ، تم تو آئیٹم بم ہو ۔۔۔۔
کیا ،،، میں آئیٹم بم ہوں ۔۔۔ عبرود نے غصّے سے زرغام کا کارلر پکڑا ۔۔۔
ہاہاہا اچھا سوری تم آفت ہو ؟ یہ ٹھیک ہے ؟؟
جاؤ زرغام میں آپسے بات نہیں کرونگی اب _
زرغام ، زرغام . . . . . . . .
یہ منشا کیا کر رہی اس وقت ہمارے گھر _ عبرود غصّے سے بولی۔
مجھے نہیں پتا ۔۔۔
زرغام ، نیچے آؤ _ منشا چیخ چیخ کر نیچے سے آواز دے رہی تھی ۔
ایک منٹ میں نیچے جاتا ہوں ۔۔
رکو میں بھی جاتی ہوں۔
دونوں نیچے چلے گئے نون بھی نیچے ہی آگیا تھا منشا کی آواز سن کر _
نون تم اپنے کمرے میں جاؤ ۔۔ عبرود نے نون کو جانے کو کہا ۔۔۔
نہیں نہیں نون تم یہی رکو میں نے تم سے بات کرنی ہے ۔۔منشا بولی
نون تم جاؤ ۔۔۔عبرود اب کی سختی سے بولی ۔
نون جیسے جانے والا تھا منشا نے ڈائریکٹ نون کا ہاتھ پکڑا ۔۔۔
بھئی اس مصیبت کی وجہ سے مجھے اتنا بے عزت کیا نا تم نے زرغام _ منشا زہریلی لہجے میں بولی ۔۔
منشا میرے گھر سے نکلو ۔۔۔ عبرود غصّے میں بولی اور نون کے پاس جانے والی تھی کہ منشا نے پسٹل نون کے سر پر رکھی ۔۔۔۔ . .
نون ، منشا چھوڑو نون کو ۔۔۔ زرغام طیش میں بولا۔
ڈیڈ ۔۔۔ نون گھبرا کر بولا ۔۔
تمہاری وجہ سے زرغام پورا پاکستان مجھ پر تھو تھو کر رہا ہے اس پوسٹ کی وجہ سے ، تو کیا میں ایسے ہی چلی جاؤں ۔۔۔
نا بھئی نا ، اتنا بدنام کردیا تم نے ، اب تم مجھے مارنے کی دھمکی بھی دوگے تو میں نہیں ڈرونگی اب ڈرنے کی باری صرف تم دونوں کی ہے ۔۔۔ منشا عبرود اور زرغام کی طرف اشارہ کرکے بولی ۔
ڈیڈ پلیز مجھے بچاؤ ۔۔۔ نون ڈر کر زرغام کے پاس جانے والا تھا منشا کے زور سے اسکا ہاتھ پکڑا "_ آرام سے کھڑے رہو نون ورنہ تمہیں جان سے مار دونگی_ منشا طیش میں بولی_
پلیز چھوڑ دو نون کو، منشا بچا ہے پلیز نون کو بیچ میں مت گھسیٹو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عبرود نے نون کو دیکھا جو ڈرا سہما کھڑا تھا ۔۔۔
چپ کرو تم مڈل کلاس لڑکی ۔تم اب دیکھنا میں تمہارے ساتھ کیا کرتی ہوں،زرغام تم عبرود کو طلاق دو فورن اسی وقت ،نہیں تو میں نون کو جان سے مار دونگی ۔۔۔
تمہارا دماغ خراب ہے ۔۔زرغام غصّے میں بولا ۔۔۔
ہاں خراب ہے میرا دماغ ،لیکن تم نے آگر اس مڈل کلاس لڑکی کو طلاق نہیں دی تو نون کو میں گولی مار دونگی ۔۔۔ منشا پسٹل بلکل نون کے قریب کرکے بولی ۔۔
منشا دور ہٹاؤ گن نون سے ، . عبرود نون کی طرف بھڑنے لگی۔۔
رکو تم آگر ایک قدم بھی اٹھایا تو پھر انجام بہت برا ہوگا ۔۔۔منشا پستول لہرا کر بولی ۔۔
عبرود پیچھے ہوئی ۔۔
زرغام پلیز کچھ کرو اس عورت کا کوئی بھروسہ نہیں پلیز_ عبرود رونے لگی ۔۔۔
منشا تم نون سے گن ہٹاؤ ورنہ میں جو حال کرونگا تمہارا وہ تم زندگی بھر یاد رکھوگی ۔۔۔
ہاہاہا تمہارا جو حال میں کرنے والی ہوں پہلے تم تیار ہو اور طلاق دو اس مڈل کلاس لڑکی کو، نہیں تو میں۔۔ منشا نے فائر کیا فنانوس زمین پر گر کر کرچی کرچی ہوگیا ۔۔۔
نون ڈر کے مارے چیخ اٹھا_
اچھا بات سنو ،تم نون کو میرے پاس آنے دو ، زرغام دیگا مجھے طلاق پلیز نون کو چھوڑ دو۔۔ عبرود دکھی لہجے میں بولی ۔۔
جلدی طلاق دو زرغام ۔۔۔ منشا تیز آواز میں بولی
میں نہیں دے رہا کوئی طلاق سمجھی ۔۔۔ زرغام غصّے میں بولا ۔۔
پلیز زرغام طلاق دو مجھے یہ دیکھو ہاتھ جوڑ رہی ہوں میں۔ ۔۔۔۔عبرود نے ہاتھ جوڑیں_
میں نہیں چاہتی میری وجہ سے نون کو کچھ ہو میں آپ دونوں سے بہت محبت کرتی ہوں آپ دونوں میں سےکسی کو بھی تکلیف پہنچتے نہیں دیکھ سکتی، زرغام ہمارے بیٹے کی خاطر مجھے طلاق دو ۔۔۔۔عبرود زمین پر بیٹھ کر رونے لگی ۔۔
ماما پلیز نا روئے _
چپ کرو ، بڑے آئے نہیں رو ، تم لوگ روتے ہوئے بہت اچھے لگ رہے ہو میرے دل کو سکون مل رہا ہے_ منشا مكاری سے بولی ۔۔
منشا بکواس بند کرو اپنی اور یہ گھٹیا پن ختم کرو نون کو چھوڑو جلدی ۔۔۔۔ . زر غام غصّے سے منشا کی طرف بڑھا ۔۔
اچھا میں گھٹیا پن کر رہی، اب دیکھاتی ہوں اپنا گھٹیا پن۔۔ منشا نے ٹریگر دبایا، فضاء میں گولی کی آواز بلند ہوئی ۔۔۔۔
______
جاری ہے . .
yun tera mera milna
last episode
عبرود نے پسٹل کی آواز سن کر اپنی آنکھیں بند کی،
سمیع نے منشا سے ڈائریکٹ پسٹل لیا فائر دیوار پر جا لگی ۔۔۔۔
عبرود نے اپنی آنکھیں کھولی تو سمیع کے ہاتھ میں منشا کا پسٹل تھا ۔۔۔
یو ایڈیٹ_منشا نے سمیع پر ہاتھ اٹھانا چاہا لیکن اسے پہلے زرغام نے منشا کا پکڑ لیا ۔۔۔
بہت تماشا کر لیا آج تم نے ،سمیع پولیس کو کال کرو جلدی _ زرغام غصّے میں بولا۔
عبرود جلدی نون کے پاس گئی "_نون میرا بچا تم ٹھیک ہو نا_ عبرود نے نون کو گلے لگایا _
جی ماما پلیز آپ نہ روئے نا_ نون عبرود کے آنسو اپنے ہاتھوں سے پونچنے لگا_
دیکھو منشا نون کو اگر تم تھوڑی سی بھی بہت محبت دیتی نا تو آج تم میری جگہ پر ہوتی، پر افسوس بہت برا کیا تم نے آج _ عبرود افسوس سے بولی ۔
چپ کرو مڈل کلاس لڑکی نہیں تو منہ توڑ دونگی تمہارا_ منشا غصّے سے بولی ۔۔
رکو تم میرا منہ توڑوگی_ عبرود منشا کی طرف لپکی اور منشا کے منہ پر زور سے مکا مارا ۔۔۔
منشا درد سے چیخ اٹھی ۔۔
رکو تم بہت سر پر چڑ رہی ہو, تمہارا علاج ابھی کرتی ہوں_ عبرود کچن چلی گئی . . .
عبرود کیا کر رہی ہو اور تمہارے ہاتھ میں کیا ہے ؟ زرغام عبرود کے ہاتھ ڈبہ دیکھ کر بولا ۔۔۔
رکو ابھی پتا چل جائیگا اس چڑیل نے میرے بیٹے کو بہت ڈرایا ہے اب اسکی باری _عبرود نے ڈبہ کھول کہ لال مرچیں منشا کے چہرے پر ڈال دی ۔۔ .
آ آآ ۔۔ منشا کی چیخیں پورے گھر میں گونجنے لگی ۔۔۔
عبرود اسٹاپ اٹ_زرغام نے عبرود کو منشا سے دور کردیا ۔
ابھی پولیس آتی ہوگی چھوڑو منشا کو _ زرغام منشا کو نفرت سے دیکھ کر بولا ۔۔
تھوڑی دیر بعد پولیس آگئی ۔۔
السلام عليكم_ پولیس آفسر بولا _
وعلیکم السلام آفسر مس منشا کو اریسٹ کریں منشا ابرار نے میرے بیٹے کو مارنے کی کوشش کی ہے یہ عورت ہمیں اور نقصان پہنچائے اس سے پہلے آپ اریسٹ کریں ۔۔۔ زرغام غصّے میں بولا ۔۔
جھوٹ بول رہا ہے ، جھوٹا انسان ہے زرغام نے پہلے مجھے یوز کیا اب مجھے برباد کر رہا آفسر آپ مجھے اریسٹ نہیں کر سکتے_منشا جلدی بولی _
ویٹ میں سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھاتا ہوں آپ کو،زرغام پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے لگا_
اریسٹ کرو منشا ابرار کو _ پولیس آفیسر فوٹیج کو دیکھ کر بولا۔
آپ لوگ مجھے اریسٹ نہیں کر سکتے_ منشا غصّے میں بولی۔
پولیس منشا کو اریسٹ کرکے سٹیشن لے گئی۔
سمیع منشا کو یہاں آنے کیوں دیا تمہیں کہا تھا نا میں نے کہ نظر رکھو منشا پر_ زرغام غصّے میں بولا۔
سر میں نے منشا کا پیچھا کیا تو دیکھا منشا آپ کے گھر آرہی ہے میں سمجھا منشا معافی مانگے گی آپ سے، اس لیے میں نے منشا کو آپ کے گھر آنے دیا،
مجھے پتا ہوتا تو میں کبھی منشا کو آپ کے گھر نہیں آنے دیتا_
منشا کو سخت سزا ہونی چاہیے سمیع ہر حال میں ۔۔۔
اوکے سر ۔۔
اور تم بروقت آئے تھنک یو سمیع_
عبرود نون کے ساتھ بیٹھی رو رہی تھی _
عبرود اٹھو آؤ تم دونوں آرام کرو _ زرغام بولا۔
میں نہیں کر رہی آرام میرے بیٹے کو کچھ ہوجاتا تو ۔۔۔ عبرود پھر سے رونے لگ گئی .
یار کچھ نہیں ہوگا نون کو ، جب تک تم میرے ساتھ ہو _ زرغام بھی عبرود کے ساتھ بیٹھ گیا_
ڈیڈ ماما سیڈ ہے آپ ایسا کریں ہمارے لئے آئس کریم آرڈر کرے_ نون بولا ۔
ہاہاہا اچھا آئس کریم کھانے سے تمہاری سویٹ سی ماما ٹھیک ہوجائے گی_
زرغام کی بات سن کے عبرود کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی_
شکر ہے اللہ آپکا کہ میرے شوہر کو میں آج سویٹ تو لگی_ عبرود خوشی سے بولی _
ہاہا تم سچ میں ڈرامہ کوئین ہو یار_ زرغام ہنس کر بولا_
ہنہ میں ڈرامہ کوئین اور آپ بڑے آئے شہزادے _ عبرود نے منہ بنایا_
عبرود تم جب ہنہ کرکے منہ بناتی ہو مجھے کوئی یاد آتی ہے۔۔
ہیں سچی ، بتاؤ نا کون کترینہ کیف ، کرینا کپور یا ماہرہ خان_ عبرود چہک کر بولی_
نہیں یار ، بنباتوڑی نظر آتی ہو_ زرغام اپنی مسکراہٹ دبا کر بولا ۔
افففف نون دیکھو اپنے ڈیڈ کو مجھے تنگ کر رہے ہے۔
ڈیڈ میری ماما کو تنگ نہ کیا کریں نا_ نون معصومیت سے بولا۔
ہاہاہا اوکے مائے سن_
چلو نون تم جاؤ اپنے روم سو جاؤ بہت رات ہوگئی ہے_
اوکے ماما گڈ نائٹ_ نون سونے چلا گیا_
نون کے جانے کے بعد زرغام عبرود کے پاس آیا_
عبرود_ زرغام نے محبت سے عبرود کو پکارا_
جی _ (ہائے اتنے پیار سے آواز دی کہی مر ہی نا جاؤں)
تم تھک گئی ہو ، آرام کرلو۔۔
(افف میں سمجھی کوئی تعریف ہی کردیگا بندہ پر نہیں، کھڑوس کہی کا ) عبرود سوچ ہی سکی ۔۔
ہاں جارہی ہوں _ دونوں اپنے بیڈ روم میں چلے گئے _
__________
صبح عبرود اٹھی تو زرغام کمرے میں نہیں تھا_
افف اتنی دیر تک آج میں سوتی رہی _ عبرود ٹائم دیکھ کر بولی۔
عبرود سلیپر پہن کر جلدی نیچے چلی گئی_
ٹیبل پر دیکھا تو چٹ پڑی تھی ، عبرود چٹ اٹھا کر پڑھنے لگی "_ مائے سویٹ وائف نون کو میں نے تیار کرکے اسکول ڈراپ کر دیا ہے تم جیسے ہی اٹھو ناشتہ کرکے بلیک ڈریس پہن کر تیار ہوجانا ۔۔ ون سپرائز فور یو مائے وائف"_چٹ پڑھ کر عبرود کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی_
اتنا بھی کھڑوس نہیں ہے میرا جانو_
عبرود ناشتہ کرکے تیار ہونے لگی _
بلیک ڈریس پہن کر عبرود بہت خوبصورت لگ رہی تھی عبرود ریڈ لپسٹک اٹھا کر لگانے لگی ۔۔۔ لپ سٹک لگا کر عبرود نے اپنا جائزہ لیا"_ ہمممم اچھی لگ رہی ہوں"_ (اپنا منہ میاں مِٹھو😛 )
تھوڑی دیر بعد زرغام آگیا، عبرود کو دیکھ کر زرغام دھنگ رہ گیا"_ بیوٹیفل"_ زرغام عبرود کو دیکھ کر بولا۔
تعریف چھوڑو پہلے سرپرائز بتاؤ وئیر از مائے سرپرائز_ عبرود خوشی سے بولی۔
اوکے لیکن پہلے پٹی باندھو_ زرغام نے بلیک پٹی عبرود کو تھمائی۔
(ہائےےے میرا جانو تو بہت رومانٹک ہے ناول ہیروز کی طرح) عبرود سوچنے لگی کہ زرغام بولا "_ باندھو پٹی دیر ہو رہی عبرود "_
عبرود جیسے ہی پٹی آنکھوں پر باندھنے والی تھی زرغام بولا "_ یار آنکھوں پر پٹی کس نے کہا باندھو، عبرود تم اپنے منہ پر باندھو پٹی تا کہ تم بولو کم۔۔۔۔۔
آپ مجھے سرپرائز دے رہے یا مجھے غصّہ دلا رہے _ عبرود غصّے میں بولی .
ہاہاہا سوری مذاق کر رہا ہوں کوئی پٹی نہ باندھو , چلو_ زرغام عبرود کا ہاتھ تھام کر گارڈن جانے لگے _
عبرود جیسے ہی باہر گارڈن میں آئی حیران ہوگئی_ ہر طرف پھول ،کارڈز اور نکاح کے پکچر لگے تھے گارڈن اتنا خوبصورت لگ رہا تھا عبرود کو لگا جیسے وہ خواب دیکھ رہی ہے، عبرود آہستہ آہستہ چل کر کارڈز پڑھنے لگی _
"مجھے لگتا ہے میں دنیا کا خوش نصیب بندہ ہوں جسکو تم جیسی لڑکی ملی "
"میری زندگی تمہارے آنے سے بہت خوب صورت ہوگئی ان پھولوں کی طرح " عبرود نے کارڈ سے نظر ہٹا کر پھولوں کو دیکھا، عبرود کو لگا جیسے یہ پھول آج پہلی بار کِھل کھلا رہے ہیں _
عبرود باقی کارڈز پڑھنے لگی _
"مجھے لگتا ہے اللہ مجھ سے خوش ہے بہت، کیونکہ اللہ نے تمہیں میرا ہمسفر بنایا"_عبرود نے زرغام کو دیکھا ، زرغام مسکرا کر عبرود کو ہی دیکھ رہا تھا _
"مجھے نہیں پتا محبت کیا ہے پر جب جب تمہیں دیکھتا ہوں میری شدّت سے خواہش ہوتی ہے کہ تم سے روز اپنی محبت کا اظہار کروں "
آپ میری جان لینا چاہتے ہے _عبرود کارڈ رکھ کر زرغام کے قریب کھڑی ہوئی ۔
تمہاری جان اب میری ہی ہے زہ نصیب_ زرغام سرگوشی میں بولا ۔
تھنک یو زرغام اتنا پیارا سرپرائز دینے کے لئے_ عبرود زرغام کے سینے سے لگ گئی _
ابھی سرپرائز دیا کب ہے ؟
ہیں سرپرائز یہ نہیں ہے۔
زرغام نے عبرود کے ہاتھوں کو تھاما "_ آئی لو یو عبرود، میں تمہارے لئے روز رنگ لایا کرونگا ، تمہاری ہر چھوٹی چھوٹی ضد پوری کرونگا، تمہارے آنکھوں میں کبھی آنسو نہیں آنے دونگا، میری صبح و شام تم سے شروع تم پر ختم ہونگے، کیا تمہیں میری محبت قبول ہے۔ زرغام عبرود کے ہاتھوں کو تھامے محبت سے بولا ۔
نہیں، پہلے بولیں کہ اس دنیا کی ساری لڑکیاں میری باجی اور بہنیں ہیں_ عبرود چہک کر بولی _
ہاہاہا سیریلی _ عبرود کی بات سن کے زرغام ہنسے لگا۔
ہنسے مت میں سیریس ہوں۔ عبرود سیریس ہونے کی ایکٹنگ کرنے لگی _
ہاہاہا اوکے اس دنیا کی ساری لڑکیاں میری باجی اور بہنیں ہیں تمہارے علاوہ ۔ زرغام مسکراہٹ دبا کر بولا _
ہائےےےسو سویٹ ۔عبرود چہک اٹھی_
واؤ بیوٹیفل_نون گارڈن کو دیکھ کر خوش ہو کر بولا_
میرا بیٹا آگیا _ عبرود نون کے پاس گئی اور نون سے بیگ لیا _
ماما آج کوئی پارٹی ہے کیا اتنا ڈیکوریشن_ نون معصومیت سے بولا ۔
ہاہاہا نہیں میرا شہزادہ , تمہارے ڈیڈ نے سرپرائز پارٹی دی ہے آج _ عبرود چہک کر بولی ۔
یاہو ڈیڈ آپ گریٹ ہے ۔ نون خوش ہو کر بولا ۔
ہاہاہا اچھا اب ادھر آؤ نون اور عبرود سلفی لیں _زرغام اپنا موبائل نکال کر بولا۔
تینوں نے ساتھ سلفی لی _
ہماری پیاری فیملی_ عبرود محبت سے بولی ۔
_________
(2 سال بعد )
زرغام تم زرنش کے ساتھ رہو دس منٹ کے لئے میں ابھی آئی_ عبرود اپنی 1 سالہ بیٹی کے بارے میں بولی۔
تم کہاں جا رہی ہو ؟
میں نون کو اٹھا لوں اسکول بھی جانا ہے نون کو ۔۔۔
اوکے میں زاری کا خیال رکھتا ہوں ۔ عبرود نون کے پاس چلی گئی _
عبرود نون کے کمرے میں گئی تو نون نہیں تھا "_ نون " عبرود گھبرا گئی ۔
ویٹ آ سیکنڈ ماما میں فریش ہو رہا ہوں_ عبرود صوفے پر بیٹھ گئی_
ماما _ عبرود نے نون کو دیکھا جو یونیفارم پہن کر ریڈی تھا اسکول جانے کے لئے ۔
واؤ میرا پیارا بچا تیار ہوگیا _
ہاں نا ماما میں بڑا ہوگیا ہوں۔۔۔۔
ہاہاہا اچھا جی چلو ناشتہ کرو پھر دیر ہوجائے گی_
عبرود نون کو ناشتہ کروانے لگی کہ زرغام بھی نیچے آگیا _
میرے بغیر ناشتہ ہو رہا ہے ڈیٹس ناٹ فیئر _
آپ زاری کے پاس تھے اس لئے میں نے نہیں بلایا آپ کو۔ ۔
زاری سو گئی ہے میں نے اپنے بیٹے کو ناشتہ اپنے ہاتھ سے کھلانا ہے۔
ہاہا روز تو آپ ہی کھلاتے ہے ڈیڈ ، کل سے میں خود کھایا کرونگا۔۔۔
تم روزانہ یہی بولو کہ میں خود کھاؤنگا لیکن روز ہم اپنے ہاتھوں سے تمہیں کھلایا کرینگے سمجھے مسٹر نون۔ عبرود مسکرا کر بولی ۔
ماما میں بڑا ہوگیا ہوں نا اب میں خود کھایا کرونگا ، اور میری ڈول کو آج نیچے کیوں نہیں لائے آپ لوگ۔۔
تمہاری ڈول سو رہی ہے نون۔
اوکے ڈیڈ میں زاری ڈول سے مل کر اسکول جاتا ہوں_ نون اوپر چلا گیا زرنش کو دیکھنے _
نون کی عادت کتنی پیاری ہے نا زرغام ،زاری سے ملے بغیر کہی جاتا ہی نہیں ۔۔
اتنی پیاری ڈول اللہ نے ہمیں دی ہے تو ظاہر سی بات ہے ہم اپنی ڈول سے مل کر ہی کہی جائینگے ،پورا دن آفس میں زاری کو مس کرتا ہوں اور نون تو بہت اٹیچ ہے زاری سے _ زرغام خوش ہو کر بولا ۔
کیوں زاری کی ماما کو مس نہیں کرتے _ عبرود غصّے سے بولی ۔
سوری میڈم تمہاری جگہ اب زاری نے لے لی ہے ۔ زرغام عبرود کو تنگ کرنے لگا ۔
توبہ ہے بیٹی کو یاد کرتے ہو بیٹی کی ماما کو نہیں بہت برے ہے آپ زرغام ۔۔
ہاہاہا ایک تو تم ناراض بہت جلدی ہوجاتی ہو میری جان ، تمہیں بھی مس کرتا ہوں بہت_
اچھا بات سنے زرغام ،
جی سویٹ ہارٹ ۔۔۔
پولیس سٹیشن سے کال آئی تھی منشا ملنا چاہتی ہے مجھ سے میں چلی جاؤں ؟
مجھے بھی کال آئی تھی پر میں منشا سے نہیں ملنا چاہتا ، تم چاہتی ہو تو چلی جاؤ پر پلیز مجھے نہیں سننا منشا کا ذکر _ زرغام دو سال پہلے کی بات یاد آئی، جب منشا نے نون کو مارنے کی کوشش کی ۔
اچھا نا آپ ناراض نہ ہو _ عبرود نے زرغام کا ہاتھ تھاما ۔۔۔
زرغام تم نون کو اسکول ڈراپ کرکے گھر آجانا میں پولیس سٹیشن جاؤنگی آپ زرنش کے ساتھ رہنا تھوڑی دیر کے لئے ۔۔۔
اوکے مائے وائف۔ زرغام نون کو اسکول چھوڑنے چلا گیا_
_______
زرغام نون کو اسکول ڈراپ کرکے گھر آگیا۔
زرغام آپ بھی چلے نا_
عبرود پلیز ، تم چلی جاؤ میں نہیں جانا چاہتا ۔۔
اوکے آپ زاری کے ساتھ رہے میں تھوڑی دیر بعد آتی ہوں _ عبرود پولیس سٹیشن روانہ ہوگئی_
السلام عليكم آفسر آئی ایم عبرود زرغام ، میں منشا سے ملنے آئی ہوں _ عبرود پولیس سٹیشن پہنچ کر آفسر سے مخاطب ہوئی_
شببر میڈم کو منشا ابرار کے پاس لے کر جاؤ_
اوہ تو تم آہی گئی _ منشا عبرود کو دیکھ کر بولی۔
ہاں، تم بتاؤ منشا کیوں بلایا ہے مجھے _
زر غام کیوں نہیں آیا _
زرغام بزی تھے اس لیے نہیں آئے ...
ویسے عبرود تم بہت خوش ہوگی نا مجھے یہاں دیکھ کر _منشا عجیب لہجے میں بولی _
میں کیوں خوش ہونگی ، جو تم نے کیا ہے یہ اسکی سزا ہے_
شٹ اپ ، مڈل کلاس لڑکی ایک دفع مجھے یہاں سے نکلنے دو پھر بتاتی ہوں تمہیں _منشا سفاکی سے بولی _
تم نہیں بدلو گی، مجھے لگا تم اپنے کیے پر شرمندہ ہوگی لیکن میں غلط ثابت ہوئی، آج مجھے پتا لگا برائی کبھی ختم نہیں ہوتی تم نے اپنے دل میں برائی کا جو بیج بویا ہے نا اُسّے ایک درخت بن گیا وہ درخت جو بہت سخت ہوتا مجھے بہت افسوس ہے لیکن میں ایک دعا کرونگی تمہارے لئے " اللہ تمہیں ہدایت دے "
تم یہاں رہ کر بھی اپنی غلطی نہیں سدھار نہیں سکی ، پتا ہے انسان جب گناہ کرتا ہے وہ بےچین ہوتا ہے بہت لیکن تم نے اپنے اندر انسان کو مار دیا ہے منشا_ عبرود دکھ سے بولی_
تمہاری بکواس بہت سن لی زرغام کو بولو مجھے یہاں سے نکالے ۔۔۔
منشا تمہیں لگتا زرغام تمہاری ہیلپ کریگا ؟ جب کہ تم نے زرغام کو بہت ہرٹ کیا ہے۔۔۔۔
ہاں زرغام نکلوا سکتا ہے مجھے یہاں سے_
اوکے میں بول دونگی لیکن تم نے خود سے جڑے رشتوں کی قدر نہیں کی ورنہ تم کبھی بھی یہاں نہیں ہوتی منشا تم اپنی اکڑ اپنے انا کے ساتھ زندگی گزار رہی ہو بہت غلط کر رہی ہو دیکھو جہاں آپ کو لگے آپ غلط ہے آپ کو معافی مانگنی چاہیے ، میں جا رہی ہوں اور دعا کرونگی اللہ تمہیں ہدایت دے ۔۔۔ یہ کہ کر عبرود چلی گئی ۔
منشا جیل میں کھڑی عبرود کی بات پر غور کرنے لگی _
منشا کے ذہن میں ماضی کے دن چلنے لگے کیسے اس نے نون کے ساتھ ظلم کیا کیسے اس نے زرغام کا دل تھوڑا ، اور اب کیسے تنہا یہاں ذلت کی زندگی گزار رہی ہے ۔۔۔
منشا زمین پر بیٹھ کر پاگلوں کی طرح رونے لگی ۔۔۔۔
________
عبرود گھر پہنچی تو نون اور زرغام زاری کے ساتھ کے بیٹھے باتیں کر رہے تھے_
واؤ یہاں تو مجھے بھول گئے ہیں سب ..
نہیں ماما آپ تو میری سویٹ ماما ہے آپ کو میں نہیں بھول سکتا ، پر ڈیڈ کا کوئی بھروسہ نہیں_ نون شرارت سے بولا ۔۔
ہاہاہا چالاک اپنی ماما کو میرے خلاف بھڑ کا رہے ہو ویری بیڈ _
ہاہا ہاہا نون تم بہت تیز ہوتے جا رہے ہو ڈیلی_ عبرود نون کے قریب آئی اور پیار سے نون کے گال کھینچنے لگی ..
زرغام آپ منشا کو معاف کردیں ۔۔۔۔
میں نہیں معاف کر سکتا، منشا نے بہت برا کیا ہے نون کو اگر کچھ ہوجاتا . . . پلیز عبرود منشا کا ذکر نہیں کیا کرو_
اچھا ناراض نہ ہو ، اپنا دل صاف کرو منشا کی طرف سے۔۔۔
ہممم میں کب کا دل صاف کر چکا ہوں ، کیونکہ اب منشا اپنی کیے کی سزا جیل میں رہ کر گزار رہی ہے . .
اچھا آج میری رنگ نہیں دی اپنے _ زرغام روز عبرود کو رنگ پہنایا کرتا تھا۔
یہ وعدہ کرکے پچھتا رہا ہوں اب میں_ زرغام نے نون کو اشارہ کیا ۔
مجھے پتا تھا آپ بدل جائنگے _
ہاہاہا نون اپنی ماما کی رنگ لاؤ یار نہیں تو میری خیر نہیں ۔۔۔۔
ہاہاہا ڈیڈ یہ لیں _
زرغام نے عبرود کو رنگ پہنائی_
جب تک میں زندہ ہوں میں نے جو وعدہ کے ہیں وہ پورے کرتا رہونگا_ زرغام عبرود کا ہاتھ تھام کر محبت سے بولا ۔
اور ہاں پیکنگ کرلو آج، تم چاہتی تھی نا ہنی مون پر جائے , تو کل سب عمرے پر جائینگے _
رئیلی ڈیڈ ہم مکہ مدینہ جا رہے ہیں ۔۔۔
یس مائے سن ۔
واؤ ڈیڈ میں اپنے دوستوں کو بتا کے آتا ہوں _
زرغام تمہیں میں جتنا کھڑوس سمجھتی تھی تم ہو نہیں ،
اتنے پیارے شونا بابو ہو میرے _ عبرود لاڈ سے بولی ۔
ہاہاہا مس ڈرامہ کوئین تم کبھی سیریس نہیں ہو سکتی ۔۔۔
اچھا نا اب میری تعریف کردو ڈرامہ کوئین کہتے رہتے ہو _عبرود منہ بنا کر بولی ۔
ہاہاہا اوکے دعا کرتا ہوں تمہاری زبان چوٹی ہوجائے ۔ ۔ ۔ ۔
یہ تعریف تھی ؟؟؟ اور میری زبان دیکھو_ عبرود نے منہ کھولا ۔۔۔کتنی چوٹی سی ہے ، آپ بس میری برائی کرتے رہنا۔
اچھا اچھا سنو میری جان ۔۔۔
کوئی لمحہ ہو تیرے ساتھ کا❤️
تیرا ہاتھ ہو میرے ہاتھ میں❤️
میں فنا بقا کے سبھی سفر❤️
اسی ایک پل میں گزار دوں ❤️
زرغام نے محبت سے عبرود کا ہاتھ تھاما۔
ختم شد ۔۔۔
______
Post a Comment
Post a Comment